یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ‏”‏ہم کو بتا کہ یہ باتیں کب ہوں گی؟“‏
    مینارِنگہبانی—2013ء | 15 جولائی
    • ۱۶.‏ اَور کن آیتوں میں یسوع مسیح کے آنے کا ذکر کِیا گیا ہے؟‏

      ۱۶ دیانت‌دار اور عقل‌مند نوکر کے بارے میں یسوع مسیح نے کہا:‏ ”‏مبارک ہے وہ نوکر جسے اُس کا مالک آ کر ایسا ہی کرتے پائے۔“‏ کنواریوں کی تمثیل میں اُنہوں نے کہا:‏ ”‏جب وہ مول لینے جا رہی تھیں تو دُلہا آ پہنچا۔“‏ توڑوں کی تمثیل میں یسوع مسیح نے کہا:‏ ”‏بڑی مُدت کے بعد اُن نوکروں کا مالک آیا۔“‏ اِسی تمثیل میں مالک نے کہا:‏ ”‏مَیں آ کر اپنا مال سُود سمیت لیتا۔“‏ (‏متی ۲۴:‏۴۶؛‏ ۲۵:‏۱۰،‏ ۱۹،‏ ۲۷‏)‏ اِن چار آیتوں میں بھی یسوع مسیح کے آنے کا ذکر کِیا گیا ہے۔ یہ آیتیں کس وقت کی طرف اشارہ کرتی ہیں؟‏

      ۱۷.‏ متی ۲۴:‏۴۶ میں جس ’‏آنے‘‏ کا ذکر ہوا ہے، اِس کے بارے میں ہم پہلے کیا کہتے تھے؟‏

      ۱۷ ماضی میں ہماری کتابوں اور رسالوں میں بتایا گیا کہ اِن چار آیتوں کے مطابق یسوع مسیح ۱۹۱۸ء میں آئے۔ ”‏دیانت‌دار اور عقل‌مند نوکر“‏ کے بارے میں یسوع مسیح کی بات کی مثال لیں۔ ‏(‏متی ۲۴:‏۴۵-‏۴۷ کو پڑھیں۔)‏ ہم یہ سمجھتے تھے کہ ۴۶ آیت میں جس ’‏آنے‘‏ کا ذکر ہوا ہے، یہ اُس وقت کی طرف اشارہ کرتا ہے جب یسوع مسیح ۱۹۱۸ء میں ممسوح مسیحیوں کی جانچ کرنے آئے۔ اور ہمارا خیال تھا کہ اُنہوں نے ۱۹۱۹ء میں نوکر کو اپنے سارے مال کا مختار بنایا۔ (‏ملا ۳:‏۱)‏ لیکن یسوع مسیح کی پیش‌گوئی کا مزید جائزہ لینے سے یہ ظاہر ہوا کہ اِس کے کچھ پہلوؤں کی وضاحت میں تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے۔ اِس کی کیا وجہ ہے؟‏

      ۱۸.‏ یسوع مسیح کی پوری پیش‌گوئی پر غور کرنے سے اُن کے آنے کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے؟‏

      ۱۸ متی ۲۴:‏۴۶ سے پہلے کی آیتوں میں جب بھی لفظ آنا استعمال ہوا، وہ اُس وقت کی طرف اشارہ کرتا ہے جب یسوع مسیح بڑی مصیبت کے دوران عدالت کریں گے۔ (‏متی ۲۴:‏۳۰،‏ ۴۲،‏ ۴۴‏)‏ اِس کے علاوہ ہم نے پیراگراف ۱۲ میں دیکھا کہ متی ۲۵:‏۳۱ میں لفظ آنا بھی عدالت کے اِسی وقت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اِس سے ہم یہ نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کہ جب متی ۲۴:‏۴۶، ۴۷ میں بتایا گیا کہ یسوع مسیح آئیں گے اور نوکر کو اپنے سارے مال کا مختار بنائیں گے تو یہ بھی مستقبل میں ہوگا یعنی بڑی مصیبت کے دوران۔ یاد رکھیں کہ یسوع مسیح کی پوری پیش‌گوئی پر غور کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ جن آٹھ آیتوں میں یسوع مسیح کے آنے کا ذکر کِیا گیا ہے، وہ سب مستقبل کی طرف اشارہ کرتی ہیں یعنی اُس وقت کی طرف جب یسوع مسیح بڑی مصیبت کے دوران عدالت کرنے آئیں گے۔‏

  • ‏”‏ہم کو بتا کہ یہ باتیں کب ہوں گی؟“‏
    مینارِنگہبانی—2013ء | 15 جولائی
اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں