یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو16 نمبر 4 ص.‏ 6
  • 3 ہمت نہ ہاریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • 3 ہمت نہ ہاریں
  • جاگو!‏—‏2016ء
  • ملتا جلتا مواد
  • آپ یہوواہ کی خدمت کے حوالے سے اپنے منصوبوں کو پورا کر سکتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
  • اچھی عادات سے فائدہ اُٹھائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • اچھی عادتیں کیسے اپنائیں؟‏
    جاگو!‏—‏2016ء
  • 1 حقیقت‌پسند بنیں
    جاگو!‏—‏2016ء
مزید
جاگو!‏—‏2016ء
جاگو16 نمبر 4 ص.‏ 6
ایک عورت کیلنڈر پر نشان لگا رہی ہے۔‏

سرِورق کا موضوع | اچھی عادتیں کیسے اپنائیں؟‏

3 ہمت نہ ہاریں

ایک عورت کیلنڈر پر نشان لگا رہی ہے۔‏

ایک ماہر کا کہنا ہے کہ کسی نئی عادت کو پکا ہونے میں 21 دن لگتے ہیں۔ لیکن تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کچھ لوگوں کو اپنی عادتیں بدلنے میں کم وقت لگ سکتا ہے اور کچھ کو زیادہ۔ کیا اِس بات سے آپ کو بے‌حوصلہ ہو جانا چاہیے؟‏

فرض کریں کہ آپ ہفتے میں تین دن ورزش کرنے کی عادت ڈالنا چاہتے ہیں۔‏

  • پہلے ہفتے میں آپ تین دن ورزش کرتے ہیں۔‏

  • دوسرے ہفتے میں آپ دو دن ورزش کرتے ہیں۔‏

  • تیسرے ہفتے میں آپ پھر تین دن ورزش کرتے ہیں۔‏

  • چوتھے ہفتے میں آپ ایک دن ورزش کرتے ہیں۔‏

  • پانچویں ہفتے میں آپ دوبارہ تین دن ورزش کرتے ہیں اور اِس کے بعد سے ہر ہفتے اِس معمول پر قائم رہتے ہیں۔‏

آپ کو اپنی عادت کو پکا کرنے میں پانچ ہفتے لگے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کو پانچ ہفتے بہت زیادہ لگیں لیکن جب آپ ایک بار اپنے منصوبے کو پورا کر لیتے ہیں تو آپ کو خوشی ہوتی ہے کہ آپ نے ایک اچھی عادت اپنا لی ہے۔‏

پاک کلام کا اصول:‏ ”‏صادق سات بار گِرتا ہے اور پھر اُٹھ کھڑا ہوتا ہے۔“‏​—‏امثال 24:‏​16‏۔‏

پاک کلام میں ہماری حوصلہ‌افزائی کی گئی ہے کہ ہم ہمت نہ ہاریں۔ اِس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ ہم کتنی بار گِرتے ہیں بلکہ اِس بات سے کہ ہم کتنی بار اُٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔‏

اِس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ ہم کتنی بار گِرتے ہیں بلکہ اِس بات سے کہ ہم کتنی بار اُٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • اگر آپ اپنے منصوبے کو پورا کرنے میں ایک دو بار ناکام ہو جاتے ہیں تو یہ نہ سوچیں کہ آپ کبھی اِسے پورا نہیں کر پائیں گے۔ اپنے منصوبے پر کام کرتے وقت یہ یاد رکھیں کہ آپ کو کبھی کبھار ناکامی کا سامنا ہو سکتا ہے۔‏

  • اُس وقت کے بارے میں سوچیں جب آپ اپنے منصوبے کو پورا کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ مثال کے طور پر اگر آپ اپنے بچوں کے ساتھ پیار سے بات کرنے کی عادت ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں تو خود سے پوچھیں:‏ ”‏پچھلی بار کب ایسا ہوا تھا کہ مجھے غصہ آیا تھا اور مَیں بچوں پر چیخنا چلّانا چاہتا تھا لیکن مَیں نے ایسا نہیں کِیا تھا؟ اُس وقت مَیں نے کیا کِیا تھا؟ مَیں پھر سے ویسا کیسے کر سکتا ہوں؟“‏ اِس طرح کے سوالوں پر غور کرنے سے آپ اپنی ناکامی کی بجائے اپنی کامیابی پر توجہ دے پائیں گے۔‏

اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ پاک کلام کے اصول زندگی کے دیگر حلقوں، مثلاً پریشانیوں سے نمٹنے،‏ گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنانے اور حقیقی خوشی حاصل کرنے میں آپ کے کام کیسے آ سکتے ہیں تو کسی یہوواہ کے گواہ سے بات کریں یا ہماری ویب‌سائٹ jw.org کو دیکھیں۔‏

پاک کلام کے کچھ اَور اصول

‏”‏تیری نگاہ آگے کی طرف جمی رہے۔“‏​—‏امثال 4:‏​25‏، ‏”‏نیو اُردو بائبل ورشن۔“‏

‏”‏مَیں اُن باتوں کو بھول گیا ہوں جنہیں مَیں پیچھے چھوڑ آیا ہوں اور اُن باتوں کی طرف بڑھ رہا ہوں جو میرے سامنے ہیں۔“‏​—‏فِلپّیوں 3:‏​13، 14‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں