28 جولائی-3 اگست
اَمثال 24
گیت نمبر 38 اور دُعا | اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
1. مصیبتوں کا سامنا کرنے کے لیے خود کو تیار کریں
(10 منٹ)
علم اور دانشمندی حاصل کرتے جائیں۔ (اَمثا 24:5؛ آئیٹی-2 ص. 610 پ. 8)
جب آپ بےحوصلہ ہو جاتے ہیں تب بھی ہر روز دُعا کریں، بائبل پڑھیں اور عبادتوں میں جائیں۔ (اَمثا 24:10؛ م09 1/12 ص. 18 پ. 12-13)
ہم یہوواہ پر مضبوط ایمان اور اُس سے محبت کی وجہ سے مصیبتوں کا سامنا کر پاتے ہیں۔ (اَمثا 24:16؛ م20.12 ص. 15)
2. سنہری باتوں کی تلاش
(10 منٹ)
اَمثا 24:27—ہم اِس آیت سے کیا سیکھتے ہیں؟ (م09 1/10 ص. 30)
آپ اَمثال 24 باب سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟
3. تلاوت
(4 منٹ) اَمثا 24:1-20 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 11)
4. باتچیت شروع کرنا
(2 منٹ) موقع ملتے ہی گواہی۔ آپ کے گواہی دینے سے پہلے ہی باتچیت ختم ہو جاتی ہے۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 2 نکتہ نمبر 4)
5. باتچیت شروع کرنا
(3 منٹ) گھر گھر جا کر مُنادی۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 3 نکتہ نمبر 4)
6. باتچیت شروع کرنا
(3 منٹ) عوامی جگہوں پر گواہی۔ بتائیں کہ ہم مُفت بائبل کورس کیسے کراتے ہیں اور بائبل کورس والا رابطے کا کارڈ دیں۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 4 نکتہ نمبر 3)
7. تقریر
(3 منٹ) محبت دِکھائیں، اِضافی معلومات—حصہ 1 نکتہ نمبر 11—موضوع: خدا ہم سے بات کرتا ہے۔ (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 6)
گیت نمبر 99
8. مصیبتوں میں ایک دوسرے کی مدد کریں
(15 منٹ) باتچیت۔
ہمیں کبھی بھی اپنے ملک میں دنگےفساد، جنگ، وبا، قدرتی آفت یا اذیت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جب مصیبتیں آتی ہیں تو اِن مصیبتوں سے متاثر ہونے والے بہن بھائی ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ جب کوئی مصیبت آئے تو ہم اِس سے متاثر نہ ہوں۔ لیکن ہم اُن بہن بھائیوں کی تکلیف کو محسوس کر سکتے ہیں جو اِس مصیبت سے متاثر ہوتے ہیں اور اُن کی مدد کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔—1-کُر 12:25، 26۔
پہلا سلاطین 13:6 اور یعقوب 5:16 کو پڑھیں۔ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
جب خدا کے بندے دوسروں کے لیے دُعا کرتے ہیں تو اِس کا اثر اِتنا زبردست کیوں ہوتا ہے؟
مرقس 12:42-44 اور 2-کُرنتھیوں 8:1-4کو پڑھیں۔ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
ہو سکتا ہے کہ ہمارے پاس بہت زیادہ پیسے نہ ہوں اور ہم پوری دُنیا میں ہونے والے بادشاہت کے کام کے لیے بہت زیادہ عطیات نہ دے پائیں جن کے ذریعے ضرورتمند بہن بھائیوں کی مدد کی جاتی ہے۔ لیکن ہمیں پھر بھی عطیات کیوں دیتے رہنا چاہیے؟
یہ ویڈیو چلائیں: ”پابندی کے تحت رہنے والے بہن بھائیوں کی حوصلہافزائی۔“ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
جب مشرقی یورپ میں ہمارے کام پر پابندی لگائی گئی تو اُس وقت ہمارے بہن بھائیوں نے وہاں پر رہنے والے بہن بھائیوں کے لیے کون سی قربانیاں دیں؟
بہن بھائیوں نے پابندی کے باوجود مل کر عبادت کرنے اور ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھانے کے حکم پر کیسے عمل کِیا؟—عبر 10:24، 25۔
9. کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ
(30 منٹ) پاک کلام سے خاص سبق، سبق نمبر 4-5