یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ18 مارچ ص.‏ 7
  • ‏”‏چوکس رہیں“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏چوکس رہیں“‏
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ ’‏جاگتے رہیں‘‏ گے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • بے‌وقوف اور سمجھ‌دار کنواریاں
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • کیا آپ آگاہیوں پر دھیان دے رہے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2024ء
  • ‏’‏دیانتدار نوکر‘‏ امتحان پر پورا اُترتا ہے!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
م‌زخ18 مارچ ص.‏ 7
یسوع مسیح کی مثال میں ذکرکردہ دس کنواریاں

پاک کلام سے سنہری باتیں | متی 25

‏”‏چوکس رہیں“‏

25:‏1-‏12

اگرچہ یسوع مسیح نے دس کنواریوں کی مثال اپنے مسح‌شُدہ پیروکاروں کے لیے کہی تھی لیکن تمام مسیحی اِس مثال میں پائے جانے والے پیغام سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ (‏م15 15/‏3 ص.‏ 12-‏16‏)‏ ”‏اِس لیے چوکس رہیں کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ یہ کس دن اور کس گھنٹے ہوگا۔“‏ (‏متی 25:‏13‏)‏ کیا آپ یسوع مسیح کی اِس مثال کی وضاحت کر سکتے ہیں؟‏

  • دُلہا (‏آیت 1‏)‏‏—‏یسوع مسیح

  • سمجھ‌دار کنواریاں (‏آیت 2‏)‏‏—‏وہ مسح‌شُدہ مسیحی جو آخر تک وفاداری سے اپنی ذمے‌داریوں کو پورا کرنے کے لیے تیار ہیں اور چراغوں کی طرح اپنی روشنی چمکاتے ہیں (‏فل 2:‏15‏)‏

  • شور مچا کہ ”‏دُلہا آ رہا ہے!‏“‏ (‏آیت 6‏)‏‏—‏یسوع مسیح کی موجودگی کا نشان

  • بے‌وقوف کنواریاں (‏آیت 8‏)‏‏—‏وہ مسح‌شُدہ مسیحی جو دُلہے سے ملنے جاتے ہیں لیکن چوکس اور وفادار نہیں رہتے

  • سمجھ‌دار کنواریوں نے تیل دینے سے اِنکار کر دیا (‏آیت 9‏)‏‏—‏حتمی مُہر ہونے کے بعد وفادار مسح‌شُدہ مسیحی اُن اشخاص کی مدد نہیں کر سکیں گے جو پہلے مسح‌شُدہ تھے لیکن وفادار نہیں رہے

  • ‏”‏دُلہا آ گیا“‏ (‏آیت 10‏)‏‏—‏یسوع مسیح اُس وقت عدالت کرنے آئیں گے جب بڑی مصیبت اپنے اِختتام کو پہنچ رہی ہوگی

  • سمجھ‌دار کنواریاں دُلہے کے ساتھ شادی کی تقریب میں چلی گئیں اور دروازہ بند کر دیا گیا (‏آیت 10‏)‏—‏یسوع مسیح وفادار مسح‌شُدہ مسیحیوں کو آسمان پر لے جائیں گے لیکن وہ لوگ اپنا آسمانی اجر کھو دیں گے جو وفادار نہیں رہیں گے

اِس مثال کے ذریعے یسوع مسیح یہ نہیں کہہ رہے تھے کہ بہت سے مسح‌شُدہ مسیحی وفادار نہیں رہیں گے اور اُن کی جگہ کسی اَور کو مسح کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اِس کی بجائے اِس مثال کے ذریعے اُنہوں نے اپنے مسح‌شُدہ پیروکاروں کو خبردار کِیا کہ یہ ہر مسح‌شُدہ مسیحی کے ہاتھ میں ہے کہ وہ تیار اور چوکس رہے گا یا پھر بے‌وقوف اور بے‌وفا ثابت ہوگا۔ یسوع مسیح نے نصیحت کی:‏ ”‏آپ بھی تیار رہیں۔“‏ (‏متی 24:‏44‏)‏ چاہے ہم آسمان پر جانے کی اُمید رکھتے ہوں یا زمین پر ہمیشہ کی زندگی پانے کی، یسوع مسیح ہم سب سے یہ توقع کرتے ہیں کہ ہم خدا کی خدمت کرنے کے لیے اپنے دل کو تیار رکھیں اور چوکس رہیں۔‏

مَیں کیسے ظاہر کر رہا ہوں کہ مَیں چوکس ہوں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں