یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ہمیں دوسروں کے ساتھ کیسا برتاؤ کرنا چاہئے؟‏
    مینارِنگہبانی—‏2008ء | 15 مئی
    • ۱۲.‏ (‏ا)‏ یسوع مسیح نے سچائی کی روشنی کے بارے میں کیا کہا؟ (‏ب)‏ ہم اپنی روشنی کیسے چمکا سکتے ہیں؟‏

      ۱۲ جب ہم خدا کی طرف سے فراہم‌کردہ سچائی کی روشنی لوگوں تک پہنچاتے ہیں تو ہم اُن کے ساتھ بھلائی کرتے ہیں۔ (‏زبور ۴۳:‏۳‏)‏ یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں سے کہا:‏ ”‏تُم دُنیا کے نور ہو۔“‏ اِس کے ساتھ ساتھ اُس نے اُنہیں یہ تاکید کی کہ وہ اپنی روشنی ”‏آدمیوں کے سامنے“‏ چمکائیں تاکہ لوگ اُن کے ”‏نیک کاموں“‏ کو دیکھ سکیں۔ ایسا کرنے سے وہ خدا کے کلام میں پائی جانے والی سچائی کی روشنی آشکارا کر رہے ہوں گے۔ (‏متی ۵:‏۱۴-‏۱۶ کو پڑھیں۔)‏ آجکل ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بھلائی کرنے اور ”‏تمام دُنیا“‏ میں یعنی ”‏سب قوموں“‏ کو خدا کی بادشاہت کی خوشخبری سنانے سے اپنی روشنی چمکا سکتے ہیں۔ (‏متی ۲۶:‏۱۳؛‏ مر ۱۳:‏۱۰‏)‏ مُنادی کے کام میں حصہ لینا واقعی ایک شاندار شرف ہے!‏

  • ہمیں دوسروں کے ساتھ کیسا برتاؤ کرنا چاہئے؟‏
    مینارِنگہبانی—‏2008ء | 15 مئی
    • ۱۴.‏ (‏ا)‏ پہلی صدی میں چراغ کیسے کام کرتا تھا؟ (‏ب)‏ اِس کا کیا مطلب ہے کہ ہمیں سچائی کی روشنی کو پیمانہ کے نیچے نہیں چھپانا چاہئے؟‏

      ۱۴ یسوع مسیح نے کہا کہ چراغ جلا کر اِسے پیمانہ کے نیچے نہیں بلکہ چراغدان پر رکھتے ہیں تاکہ گھر کے سب لوگوں کو روشنی پہنچے۔ پہلی صدی میں چراغ مٹی سے بنا ایک برتن ہوتا تھا جس میں ایک سوت کی ڈوری ہوتی تھی۔ اِسے جلانے کے لئے چراغ میں تیل (‏عموماً زیتون کا تیل)‏ ڈالا جاتا تھا۔ اِس چراغ کو لکڑی یا لوہے کے ”‏چراغدان“‏ پر رکھا جاتا تھا تاکہ گھر کے سب لوگوں کو روشنی پہنچے۔ لوگ چراغ جلا کر اِسے پیمانہ کے نیچے نہیں رکھتے تھے۔ یہاں لفظ پیمانہ سے مراد ایک بڑی ٹوکری ہے جو پیمائش کے لئے استعمال کی جاتی تھی۔ یسوع مسیح یہ نہیں چاہتا تھا کہ اُس کے شاگرد سچائی کی روشنی کو پیمانہ کے نیچے چھپا کر رکھیں۔ لہٰذا، ہمیں کبھی بھی مشکلات یا اذیت کی وجہ سے خدا کے کلام میں پائی جانے والی سچائی کی روشنی کو چھپانا نہیں چاہئے۔ اِس کا مطلب ہے کہ ہمیں اِس روشنی کو اپنے تک محدود نہیں رکھنا چاہئے۔ اِس کے برعکس، ہمیں ہمیشہ اپنی روشنی چمکانی چاہئے۔‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں