یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • کیا یسوع مسیح نے دوزخ کی آگ کی طرف اشارہ کِیا تھا؟‏
    مینارِنگہبانی—‏2008ء | 15 جون
    • ذرا مرقس ۹:‏۴۸ میں درج یسوع کے بیان کا مقابلہ یسعیاہ نبی کی نبوت کے آخری الفاظ سے کریں۔ ایسا کرنے سے کیا یہ بات ظاہر نہیں ہوتی ہے کہ یسوع مسیح، یسعیاہ ۶۶ کی آخری آیت کا حوالہ دے رہا تھا؟‏b بائبل کی ایک تشریح کے مطابق اِس آیت میں یسعیاہ نبی ایسے لوگوں کے بارے میں کہہ رہا تھا جو ”‏شہر یروشلیم سے نکل کر، شہر کے گِرد واقع وادیِ‌ہنوم میں جاتے ہیں جہاں ایک زمانے میں انسانوں کو قربان کِیا جاتا تھا (‏یرم ۷:‏۳۱‏)‏ اور جہاں بعد میں کوڑا کرکٹ جلایا جاتا تھا۔“‏ یسعیاہ ۶۶:‏۲۴ میں یہ نہیں کہا گیا کہ انسانوں کو اذیت پہنچائی جائے گی۔ اِس میں زندہ انسانوں کا نہیں بلکہ لاشوں کا ذکر ہوا ہے اور یہ نہیں کہا گیا کہ انسان یا روحیں نہیں مریں گی بلکہ اِس میں کہا گیا ہے کہ کیڑے نہیں مریں گے۔‏

      ذرا غور کریں کہ مرقس کی انجیل کے بارے میں کیتھولک چرچ کی شائع ہونے والی ایک کتاب میں مرقس ۹:‏۴۸ کے سلسلے میں کیا کہا گیا ہے:‏ ”‏یہ آیت یسعیاہ ۶۶:‏۲۴ کا حوالہ ہے جہاں یسعیاہ نبی نے دو ایسے طریقوں کا ذکر کِیا جن سے لاشیں عام طور پر تباہ ہوتی ہیں یعنی سڑنے سے یاپھر جل کر خاک بننے سے۔ .‏ .‏ .‏ اِس آیت میں تباہی کے خیال پر زور دینے کے لئے کیڑے اور آگ دونوں کا ذکر کِیا گیا ہے۔ .‏ .‏ .‏ جملے ”‏کیڑا نہیں مرتا“‏ اور ”‏آگ نہیں بجھتی“‏ اِس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ یہ تباہی دائمی ہے۔ اِس آیت میں انسان کے بارے میں نہیں بلکہ کیڑے اور آگ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ ختم نہیں ہوتے اور جو کچھ اُن کی زد میں آتا ہے تباہ ہو جاتا ہے۔ لہٰذا یہ آیت اِس بات کا ثبوت پیش نہیں کرتی کہ لوگوں کو ہمیشہ کے لئے تڑپایا جائے گا بلکہ یہ اِس بات کا ثبوت ہے کہ اُن کو مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ جو لوگ مکمل طور پر تباہ کر دئے جاتے ہیں اُن کو زندہ نہیں کِیا جا سکتا ہے اس لئے اُن کی موت دائمی ہے۔ لہٰذا آگ مکمل طور پر اور ہمیشہ کے لئے تباہ ہو جانے کی طرف اشارہ کرتی ہے۔“‏

  • کیا یسوع مسیح نے دوزخ کی آگ کی طرف اشارہ کِیا تھا؟‏
    مینارِنگہبانی—‏2008ء | 15 جون
    • b ‏”‏وہ نکل نکل کر اُن لوگوں کی لاشوں پر جو مجھ سے باغی ہوئے نظر کریں گے کیونکہ اُن کا کیڑا نہ مرے گا اور اُن کی آگ نہ بجھے گی اور وہ تمام بنی‌آدم کے لئے نفرتی ہوں گے۔“‏—‏یسع ۶۶:‏۲۴‏۔‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں