زبور
149 یاہ کی بڑائی کرو!*
یہوواہ کے لیے ایک نیا گیت گاؤ؛
وفاداروں کی جماعت میں اُس کی بڑائی کرو۔
2 اِسرائیل اپنے عظیم خالق کی وجہ سے خوش ہو؛
صِیّون کے بیٹے اپنے بادشاہ کی وجہ سے خوشی منائیں۔
4 کیونکہ یہوواہ اپنے بندوں سے خوش ہوتا ہے۔
وہ حلیم لوگوں کو نجات دِلا کر اُن کی عزت بڑھاتا ہے۔
5 وفادار لوگ اِس عزت کی وجہ سے خوش ہوں؛
وہ اپنے بستروں پر خوشی سے للکاریں۔
6 اُن کے لبوں پر* خدا کی حمد کے گیت ہوں
اور اُن کے ہاتھ میں دو دھاری تلوار
7 تاکہ وہ قوموں سے بدلہ لیں
اور لوگوں کو سزا دیں؛
8 اُن کے بادشاہوں کو زنجیروں سے جکڑیں
اور اُن کے نوابوں کو لوہے کی بیڑیوں سے
9 اور اُنہیں وہ سزا دیں جو اُن کے خلاف لکھی گئی ہے۔
یہ اعزاز اُس کے سب وفادار بندوں کو ملا ہے۔
یاہ کی بڑائی کرو!*