یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏02 ص.‏ 1
  • بادشاہتی پیغام کا اعلان کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بادشاہتی پیغام کا اعلان کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ملتا جلتا مواد
  • ایک بادشاہت جو ”‏ابدتک قائم رہے گی“‏
    سچے خدا کی عبادت کریں
  • خدا کی بادشاہت—‏کیا آپ اسکی سمجھ حاصل کر رہے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
  • پاک کلام کی تعلیم
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2016
  • یسوع مسیح نے خدا کی بادشاہت کے متعلق کیا سکھایا؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 12/‏02 ص.‏ 1

بادشاہتی پیغام کا اعلان کریں

۱ ”‏مجھے اَور شہروں میں بھی خدا کی بادشاہی کی خوشخبری سنانا ضرور ہے کیونکہ مَیں اِسی لئے بھیجا گیا ہوں۔“‏ (‏لو ۴:‏۴۳‏)‏ اِن الفاظ کے ساتھ، یسوع نے اپنی خدمتگزاری کے موضوع—‏خدا کی بادشاہت—‏کو متعارف کرایا۔ آجکل جس پیغام کا اعلان ہم کرتے ہیں وہ بھی بادشاہت پر مُرتکز ہے، جیسے متی ۲۴:‏۱۴ بیان کرتی ہے:‏ ”‏بادشاہی کی اِس خوشخبری کی منادی تمام دُنیا میں ہوگی تاکہ سب قوموں کے لئے گواہی ہو۔ تب خاتمہ ہوگا۔“‏ لوگوں کو خدا کی بادشاہت کے بارے میں کونسی سچائیاں جاننے کی ضرورت ہے؟‏

۲ خدا کی بادشاہت آج بھی آسمان سے حکمرانی کر رہی ہے اور بہت ہی جلد تمام انسانی حکومتوں کی جگہ سنبھال لیگی۔ شیطان کو پہلے ہی آسمان سے نکال دیا گیا ہے اور موجودہ بدکار نظام‌اُلعمل آخری دنوں میں داخل ہو چکا ہے۔ (‏مکا ۱۲:‏۱۰،‏ ۱۲‏)‏ شیطان کا پُرانا بدکار نظام‌اُلعمل ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا لیکن خدا کی بادشاہت کبھی جنبش نہ کھائے گی۔ یہ ہمیشہ تک قائم رہے گی۔—‏دان ۲:‏۴۴؛‏ عبر ۱۲:‏۲۸‏۔‏

۳ یہ بادشاہت تمام فرمانبردار انسانوں کی جائز خواہشات کو پورا کرے گی۔ یہ جنگ، جرم، ظلم اور غربت کی وجہ سے پیدا ہونے والی تکلیفوں سے بھی نجات دلائے گی۔ (‏زبور ۴۶:‏۸، ۹؛‏ زبور ۷۲:‏۱۲-‏۱۴‏)‏ زمین پر سب کے لئے خوراک کی افراط ہوگی۔ (‏زبور ۷۲:‏۱۶؛‏ یسع ۲۵:‏۶‏)‏ معذوری اور بیماری خیال میں بھی نہ آئینگی۔ (‏یسع ۳۳:‏۲۴؛‏ ۳۵:‏۵، ۶‏)‏ جب انسان کاملیت کو پہنچیں گے تو زمین فردوس میں بدل دی جائے گی اور لوگ متحد رہیں گے۔—‏یسع ۱۱:‏۶-‏۹‏۔‏

۴ ہمارے موجودہ طرزِزندگی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہم خدا کی بادشاہت کی رعایا بننا چاہتے ہیں۔ اِس بادشاہتی پیغام کو ہماری تمام طرزِزندگی پر ضرور اثر کرنا چاہئے جس میں ہمارے نشانے اور ترجیحات بھی شامل ہیں۔ مثال کے طور پر، اپنے گھرانے کی ضروریات کو پورا کرنا ہماری ذمہ‌داری ہے لیکن ہم مادی چیزوں کو کبھی یہ اجازت نہیں دینگے کہ وہ ہمارے بادشاہتی مفادات پر حاوی ہو جائیں۔ (‏متی ۱۳:‏۲۲؛‏ ۱-‏تیم ۵:‏۸‏)‏ اِسکی بجائے، ہمیں یسوع کی اس مشورت پر دھیان دینا چاہئے:‏ ”‏بلکہ تم پہلے اُسکی بادشاہی اور اُسکی راستبازی کی تلاش کرو تو یہ سب چیزیں [‏زندگی کی ضروریات]‏ بھی تمکو مل جائینگی۔“‏—‏متی ۶:‏۳۳‏۔‏

۵ لوگوں کا بادشاہتی پیغام کو سننا اور اس پر عمل کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ ابھی بھی کچھ وقت باقی ہے۔ دُعا ہے کہ ہم بھی اُنہیں ”‏خدا کی بادشاہی کی بابت .‏ .‏ .‏ قائل“‏ کرتے ہوئے اُنکی مدد کریں۔—‏اعما ۱۹:‏۸‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں