-
پاک کلام میں بوڑھے ماں باپ کی دیکھ بھال کرنے کے حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
-
-
اپنے ماں باپ کو سمجھیں اور اُنہیں معاف کریں۔
پاک کلام کا اصول: ”آدمی کی تمیز اُس کو قہر کرنے میں دھیما بناتی ہے۔ اور خطا سے درگذر کرنے میں اُس کی شان ہے۔“—امثال 19:11۔
اِس اصول پر کیسے عمل کِیا جا سکتا ہے؟ اگر آپ کے بوڑھے ماں باپ آپ سے کچھ ایسا کہہ دیتے ہیں جس سے آپ کا دل دُکھتا ہے یا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اُن کو آپ کی خدمت کی کوئی قدر نہیں ہے تو خود سے پوچھیں: ”اگر مجھے بھی اُن جیسے مسئلوں کا سامنا کرنا پڑتا تو مجھے کیسا لگتا؟“ جب آپ اپنے ماں باپ کو سمجھیں گے اور اُنہیں معاف کریں گے تو آپ صورتحال کو بگڑنے سے بچا سکتے ہیں۔
-