یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • مُکاشفہ 11
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

مکاشفہ–‏ابواب کا خاکہ

      • دو گواہ (‏1-‏13‏)‏

        • دو گواہ 1260 دن نبوّت کرتے ہیں (‏3‏)‏

        • دو گواہوں کی لاشیں دفنائی نہیں جائیں گی (‏7-‏10‏)‏

        • دو گواہ ساڑھے تین دن کے بعد زندہ (‏11، 12‏)‏

      • دوسرے افسوس کا اِعلان ہو گیا (‏14‏)‏

      • ساتواں نرسنگا پھونکا جاتا ہے (‏15-‏19‏)‏

        • ہمارے مالک اور اُس کے مسیح کی بادشاہت (‏15‏)‏

        • زمین کو تباہ کرنے والوں کو تباہ کِیا جائے گا (‏18‏)‏

مُکاشفہ 11:‏1

فٹ‌نوٹس

  • *

    یونانی میں:‏ ”‏سرکنڈا“‏

  • *

    یعنی خدا کا گھر

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏11/‏2014، ص.‏ 30

مُکاشفہ 11:‏2

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏11/‏2014، ص.‏ 30

مُکاشفہ 11:‏3

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ،‏

    12/‏2019، ص.‏ 3

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏11/‏2014، ص.‏ 30

    1/‏2/‏1994، ص.‏ 8-‏9

    دانی‌ایل کی نبوّت،‏ ص.‏ 295-‏296

مُکاشفہ 11:‏4

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏11/‏2014، ص.‏ 30

مُکاشفہ 11:‏5

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏11/‏2014، ص.‏ 30

    1/‏6/‏1997، ص.‏ 9-‏10

مُکاشفہ 11:‏6

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏11/‏2014، ص.‏ 30

    1/‏6/‏1997، ص.‏ 9-‏10

مُکاشفہ 11:‏7

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی ‏(‏مطالعے کا ایڈیشن)‏،‏

    5/‏2020، ص.‏ 6

    زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ،‏

    12/‏2019، ص.‏ 3

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏11/‏2014، ص.‏ 30

مُکاشفہ 11:‏8

فٹ‌نوٹس

  • *

    ‏”‏الفاظ کی وضاحت‏“‏ کو دیکھیں۔‏

مُکاشفہ 11:‏9

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ،‏

    12/‏2019، ص.‏ 3

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏11/‏2014، ص.‏ 30

مُکاشفہ 11:‏10

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏11/‏2014، ص.‏ 30

مُکاشفہ 11:‏11

فٹ‌نوٹس

  • *

    یونانی میں:‏ ”‏روح“‏

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ،‏

    12/‏2019، ص.‏ 3

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏11/‏2014، ص.‏ 30

مُکاشفہ 11:‏12

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏اُن کے دُشمن دیکھ رہے تھے۔“‏

مُکاشفہ 11:‏15

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏باجا“‏

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    خدا کی عبادت،‏ ص.‏ 93-‏94

مُکاشفہ 11:‏17

فٹ‌نوٹس

  • *

    ‏”‏الفاظ کی وضاحت‏“‏ کو دیکھیں۔‏

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    1/‏8/‏1993، ص.‏ 20-‏21

مُکاشفہ 11:‏18

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب،‏

    مزید موضوعات،‏ مضمون 55

    مینارِنگہبانی‏،‏

    1/‏6/‏2011، ص.‏ 8

    1/‏7/‏1993، ص.‏ 5-‏6

    علم،‏ ص.‏ 105

    زمین پر فردوس،‏ ص.‏ 137

    یہوواہ کے گواہ بیسویں صدی میں،‏ ص.‏ 16

دوسرے ترجموں میں

اِس واقعے کو کسی اَور کتاب میں کھولنے کے لیے آیت کے نمبر پر کلک کریں۔
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
  • کتابِ‌مُقدس میں پڑھیں
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
  • 6
  • 7
  • 8
  • 9
  • 10
  • 11
  • 12
  • 13
  • 14
  • 15
  • 16
  • 17
  • 18
  • 19
کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
مُکاشفہ 11:‏1-‏19

مُکاشفہ

11 اور مجھے ناپنے کے لیے ایک لاٹھی*‏ دی گئی اور مجھ سے کہا گیا:‏ ”‏اُٹھیں اور خدا کی ہیکل*‏ کے مُقدس مقام کو، اِس میں عبادت کرنے والوں کو اور قربان‌گاہ کو ناپیں۔ 2 لیکن صحن کو جو مُقدس مقام کے باہر ہے، چھوڑ دیں اور نہ ناپیں کیونکہ اِسے قوموں کو دیا گیا ہے اور وہ 42 (‏بیالیس)‏ مہینے تک مُقدس شہر کو پاؤں کے نیچے روندیں گی۔ 3 اور مَیں اپنے دو گواہوں کو بھیجوں گا کہ 1260 (‏بارہ سو ساٹھ)‏ دن تک ٹاٹ اوڑھ کر نبوّت کریں۔“‏ 4 وہ زیتون کے دو درخت ہیں اور دو شمع‌دان ہیں اور زمین کے مالک کے حضور کھڑے ہیں۔‏

5 اگر اُن کا کوئی دُشمن اُن کو نقصان پہنچانا چاہے تو اُن کے مُنہ سے آگ نکل کر اُسے بھسم کر دے گی۔ جو بھی شخص اُن کو نقصان پہنچانا چاہے، اُس کو اِسی طرح مار ڈالا جائے۔ 6 اُن کو اِختیار دیا گیا ہے کہ آسمان کو بند کر دیں تاکہ جس زمانے میں وہ نبوّت کر رہے ہوں، بارش نہ پڑے۔ اُن کو یہ اِختیار بھی دیا گیا ہے کہ پانیوں کو خون میں بدل دیں اور جب چاہیں زمین پر ہر طرح کی آفت بھیجیں۔‏

7 جب وہ گواہی دینا ختم کر لیں گے تو وحشی درندہ جو اتھاہ گڑھے سے نکلتا ہے، اُن سے جنگ کرے گا اور اُن پر غالب آئے گا اور اُن کو مار ڈالے گا۔ 8 اور اُن کی لاشیں اُس بڑے شہر کے چوک پر پڑی رہیں گی جو مجازی معنوں میں سدوم اور مصر ہے اور جہاں اُن کے مالک کو سُولی*‏ دی گئی تھی۔ 9 اور نسلوں اور قبیلوں اور زبانوں اور قوموں کے لوگ ساڑھے تین دن کے لیے اُن کی لاشوں کو دیکھتے رہیں گے اور اِن کو دفنانے کی اِجازت نہیں دیں گے۔ 10 زمین کے باشندے اُن کی موت پر خوش ہوں گے اور جشن منائیں گے اور ایک دوسرے کو تحفے بھیجیں گے کیونکہ اُن دو نبیوں نے زمین کے باشندوں کو اذیت پہنچائی تھی۔‏

11 لیکن ساڑھے تین دن کے بعد اُن میں خدا کی طرف سے زندگی کا دم*‏ آیا اور وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو گئے اور جس جس نے اُن کو دیکھا، وہ خوف‌زدہ ہو گیا۔ 12 اور آسمان سے ایک اُونچی آواز نے اُن سے کہا:‏ ”‏اُوپر آئیں۔“‏ اور وہ ایک بادل میں آسمان پر گئے اور اُن کے دُشمنوں نے اُن کو دیکھا۔‏*‏ 13 اُس وقت ایک بہت بڑا زلزلہ آیا جس میں شہر کا دسواں حصہ تباہ ہو گیا اور 7000 لوگ مارے گئے۔ مگر باقی لوگ ڈر گئے اور خدا کی جو آسمان پر ہے، بڑائی کرنے لگے۔‏

14 دوسرے افسوس کا اِعلان ہو گیا ہے۔ دیکھو!‏ تیسرے افسوس کا اِعلان جلد ہونے والا ہے۔‏

15 ساتویں فرشتے نے نرسنگا*‏ پھونکا۔ تب آسمان پر اُونچی آوازیں سنائی دیں جو کہہ رہی تھیں کہ ”‏دُنیا کی بادشاہت ہمارے مالک اور اُس کے مسیح کی بادشاہت بن گئی ہے اور وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بادشاہ کے طور پر حکمرانی کرے گا۔“‏

16 اور 24 (‏چوبیس)‏ بزرگ جو اپنے تختوں پر خدا کے سامنے بیٹھے تھے، اُنہوں نے مُنہ کے بل گِر کر خدا کی عبادت کی 17 اور کہا:‏ ”‏اَے یہوواہ*‏ خدا، لامحدود قدرت کے مالک، تُو جو ہے اور جو تھا، ہم تیرا شکر ادا کرتے ہیں کیونکہ تُو نے اپنا عظیم اِختیار سنبھال لیا ہے اور تُو بادشاہ کے طور پر حکمرانی کرنے لگا ہے۔ 18 لیکن قوموں کو غصہ آیا اور تیرا غضب نازل ہوا اور مقررہ وقت آ گیا کہ مُردوں کی عدالت کی جائے اور مُقدسوں اور تیرے غلاموں یعنی نبیوں اور اُن بڑوں اور چھوٹوں کو جو تیرے نام سے ڈرتے ہیں، اِنعام دیا جائے اور اُن کو تباہ کِیا جائے جو زمین کو تباہ کر رہے ہیں۔“‏

19 اور خدا کی ہیکل کا مُقدس مقام جو آسمان میں ہے، کُھل گیا اور اُس میں خدا کا عہد کا صندوق نظر آیا۔ اور بجلیاں چمکیں اور آوازیں اور گرج سنائی دی اور ایک زلزلہ آیا اور بہت سے اَولے برسے۔‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں