زبور
چڑھائی کا گیت۔ سلیمان کا گیت۔
127 اگر یہوواہ گھر نہ بنائے
تو اِسے بنانے والوں کی محنت بےکار ہے۔
اگر یہوواہ شہر کی حفاظت نہ کرے
تو پہرےدار کا جاگتے رہنا بےکار ہے۔
2 تمہارا صبح جلدی اُٹھنا،
رات دیر تک جاگنا
اور خوراک کے لیے محنت کرنا بےکار ہے
کیونکہ خدا اُن کی ضرورتیں پوری کرتا ہے جن سے وہ پیار کرتا ہے
اور اُنہیں میٹھی نیند دیتا ہے۔
4 جوانی میں پیدا ہونے والے بیٹے ایسے ہوتے ہیں
جیسے طاقتور شخص کے ہاتھ میں تیر۔
5 وہ شخص خوش رہتا ہے جو اپنا ترکش* اِن تیروں سے بھرتا ہے۔
اُنہیں شرمندگی نہیں اُٹھانی پڑے گی
کیونکہ وہ شہر کے دروازے پر اپنے دُشمنوں کو جواب دیں گے۔