3 کیونکہ آپ نے غیرایمان والوں کی مرضی پر چلنے میں جتنا وقت گزارا تھا، وہ کافی ہے۔ اُس وقت آپ ہٹدھرمی سے غلط کام کرتے تھے، بےلگام نفسانی خواہشوں کے مطابق چلتے تھے، حد سے زیادہ شراب پیتے تھے، غیرمہذب دعوتوں اور شراب کی محفلوں میں شریک ہوتے تھے اور گھناؤنی بُتپرستی کرتے تھے۔