زبور
2 مَیں یہوواہ سے کہوں گا: ”تُو میری پناہگاہ اور میرا قلعہ ہے؛
تُو میرا خدا ہے جس پر مَیں بھروسا کرتا ہوں۔“
3 وہ تمہیں چڑیمار کے پھندے سے بچائے گا؛
تمہیں خطرناک وبا سے محفوظ رکھے گا۔
اُس کی وفاداری ایک بڑی ڈھال اور ایک حفاظتی دیوار* کی طرح ہوگی۔
5 تمہیں نہ تو رات کے خطروں کا خوف ستائے گا؛
نہ دن میں چلنے والے تیروں کا؛
6 نہ تاریکی میں پیچھا کرنے والی وبا کا
اور نہ ہی بھری دوپہر میں آنے والی تباہی کا۔
7 تمہاری ایک طرف ایک ہزار گِر جائیں گے
اور تمہاری دائیں طرف دس ہزار
مگر تمہارا بال بھی بیکا نہیں ہوگا۔
8 تُم بس اپنی آنکھوں سے یہ سب دیکھو گے؛
تُم دیکھو گے کہ بُرے لوگوں کو سزا دی جا رہی ہے۔
9 تُم نے کہا: ”یہوواہ میری پناہگاہ ہے؛“
تُم نے خدا تعالیٰ کو اپنی رہائشگاہ* بنایا ہے۔
10 اِس لیے تُم پر کوئی مصیبت نہیں آئے گی
اور نہ ہی کوئی آفت تمہارے خیمے کے پاس پھٹکے گی
12 وہ تمہیں اپنے ہاتھوں پر اُٹھا لیں گے
تاکہ تمہارے پاؤں کو پتھر سے ٹھوکر نہ لگے۔
13 تُم جوان شیر اور ناگ کو روندو گے؛
تُم ببر شیر اور بڑے سانپ کو اپنے پیروں تلے کچلو گے۔
14 خدا نے کہا: ”مَیں اُسے بچاؤں گا کیونکہ وہ مجھ سے پیار کرتا ہے۔*
مَیں اُس کی حفاظت کروں گا کیونکہ وہ میرا نام جانتا* ہے۔
15 وہ مجھے پکارے گا اور مَیں اُسے جواب دوں گا۔
مَیں مصیبت کے وقت اُس کے ساتھ ہوں گا۔
مَیں اُسے بچاؤں گا اور اُسے عزت بخشوں گا۔
16 مَیں اُسے لمبی عمر عطا کروں گا
اور اُسے اپنے نجاتبخش کام دِکھاؤں گا۔“