یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • یہوواہ مشکلوں کو برداشت کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے
    مینارِنگہبانی (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2022ء | نومبر
    • یہوواہ ہماری رہنمائی کرتا ہے

      8.‏ قدیم زمانے میں یسعیاہ 30:‏20، 21 میں لکھے الفاظ کیسے پورے ہوئے؟‏

      8 یسعیاہ 30:‏20، 21 کو پڑھیں۔‏ جب بابلی فوج نے ڈیڑھ سال کے لیے یروشلیم کو گھیر لیا تو یہودیوں کو شدید مشکلوں سے گزرنا پڑا۔ یہ مشکلیں روزمرہ زندگی کا حصہ بن گئیں بالکل جیسے کھانا پینا۔ لیکن 20 اور 21 آیتوں میں یہوواہ نے یہودیوں سے وعدہ کِیا کہ اگر وہ توبہ کریں گے اور خود کو بدل لیں گے تو وہ اُنہیں بابلیوں کی اسیری سے رِہائی دِلائے گا۔ یسعیاہ نے یہوواہ کو اُن کا عظیم ”‏مُعلم“‏ یعنی عظیم اُستاد کہا۔ اور اُن سے وعدہ کِیا کہ یہوواہ اُنہیں سکھائے گا کہ وہ اُس کی اُس طرح سے عبادت کیسے کر سکتے ہیں جیسی اُسے پسند ہے۔ اِن آیتوں میں لکھے الفاظ اُس وقت پورے ہوئے جب یہودی بابلیوں کی اسیری سے رِہا ہو گئے۔ اِس طرح یہ ثابت ہوا کہ یہوواہ اُن کا مُعلم ہے اور اُس کی رہنمائی میں یہودی پھر سے صحیح طرح سے اُس کی عبادت شروع کر پائے۔ ہم بہت خوش ہیں کہ یہوواہ ہمارا بھی مُعلم ہے۔‏

  • یہوواہ مشکلوں کو برداشت کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے
    مینارِنگہبانی (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2022ء | نومبر
    • 10.‏ ہم کس لحاظ سے اپنے پیچھے سے یہوواہ کی آواز سنتے ہیں؟‏

      10 یہوواہ ایک اَور طریقے سے بھی ہماری رہنمائی کرتا ہے۔ یسعیاہ نے کہا:‏ ’‏تیرے کان تیرے پیچھے سے آواز سنیں گے۔‘‏ یسعیاہ دراصل یہوواہ کو ایک ایسے اُستاد کے طور پر بیان کر رہے تھے جو اپنے طالبِ‌علموں کے پیچھے چلتا ہے اور اُنہیں بتاتا ہے کہ آگے اُنہیں کس راہ پہ جانا ہے۔ آج بھی یہوواہ ہمارے پیچھے کھڑے ہو کر ہمیں ہدایت دیتا ہے۔ کیسے؟ یہوواہ نے اپنی باتیں ہزاروں سال پہلے اپنے کلام میں لکھوا دی تھیں۔ تو جب ہم خدا کی باتوں کو بائبل سے پڑھتے ہیں تو ایک طرح سے ہم اپنے پیچھے سے اُس کی آواز سُن رہے ہوتے ہیں۔—‏یسع 51:‏4‏۔‏

      11.‏ ہمیں مشکلوں کو برداشت کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے اور کیوں؟‏

      11 اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم یہوواہ کی تنظیم اور اُس کے کلام سے ملنے والی ہدایتوں سے پورا فائدہ حاصل کریں تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ غور کریں کہ یسعیاہ نے دو باتوں کا ذکر کِیا۔ پہلی یہ کہ ”‏راہ یہی ہے“‏ اور دوسری یہ کہ ”‏اِس پر چل۔“‏ (‏یسع 30:‏21‏)‏ صرف یہ پتہ ہونا کافی نہیں ہے کہ صحیح ”‏راہ“‏ کیا ہے بلکہ ہمیں اِس پر ’‏چلنا‘‏ بھی چاہیے۔ یہوواہ کے کلام اور اُس کی تنظیم کی طرف سے ملنے والی وضاحتوں کی مدد سے ہم یہ سمجھ جاتے ہیں کہ یہوواہ ہم سے کیا چاہتا ہے۔ ہم یہ بھی سمجھ جاتے ہیں کہ ہم اُن باتوں پر کیسے عمل کر سکتے ہیں جو ہم سیکھتے ہیں۔ مشکلوں کو برداشت کرنے اور خوشی سے یہوواہ کی خدمت کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم دونوں کام کریں۔ اگر ہم یہوواہ سے تعلیم حاصل کرتے اور اُن باتوں پر عمل کرتے ہیں جو ہم سیکھتے ہیں تو ہم اِس بات کا پکا یقین رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ ہمیں برکتیں دے گا۔‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں