یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • 2-‏سموئیل 22
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

2-‏سموئیل کے ابواب کا خاکہ

      • داؤد خدا کے نجات‌بخش کاموں کے لیے اُس کی بڑائی کرتے ہیں ‏(‏1-‏51‏)‏

        • ‏”‏یہوواہ میری چٹان“‏ ‏(‏2‏)‏

        • ‏”‏تُو وفادار شخص کے ساتھ وفاداری کرتا ہے“‏ ‏(‏26‏)‏

2-‏سموئیل 22:‏3

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏میرا طاقت‌ور نجات‌دہندہ۔“‏ ”‏الفاظ کی وضاحت‏“‏ میں ”‏سینگ“‏ کو دیکھیں۔‏

  • *

    یا ”‏مضبوط اُونچی جگہ“‏

2-‏سموئیل 22:‏6

فٹ‌نوٹس

  • *

    عبرانی لفظ:‏ ”‏شیول۔“‏ ”‏الفاظ کی وضاحت‏“‏ کو دیکھیں۔‏

2-‏سموئیل 22:‏11

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏ہوا۔“‏ لفظی ترجمہ:‏ ”‏روح“‏

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    اِجلاس کے قاعدے کے لیے حوالے،‏ 3/‏2024، ص.‏ 3

2-‏سموئیل 22:‏20

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏کُھلی“‏

2-‏سموئیل 22:‏21

فٹ‌نوٹس

  • *

    لفظی ترجمہ:‏ ”‏میرے ہاتھوں کی پاکیزگی“‏

2-‏سموئیل 22:‏26

فٹ‌نوٹس

  • *

    لفظی ترجمہ:‏ ”‏طاقت‌ور شخص“‏

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی‏،‏

    15/‏8/‏2002، ص.‏ 5

    1/‏3/‏1993، ص.‏ 24-‏25

2-‏سموئیل 22:‏27

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا شاید ”‏ناسمجھی“‏

2-‏سموئیل 22:‏36

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی ‏(‏مطالعے کا ایڈیشن)‏،‏

    8/‏2020، ص.‏ 8

    مینارِنگہبانی،‏

    1/‏11/‏2012، ص.‏ 21

    1/‏9/‏2010، ص.‏ 17

    1/‏11/‏2004، ص.‏ 29

2-‏سموئیل 22:‏41

فٹ‌نوٹس

  • *

    لفظی ترجمہ:‏ ”‏خاموش کرا دوں گا“‏

2-‏سموئیل 22:‏46

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏مُرجھا جائیں گے؛“‏

2-‏سموئیل 22:‏50

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏موسیقی بجاؤں گا۔“‏

2-‏سموئیل 22:‏51

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏کو عظیم فتوحات دِلاتا ہے؛“‏

  • *

    ‏”‏الفاظ کی وضاحت‏“‏ میں ”‏مسح کرنا“‏ کو دیکھیں۔‏

  • *

    لفظی ترجمہ:‏ ”‏بیج“‏

دوسرے ترجموں میں

اِس واقعے کو کسی اَور کتاب میں کھولنے کے لیے آیت کے نمبر پر کلک کریں۔
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
  • 6
  • 7
  • 8
  • 9
  • 10
  • 11
  • 12
  • 13
  • 14
  • 15
  • 16
  • 17
  • 18
  • 19
  • 20
  • 21
  • 22
  • 23
  • 24
  • 25
  • 26
  • 27
  • 28
  • 29
  • 30
  • 31
  • 32
  • 33
  • 34
  • 35
  • 36
  • 37
  • 38
  • 39
  • 40
  • 41
  • 42
  • 43
  • 44
  • 45
  • 46
  • 47
  • 48
  • 49
  • 50
  • 51
کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
2-‏سموئیل 22:‏1-‏51

سموئیل کی دوسری کتاب

22 جس دن یہوواہ نے داؤد کو اُن کے سب دُشمنوں اور ساؤل کے ہاتھ سے بچایا، اُس دن اُنہوں نے یہوواہ کے لیے ایک گیت گایا۔ 2 اُنہوں نے کہا:‏

‏”‏یہوواہ میری چٹان اور میرا قلعہ ہے۔ وہ مجھے بچاتا ہے۔‏

 3 میرا خدا میری چٹان ہے جس میں مَیں پناہ لیتا ہوں؛‏

وہ میری ڈھال، میرا نجات کا سینگ*‏ اور میری محفوظ پناہ‌گاہ*‏ ہے؛‏

وہ میرے لیے ایسی جگہ ہے جہاں مَیں بھاگ کر جا سکتا ہوں؛‏

وہ میرا نجات‌دہندہ ہے اور مجھے ظلم سے بچاتا ہے۔‏

 4 مَیں یہوواہ کو پکاروں گا جو تعریف کا حق‌دار ہے

اور وہ مجھے میرے دُشمنوں سے بچائے گا۔‏

 5 موت کی لہروں نے مجھے گھیر لیا؛‏

فضول آدمیوں کے سیلاب نے مجھے دہشت‌زدہ کر دیا؛‏

 6 قبر*‏ کی رسیوں نے مجھے جکڑ لیا؛‏

موت کے پھندے میرے سامنے تھے۔‏

 7 مَیں نے پریشانی کے عالم میں یہوواہ کو پکارا؛‏

مَیں اپنے خدا کو پکارتا رہا۔‏

تب اُس نے اپنی ہیکل سے میری آواز سنی

اور مدد کے لیے میری فریاد اُس کے کانوں تک پہنچی۔‏

 8 زمین لرزنے اور تھرتھرانے لگی؛‏

آسمان کی بنیادیں ہل گئیں

اور بُری طرح جھولنے لگیں کیونکہ خدا کا قہر بھڑک اُٹھا تھا۔‏

 9 اُس کے نتھنوں سے دُھواں اُٹھنے لگا؛‏

اُس کے مُنہ سے بھسم کرنے والی آگ نکلنے لگی

اور اُس کے سامنے دہکتے کوئلے بھڑکنے لگے۔‏

10 اُس نے نیچے اُترتے وقت آسمان کو جھکا دیا

اور اُس کے پاؤں کے نیچے گہری تاریکی تھی۔‏

11 وہ ایک کروبی پر سوار ہو کر اُڑتے ہوئے آیا؛‏

وہ ایک فرشتے*‏ کے پَروں پر نظر آیا۔‏

12 پھر اُس نے تاریکی کو،‏

ہاں، گھنے طوفانی بادلوں کو خیمے کی طرح لپیٹ لیا۔‏

13 اُس کے سامنے روشنی چمکی جس سے کوئلے دہکنے لگے۔‏

14 تب یہوواہ آسمان سے گرجنے لگا؛‏

خدا تعالیٰ کی آواز سنائی دینے لگی۔‏

15 اُس نے اپنے تیر برسائے اور میرے دُشمنوں کو تتربتر کر دیا؛‏

اُس نے اپنی بجلی چمکائی اور اُنہیں بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا۔‏

16 یہوواہ کی ڈانٹ اور اُس کے نتھنوں کی تیز ہوا سے

سمندر کی تہہ نظر آنے لگی اور زمین کی بنیادیں دِکھائی دینے لگیں۔‏

17 اُس نے اُوپر سے ہاتھ بڑھا کر مجھے تھام لیا

اور مجھے گہرے پانیوں سے باہر کھینچ لیا۔‏

18 اُس نے مجھے میرے طاقت‌ور دُشمنوں سے بچا لیا،‏

اُن سے جو مجھ سے نفرت کرتے تھے اور مجھ سے زیادہ طاقت‌ور تھے۔‏

19 اُنہوں نے مصیبت کے دن مجھ پر حملہ کِیا

لیکن یہوواہ میرے ساتھ تھا۔‏

20 وہ مجھے چھڑا کر ایک محفوظ*‏ جگہ میں لے گیا؛‏

اُس نے مجھے بچایا کیونکہ وہ مجھ سے خوش تھا۔‏

21 یہوواہ مجھے میری نیکی کے مطابق اجر دیتا ہے؛‏

وہ مجھے میری بے‌گُناہی*‏ کے مطابق صلہ دیتا ہے

22 کیونکہ مَیں یہوواہ کی راہوں پر چلتا رہا ہوں

اور مَیں نے اپنے خدا کو چھوڑنے کا گُناہ نہیں کِیا۔‏

23 مَیں اُس کے سب حکموں کو اپنے سامنے رکھتا ہوں؛‏

مَیں اُس کے قوانین سے نہیں پھروں گا۔‏

24 مَیں اُس کے سامنے بے‌اِلزام رہوں گا

اور خود کو بُرائی سے بچا کر رکھوں گا۔‏

25 یہوواہ مجھے میری نیکی کے مطابق صلہ دے

کیونکہ مَیں اُس کی نظروں میں بے‌گُناہ ہوں۔‏

26 تُو وفادار شخص کے ساتھ وفاداری کرتا ہے؛‏

تُو اُس شخص*‏ کے ساتھ پیش آتے وقت جو بے‌اِلزام ہے، خود کو بے‌اِلزام ثابت کرتا ہے؛‏

27 تُو پاک شخص کے ساتھ پیش آتے وقت خود کو پاک ثابت کرتا ہے

لیکن ٹیڑھی چال چلنے والوں کے ساتھ ہوشیاری*‏ سے پیش آتا ہے۔‏

28 تُو خاکساروں کو بچاتا ہے

لیکن تیری آنکھیں مغروروں کو ناپسند کرتی ہیں اور تُو اُن کا سر نیچا کرتا ہے۔‏

29 اَے یہوواہ!‏ تُو ہی میرا چراغ ہے؛‏

یہوواہ ہی میری تاریکی کو روشنی میں بدل دیتا ہے۔‏

30 تیری مدد سے مَیں لُٹیروں کے گروہ کا مقابلہ کر سکتا ہوں؛‏

خدا کی طاقت سے مَیں دیوار پھلانگ سکتا ہوں۔‏

31 سچے خدا کی راہیں کامل ہیں؛‏

یہوواہ کی باتیں پاک ہیں۔‏

وہ اُن سب لوگوں کی ڈھال ہے جو اُس کے پاس پناہ لیتے ہیں

32 کیونکہ یہوواہ کے علاوہ اَور کون خدا ہے

اور ہمارے خدا کے سوا اَور کون چٹان ہے؟‏

33 سچا خدا میرا مضبوط قلعہ ہے؛‏

وہ میرا راستہ ہموار کرے گا۔‏

34 وہ میرے پاؤں ہِرن کے پاؤں جیسے بناتا ہے؛‏

وہ مجھے اُونچی جگہوں پر کھڑا کرتا ہے۔‏

35 وہ میرے ہاتھوں کو جنگ کرنا سکھاتا ہے؛‏

میرے بازو تانبے کی کمان کو موڑ سکتے ہیں۔‏

36 تُو مجھے اپنی نجات کی ڈھال دیتا ہے

اور جھک کر مجھے سرفراز کرتا ہے۔‏

37 تُو میرے قدموں کے لیے راستہ چوڑا کرتا ہے؛‏

میرے پاؤں نہیں پھسلیں گے۔‏

38 مَیں اپنے دُشمنوں کا پیچھا کروں گا اور اُنہیں تباہ کر دوں گا؛‏

مَیں تب تک نہیں لوٹوں گا جب تک اُن کا نام‌ونشان نہیں مٹ جاتا۔‏

39 مَیں اُنہیں مٹا دوں گا اور کچل دوں گا تاکہ وہ اُٹھ نہ سکیں؛‏

مَیں اُنہیں اپنے پاؤں تلے مسل دوں گا۔‏

40 تُو مجھے جنگ لڑنے کے لیے طاقت بخشے گا؛‏

تُو میرے دُشمنوں کو میرے قدموں میں گِرا دے گا۔‏

41 تُو میرے دُشمنوں کو میرے سامنے سے اُلٹے پاؤں بھاگنے پر مجبور کر دے گا

اور مَیں اُن لوگوں کو ختم کر دوں گا*‏ جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں۔‏

42 وہ مدد کے لیے پکارتے ہیں لیکن اُنہیں بچانے والا کوئی نہیں؛‏

وہ یہوواہ کو بھی پکارتے ہیں لیکن وہ اُنہیں جواب نہیں دیتا۔‏

43 مَیں اُنہیں کُوٹ کُوٹ کر زمین کی دُھول کی طرح بنا دوں گا؛‏

مَیں اُنہیں پیس دوں گا اور گلیوں کی کیچڑ کی طرح روند دوں گا۔‏

44 تُو مجھے میرے اپنے لوگوں کی مخالفت سے بچائے گا۔‏

تُو میری حفاظت کرے گا تاکہ مَیں قوموں کا سربراہ بنوں۔‏

جن لوگوں کو مَیں جانتا تک نہیں، وہ میری خدمت کریں گے۔‏

45 پردیسی ڈرتے کانپتے میرے سامنے آئیں گے؛‏

وہ میرے بارے میں جو کچھ سنیں گے، اُس کی وجہ سے میرا کہنا مانیں گے۔‏

46 پردیسی ہمت ہار جائیں گے؛‏*‏

وہ اپنے قلعوں سے کانپتے ہوئے نکلیں گے۔‏

47 یہوواہ زندہ خدا ہے!‏ میری چٹان کی بڑائی ہو!‏

میرے خدا کی، ہاں، مجھے نجات دِلانے والی چٹان کی تعظیم ہو!‏

48 سچا خدا میری طرف سے بدلہ لیتا ہے؛‏

وہ قوموں کو میرے تابع کر دیتا ہے۔‏

49 وہ مجھے میرے دُشمنوں سے چھڑاتا ہے؛‏

تُو مجھے اُن لوگوں سے اُونچا کر دیتا ہے جو مجھ پر حملہ کرتے ہیں؛‏

تُو مجھے ظالموں سے بچاتا ہے۔‏

50 اِسی لیے اَے یہوواہ!‏ مَیں قوموں کے درمیان تیرا شکر کروں گا

اور تیرے نام کی تعریف میں گیت گاؤں گا۔‏*‏

51 وہ اپنے بادشاہ کی خاطر بڑے بڑے نجات‌بخش کام کرتا ہے؛‏*‏

وہ اپنے مسح‌شُدہ*‏ بندے یعنی داؤد اور اُس کی نسل*‏ کے لیے

ہمیشہ اٹوٹ محبت ظاہر کرتا ہے۔“‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں