کتابِمُقدس—ترجمہ نئی دُنیا پیدائش کے ابواب کا خاکہ پیدائش ابواب کا خاکہ 1 آسمان اور زمین کی تخلیق (1، 2) وہ چھ دن جن میں زمین کو تیار کِیا گیا (3-31) پہلا دن: روشنی، دن اور رات (3-5) دوسرا دن: فضا (6-8) تیسرا دن: خشکی اور پودے (9-13) چوتھا دن: آسمان پر نیّر (14-19) پانچواں دن: مچھلیاں اور پرندے (20-23) چھٹا دن: خشکی کے جانور اور اِنسان (24-31) 2 خدا ساتویں دن آرام کرتا ہے (1-3) یہوواہ خدا آسمان اور زمین کا خالق ہے (4) باغِعدن میں آدمی اور عورت (5-25) آدمی کو مٹی سے بنایا گیا (7) علم کے درخت کا پھل نہ کھانے کا حکم (15-17) عورت کی تخلیق (18-25) 3 اِنسان کے گُناہ کی شروعات (1-13) پہلا جھوٹ (4، 5) یہوواہ باغیوں کو سزا سناتا ہے (14-24) عورت کی نسل کے بارے میں پیشگوئی (15) اِنسان کو باغِعدن سے نکالا جاتا ہے (23، 24) 4 قائن اور ہابل (1-16) قائن کی نسل (17-24) سیت اور اُن کے بیٹے انوس (25، 26) 5 آدم سے نوح تک (1-32) آدم کے بیٹے بیٹیاں ہوئے (4) حنوک خدا کے ساتھ ساتھ چلتے رہے (21-24) 6 خدا کے بیٹے زمین پر عورتوں سے شادیاں کرتے ہیں (1-3) جبّاروں کی پیدائش (4) یہوواہ اِنسان کے بُرے کام دیکھ کر دُکھی ہوتا ہے (5-8) نوح کو کشتی بنانے کا حکم ملتا ہے (9-16) خدا پانی کا طوفان لانے کے بارے میں بتاتا ہے (17-22) 7 نوح کا گھرانہ اور جانور کشتی میں جاتے ہیں (1-10) پوری زمین پر طوفان (11-24) 8 طوفان کا پانی کم ہونے لگتا ہے (1-14) کبوتری کو کشتی سے باہر بھیجا جاتا ہے (8-12) نوح کا گھرانہ اور جانور کشتی سے باہر نکلتے ہیں (15-19) زمین کے بارے میں خدا کا وعدہ (20-22) 9 سب اِنسانوں کے لیے ہدایات (1-7) خون کے بارے میں قانون (4-6) دھنک خدا کے عہد کی نشانی (8-17) نوح کی نسل کے بارے میں پیشگوئیاں (18-29) 10 قوموں کا آغاز (1-32) یافت کی نسل (2-5) حام کی نسل (6-20) یہوواہ کا مخالف نِمرود (8-12) سِم کی نسل (21-31) 11 بُرجِبابل (1-4) یہوواہ زبان کو اُلجھا دیتا ہے (5-9) سِم سے اَبرام تک (10-32) تارح کا گھرانہ (27) اَبرام اُور چھوڑ دیتے ہیں (31) 12 اَبرام حاران سے کنعان کے لیے نکلتے ہیں (1-9) اَبرام سے خدا کا وعدہ (7) اَبرام اور ساری مصر میں (10-20) 13 اَبرام کنعان لوٹتے ہیں (1-4) اَبرام اور لُوط الگ ہو جاتے ہیں (5-13) خدا اَبرام سے اپنا وعدہ دُہراتا ہے (14-18) 14 اَبرام لُوط کو چھڑاتے ہیں (1-16) مَلکیصدق اَبرام کو دُعا دیتے ہیں (17-24) 15 اَبرام کے ساتھ خدا کا عہد (1-21) چار سو سال تک اذیت کی پیشگوئی (13) خدا اَبرام سے اپنا وعدہ دُہراتا ہے (18-21) 16 ہاجرہ اور اِسماعیل (1-16) 17 اَبراہام بہت سی قوموں کے باپ ہوں گے (1-8) اَبرام کا نام اَبراہام رکھ دیا جاتا ہے (5) ختنہ خدا کے عہد کی نشانی (9-14) ساری کا نام سارہ رکھ دیا جاتا ہے (15-17) اِضحاق کی پیدائش کا وعدہ (18-27) 18 اَبراہام کے پاس تین فرشتے آتے ہیں (1-8) سارہ سے بیٹے کی پیدائش کا وعدہ؛ وہ ہنستی ہیں (9-15) سدوم کے حوالے سے اَبراہام کی درخواست (16-33) 19 لُوط کے پاس فرشتے آتے ہیں (1-11) لُوط اور اُن کے گھرانے کو شہر چھوڑنے کی تاکید (12-22) سدوم اور عمورہ کی تباہی (23-29) لُوط کی بیوی نمک کا ستون بن جاتی ہے (26) لُوط اور اُن کی بیٹیاں (30-38) موآبیوں اور عمونیوں کا آغاز (37، 38) 20 خدا سارہ کو ابیمَلِک سے چھڑاتا ہے (1-18) 21 اِضحاق کی پیدائش (1-7) اِسماعیل اِضحاق کا مذاق اُڑاتے ہیں (8، 9) ہاجرہ اور اِسماعیل کو گھر سے بھیج دیا جاتا ہے (10-21) اَبراہام اور ابیمَلِک کے درمیان عہد (22-34) 22 اِضحاق کو قربان کرنے کا حکم (1-19) اَبراہام کی نسل کے ذریعے برکتیں (15-18) رِبقہ کا گھرانہ (20-24) 23 سارہ کی وفات اور اُن کی قبر کا اِنتظام (1-20) 24 اِضحاق کے لیے لڑکی کی تلاش (1-58) رِبقہ اور اِضحاق کی ملاقات (59-67) 25 اَبراہام کی ایک اَور شادی (1-6) اَبراہام کی وفات (7-11) اِسماعیل کے بیٹے (12-18) یعقوب اور عیسُو کی پیدائش (19-26) عیسُو اپنا پہلوٹھے کا حق بیچ دیتے ہیں (27-34) 26 اِضحاق اور رِبقہ جِرار میں (1-11) خدا اِضحاق کو اپنا وعدہ پورا کرنے کا یقین دِلاتا ہے (3-5) کنوؤں پر جھگڑا (12-25) اِضحاق اور ابیمَلِک کے درمیان عہد (26-33) عیسُو کی دو حِتّی بیویاں (34، 35) 27 یعقوب اِضحاق سے دُعا لیتے ہیں (1-29) عیسُو اِضحاق سے دُعا دینے کو کہتے ہیں لیکن توبہ نہیں کرتے (30-40) عیسُو یعقوب کے دُشمن بن جاتے ہیں (41-46) 28 اِضحاق یعقوب کو فداناَرام بھیج دیتے ہیں (1-9) بیتایل میں یعقوب کا خواب (10-22) خدا یعقوب کو اپنا وعدہ پورا کرنے کا یقین دِلاتا ہے (13-15) 29 یعقوب اور راخل کی ملاقات (1-14) یعقوب کو راخل سے محبت ہو جاتی ہے (15-20) یعقوب کی لِیاہ اور راخل سے شادی (21-29) لِیاہ سے یعقوب کے چار بیٹے: رُوبِن، شمعون، لاوی اور یہوداہ (30-35) 30 بِلہاہ سے دان اور نفتالی پیدا ہوتے ہیں (1-8) زِلفہ سے جد اور آشر پیدا ہوتے ہیں (9-13) لِیاہ سے اِشّکار اور زِبُولون پیدا ہوتے ہیں (14-21) راخل سے یوسف پیدا ہوتے ہیں (22-24) یعقوب کے گلّوں میں اِضافہ (25-43) 31 یعقوب چپکے سے کنعان کے لیے روانہ ہوتے ہیں (1-18) لابن یعقوب تک پہنچ جاتے ہیں (19-35) یعقوب اور لابن کے درمیان عہد (36-55) 32 فرشتے یعقوب سے ملتے ہیں (1، 2) یعقوب عیسُو سے ملاقات کی تیاری کرتے ہیں (3-23) یعقوب ایک فرشتے سے کُشتی کرتے ہیں (24-32) یعقوب کا نام اِسرائیل رکھ دیا جاتا ہے (28) 33 یعقوب اور عیسُو کی ملاقات (1-16) یعقوب سِکم پہنچتے ہیں (17-20) 34 دِینہ سے جنسی زیادتی (1-12) یعقوب کے بیٹے چالاکی سے کام لیتے ہیں (13-31) 35 یعقوب جھوٹے خداؤں کے بُتوں کو زمین میں دبا دیتے ہیں (1-4) یعقوب بیتایل لوٹتے ہیں (5-15) بِنیامین کی پیدائش؛ راخل کی وفات (16-20) اِسرائیل کے 12 بیٹے (21-26) اِضحاق کی وفات (27-29) 36 عیسُو کی نسل (1-30) ادوم کے بادشاہ اور شیخ (31-43) 37 یوسف کے خواب (1-11) یوسف کے بھائیوں کی سازش (12-24) یوسف کو بیچ دیا جاتا ہے (25-36) 38 یہوداہ اور تَمر (1-30) 39 یوسف فوطیفار کے گھر میں (1-6) یوسف فوطیفار کی بیوی سے ہمبستر نہیں ہوتے (7-20) یوسف قیدخانے میں (21-23) 40 یوسف قیدیوں کے خوابوں کی تعبیر بتاتے ہیں (1-19) ”خوابوں کی تعبیر تو خدا ہی بتا سکتا ہے“ (8) فِرعون کی سالگرہ (20-23) 41 یوسف فِرعون کے خوابوں کی تعبیر بتاتے ہیں (1-36) فِرعون یوسف کو اعلیٰ مرتبہ دیتا ہے (37-46) یوسف اناج ذخیرہ کرواتے ہیں (46-57) 42 یوسف کے بھائی مصر جاتے ہیں (1-4) یوسف اپنے بھائیوں سے ملتے ہیں اور اُن کا اِمتحان لیتے ہیں (5-25) یوسف کے بھائی یعقوب کے پاس لوٹتے ہیں (26-38) 43 یوسف کے بھائیوں کی دوبارہ مصر جانے کی تیاری؛ بِنیامین بھی ساتھ جاتے ہیں (1-14) یوسف دوبارہ اپنے بھائیوں سے ملتے ہیں (15-23) یوسف اپنے بھائیوں کے ساتھ کھانا کھاتے ہیں (24-34) 44 یوسف کا چاندی کا پیالہ بِنیامین کے بورے میں (1-17) یہوداہ بِنیامین کی خاطر مِنتسماجت کرتے ہیں (18-34) 45 یوسف بتاتے ہیں کہ وہ کون ہیں (1-15) یوسف کے بھائی یعقوب کو لینے جاتے ہیں (16-28) 46 یعقوب اور اُن کا گھرانہ مصر آ جاتا ہے (1-7) مصر آنے والوں کے نام (8-27) جشن میں یوسف اور یعقوب کی ملاقات (28-34) 47 یعقوب کی فِرعون سے ملاقات (1-12) یوسف سمجھداری سے اِنتظام چلاتے ہیں (13-26) اِسرائیل کا گھرانہ جشن میں بس جاتا ہے (27-31) 48 یعقوب یوسف کے دو بیٹوں کو دُعا دیتے ہیں (1-12) اِفرائیم کے لیے زیادہ برکت کی دُعا (13-22) 49 وفات سے پہلے یعقوب کی پیشگوئی (1-28) شیلوہ یہوداہ سے آئے گا (10) یعقوب بتاتے ہیں کہ اُنہیں کہاں دفنایا جائے (29-32) یعقوب کی وفات (33) 50 یوسف یعقوب کو کنعان میں دفناتے ہیں (1-14) یوسف اپنے بھائیوں کو معافی کا یقین دِلاتے ہیں (15-21) یوسف کی زندگی کا آخری وقت اور وفات (22-26) اپنی ہڈیوں کے بارے میں یوسف کا حکم (25)