یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • بھیڑوں اور بکریوں کیلئے کیا مستقبل؟‏
    مینارِنگہبانی—‏1995ء | 1 دسمبر
    • ۷، ۸.‏ یسوؔع نے بھیڑوں کی بابت کیا کہا، پس ہم اُن کی بابت کیا نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں؟‏

      ۷ ہم بھیڑوں کی عدالت کی بابت پڑھتے ہیں:‏ ”‏[‏یسوؔع]‏ اپنے دہنی طرف والوں سے کہے گا آؤ میرے باپ کے مبارک لوگو جو بادشاہی بنایِ‌عالم سے تمہارے لئے تیار کی گئی ہے اُسے میراث میں لو۔ کیونکہ مَیں بھوکا تھا۔ تُم نے مجھے کھانا کھلایا۔ مَیں پیاسا تھا۔ تُم نے مجھے پانی پلایا۔ مَیں پردیسی تھا۔ تُم نے مجھے اپنے گھر میں اُتارا۔ ننگا تھا۔ تُم نے مجھے کپڑا پہنایا۔ بیمار تھا۔ تُم نے میری خبر لی۔ قید میں تھا۔ تُم میرے پاس آئے۔ تب راستباز جواب میں اُس سے کہیں گے اے خداوند!‏ ہم نے کب تجھے بھوکا دیکھ کر کھانا کھلایا یا پیاسا دیکھ کر پانی پلایا؟ ہم نے کب تجھے پردیسی دیکھ کر گھر میں اُتارا؟ یا ننگا دیکھ کر کپڑا پہنایا؟ ہم کب تجھے بیمار یا قید میں دیکھ کر تیرے پاس آئے؟ بادشاہ جواب میں اُن سے کہیگا مَیں تُم سے سچ کہتا ہوں کہ جب تُم نے میرے اِن سب سے چھوٹے بھائیوں میں سے کسی کے ساتھ یہ سلوک کِیا تو میرے ہی ساتھ کِیا۔“‏—‏متی ۲۵:‏۳۴-‏۴۰‏۔‏

  • بھیڑوں اور بکریوں کیلئے کیا مستقبل؟‏
    مینارِنگہبانی—‏1995ء | 1 دسمبر
    • ۱۰، ۱۱.‏ (‏ا)‏ یہ سوچنا کیوں نامناسب ہوگا کہ بھیڑوں میں وہ سب شامل ہیں جو یسوؔع کے بھائیوں کے ساتھ نیکی کرتے ہیں؟ (‏ب)‏ بھیڑیں موزوں طور پر کس کی نمائندگی کرتی ہیں؟‏

      ۱۰ کیا یسوؔع یہ کہہ رہا ہے کہ ہر ایک جو اُس کے بھائیوں میں سے کسی کیساتھ کچھ نیکی کرتا ہے، جیسے‌کہ روٹی کا ایک ٹکڑا یا پانی کا ایک گلاس پیش کرنا وہ ان بھیڑوں میں سے ایک کے طور پر اہل ثابت ہوتا ہے؟ مانا کہ ایسی مہربانیاں کرنا انسانی مہربانی کو منعکس کر سکتا ہے، لیکن درحقیقت، ایسا دکھائی دیتا ہے کہ اس تمثیل کی بھیڑوں میں اور بہت کچھ شامل ہے۔ مثال کے طور پر، شاید ہی یسوؔع، اُن دہریوں یا پادری‌طبقہ لوگوں کا حوالہ دے رہا تھا جو اُس کے بھائیوں میں سے کسی کیساتھ رحمدلی سے پیش آتے ہیں۔ اسکے برعکس، یسوؔع نے دو مرتبہ ”‏راستبازوں“‏ کو بھیڑیں کہا۔ (‏متی ۲۵:‏۳۷،‏ ۴۶‏)‏ لہٰذا بھیڑیں لازماً وہی اشخاص ہونگے جو کافی عرصہ سے—‏سرگرمی سے حمایت کرتے ہوئے—‏مسیح کے بھائیوں کی مدد کو آئے ہیں اور جنہوں نے خدا کے حضور ایک راست حیثیت حاصل کرنے کی حد تک ایمان کا مظاہرہ کِیا ہے۔‏

      ۱۱ صدیوں کے دوران، اؔبرہام جیسے بہتیرے لوگوں نے راست حیثیت سے لطف اُٹھایا ہے۔ (‏یعقوب ۲:‏۲۱-‏۲۳‏)‏ نوؔح، اؔبرہام اور دیگر ایماندار لوگوں کا شمار ”‏دوسری بھیڑوں“‏ میں ہوتا ہے جو خدا کی بادشاہت کے تحت فردوس میں زندگی حاصل کرینگے۔ حالیہ وقتوں میں مزید لاکھوں لوگوں نے دوسری بھیڑوں کے طور پر سچی پرستش کو اختیار کِیا ہے اور ممسوحوں کیساتھ ”‏ایک گلّہ“‏ بن گئے ہیں۔ (‏یوحنا ۱۰:‏۱۶؛‏ مکاشفہ ۷:‏۹‏)‏ زمینی اُمید والے یہ لوگ یسوؔع کے بھائیوں کو بادشاہت کے ایلچیوں کے طور پر تسلیم کرتے ہیں اور اسلئے اُنہوں نے—‏ظاہری اور روحانی طور پر—‏اُنکی مدد کی ہے۔ دوسری بھیڑیں زمین پر اُسکے بھائیوں کیلئے جو کچھ کرتی ہیں یسوؔع اُسے ایسے خیال کرتا ہے کہ گویا اُسکے ساتھ کِیا گیا ہے۔ ایسے اشخاص جو اُس وقت زندہ ہونگے جب وہ قوموں کی عدالت کیلئے آتا ہے تو اُنکی عدالت بھیڑوں کے طور پر کی جائیگی۔‏

      ۱۲.‏ کیوں بھیڑیں یہ سوال کر سکتی ہیں کہ اُنہوں نے کیسے یسوؔع کیساتھ نیکیاں کی ہیں؟‏

      ۱۲ اگر دوسری بھیڑیں اب ممسوحوں کیساتھ خوشخبری کی منادی کر رہی ہیں اور اُن کی حمایت کر رہی ہیں تو پھر وہ کیوں یہ کہیں گی:‏ ”‏اے خداوند!‏ ہم نے کب تجھے بھوکا دیکھ کر کھانا کھلایا یا پیاسا دیکھ کر پانی پلایا؟“‏ (‏متی ۲۵:‏۳۷‏)‏ اسکی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔ یہ ایک تمثیل ہے۔ اس کے ذریعے، یسوؔع اپنے روحانی بھائیوں کے لئے اپنی گہری فکر کو ظاہر کرتا ہے؛ وہ اُن کے ساتھ محسوس کرتا ہے، اُن کے ساتھ دُکھ اُٹھاتا ہے۔ یسوؔع پہلے کہہ چکا تھا:‏ ”‏جو تُم کو قبول کرتا ہے وہ مجھے قبول کرتا ہے اور جو مجھے قبول کرتا ہے وہ میرے بھیجنے والے کو قبول کرتا ہے۔“‏ (‏متی ۱۰:‏۴۰‏)‏ اس تمثیل میں، یسوؔع اُصول کی توسیع کرتا ہے، یہ ظاہر کرتے ہوئے کہ اُس کے بھائیوں کے ساتھ جو کچھ بھی کِیا جاتا ہے (‏نیکی یا بدی)‏ وہ آسمان تک پہنچ جاتا ہے؛ یہ بالکل ایسے ہی ہے کہ گویا آسمان میں اُس کے ساتھ کِیا جا رہا ہو۔ نیز، یسوؔع یہاں عدالت کرنے کے یہوؔواہ کے معیار پر زور دیتا ہے، اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہ خدا کا فیصلہ، خواہ سازگار ہو یا ناسازگار، وہ معقول اور منصفانہ ہے۔ بکریاں یہ عذر پیش نہیں کر سکتیں کہ ’‏کاش ہم نے براہِ‌راست تجھے دیکھا ہوتا۔‘‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں