یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م10 1/‏4 ص.‏ 4
  • یسوع مسیح کا اثرآفرین پیغام

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یسوع مسیح کا اثرآفرین پیغام
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • ملتا جلتا مواد
  • یسوع مسیح کی ہدایات کی قدر کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • دُعا کے متعلق یسوع مسیح کی ہدایات سے فائدہ حاصل کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • گلیل کے سارے علاقے کا دورہ
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • یسوع مسیح کا مشہور وعظ
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
م10 1/‏4 ص.‏ 4

یسوع مسیح کا اثرآفرین پیغام

‏”‏کفرنحوم کے عالم [‏یسوع]‏ کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ وہ آج بھی لوگوں کے دلوں پر راج کرتا ہے۔“‏a —‏مصنف گریگ ایسٹربروک۔‏

باتیں گہرا اثر رکھتی ہیں۔ خاص طور پر کسی دانشمند کی باتیں دل کو چھو لیتی ہیں، اُمید پیدا کرتی ہیں اور زندگی بدل دیتی ہیں۔ اثرآفرین باتوں کے سلسلے میں یسوع اپنی مثال آپ تھا۔ یسوع مسیح کے پہاڑی وعظ کو سننے والے ایک شخص نے بعد میں یوں لکھا:‏ ”‏جب یسوؔع نے یہ باتیں ختم کیں تو ایسا ہوا کہ بِھیڑ اُس کی تعلیم سے حیران ہوئی۔“‏—‏متی ۷:‏۲۸‏۔‏

یسوع مسیح کی باتیں لوگ آج بھی نہیں بھولے۔ آئیں اُس کی چند باتوں پر غور کریں۔‏

‏”‏تُم خدا اور دولت دونوں کی خدمت نہیں کر سکتے۔“‏—‏متی ۶:‏۲۴‏۔‏

‏”‏جو کچھ تُم چاہتے ہو کہ لوگ تمہارے ساتھ کریں وہی تُم بھی اُن کے ساتھ کرو“‏—‏متی ۷:‏۱۲‏۔‏

‏”‏جو قیصرؔ کا ہے قیصرؔ کو اور جو خدا کا ہے خدا کو ادا کرو۔“‏—‏متی ۲۲:‏۲۱‏۔‏

‏”‏دینا لینے سے مبارک ہے۔“‏—‏اعمال ۲۰:‏۳۵‏۔‏

یسوع مسیح نے ایسی حکمت والی باتیں کہیں جنہیں لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔ اِس کے علاوہ، اُس نے لوگوں کو خدا کے متعلق سچائی سکھائی۔ وہ لوگوں کو بتاتا تھا کہ اُنہیں اپنی زندگی خدا کی مرضی کے مطابق گزارنے کے لئے کیا کرنا چاہئے۔ سب سے بڑھ کر اُس نے یہ سکھایا کہ انسان کی تمام مصیبتوں کا واحد حل خدا کی بادشاہت ہے۔ ایسی سچائیوں کی وجہ سے یسوع مسیح کا پیغام نہایت اثرآفرین تھا۔ اگلے مضامین میں ہم یسوع مسیح کے پیغام کے بارے میں سیکھیں گے جس سے ظاہر ہو جائے گا کہ یسوع مسیح آج بھی کروڑوں ”‏لوگوں کے دلوں پر راج کرتا ہے۔“‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a یسوع مسیح جب بھی گلیل میں آتا تو وہ کفرنحوم میں رہتا تھا۔—‏مرقس ۲:‏۱‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں