یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ہم خدا کی نظر میں پاک صاف کیسے بن سکتے ہیں؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
    • 4.‏ بُری عادتوں پر قابو پائیں

      ایک آدمی سگریٹیں کچرے میں پھینک رہا ہے۔‏

      یہوواہ خدا کسی بھی بُری عادت پر قابو پانے میں ہماری مدد کر سکتا ہے۔‏

      اگر آپ سگریٹ پیتے ہیں یا منشیات لیتے ہیں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ اِن عادتوں پر قابو پانا کتنا مشکل ہوتا ہے۔ آپ اِس حوالے سے کیا کر سکتے ہیں؟ اِس بات پر غور کریں کہ یہ عادت آپ کو کیسے نقصان پہنچا رہی ہے۔ متی 22:‏37-‏39 کو پڑھیں اور پھر اِس بارے میں بات‌چیت کریں کہ اگر ایک شخص سگریٹ پیتا ہے یا منشیات لیتا ہے تو ‏.‏ ‏.‏ ‏.‏

      • یہوواہ خدا کے ساتھ اُس کی دوستی پر کیا اثر پڑتا ہے؟‏

      • اُس کے گھر والوں اور دوسرے لوگوں پر کیا اثر پڑتا ہے؟‏

      طے کریں کہ اپنی بُری عادت پر قابو پانے کے لیے آپ کون کون سے قدم اُٹھائیں گے۔‏a ویڈیو چلائیں‏۔‏

      ویڈیو:‏ ضبطِ‌نفس سے کام لیں (‏47:‏2)‏

      فِلپّیوں 4:‏13 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

      • باقاعدگی سے دُعا کرنے، بائبل پڑھنے اور اِجلاسوں میں جانے سے ایک شخص کو بُری عادت پر قابو پانے میں مدد کیسے مل سکتی ہے؟‏

      5.‏ ناپاک کاموں اور خیالات کا مقابلہ کریں

      کُلسّیوں 3:‏5 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

      • ہم کیسے جانتے ہیں کہ فحش مواد دیکھنا، فون پر گندے میسج، تصویریں یا ویڈیوز وغیرہ بھیجنا اور خودلذتی کرنا یہوواہ کی نظر میں ناپاک کام ہیں؟‏

      • آپ کے خیال میں یہوواہ خدا نے ہمیں اخلاقی لحاظ سے پاک صاف رہنے کے لیے کیوں کہا ہے؟‏

      دیکھیں کہ آپ ناپاک خیالات کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں۔ ویڈیو چلائیں‏۔‏

      ویڈیو :‏ پاک رہنے کے لیے قدم اُٹھائیں (‏51:‏1)‏

      یسوع مسیح نے ایک مثال کے ذریعے سمجھایا کہ اخلاقی لحاظ سے پاک صاف رہنے کے لیے ہمیں ٹھوس قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔ متی 5:‏29، 30 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

      • یسوع مسیح یہ نہیں کہہ رہے تھے کہ ہمیں اپنے جسم کو نقصان پہنچانا چاہیے بلکہ وہ یہ سمجھا رہے تھے کہ ہمیں ٹھوس قدم اُٹھانے چاہئیں۔ ایک شخص ناپاک خیالات پر قابو پانے کے لیے کون سے قدم اُٹھا سکتا ہے؟‏

      اگر آپ ناپاک خیالات پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں تو یہوواہ خدا آپ کی کوششوں کی قدر کرتا ہے۔ زبور 103:‏13، 14 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

      • اگر آپ کسی ناپاک عادت سے لڑ رہے ہیں تو اِن آیتوں کے ذریعے آپ کو لڑتے رہنے کا حوصلہ کیسے ملتا ہے؟‏

      ہمت نہ ہاریں!‏

      ہو سکتا ہے کہ کسی بُری عادت کو چھوڑنے کے دوران آپ وہ کام دوبارہ کر بیٹھیں۔ ایسی صورت میں ہمت ہارنے کی بجائے اِس مثال کو یاد رکھیں:‏ جب دوڑ میں حصہ لینے والا ایک شخص لڑکھڑا کر گِر جاتا ہے تو اِس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ وہ ہار گیا ہے اور نہ ہی یہ مطلب ہوتا ہے کہ اُسے دوڑ شروع سے شروع کرنی پڑے گی۔ اِسی طرح اگر کسی بُری عادت کو چھوڑنے کے بعد آپ وہ کام دوبارہ کر بیٹھتے ہیں تو اِس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ ہار گئے ہیں۔ اور نہ ہی اِس کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ آپ نے اب تک جو کوشش کی ہے، وہ ضائع ہو گئی ہے۔ کسی بُری عادت کو چھوڑتے وقت اکثر ایسا ہو جاتا ہے کہ ہم وہ کام دوبارہ کر بیٹھتے ہیں۔ لیکن ہمت نہ ہاریں۔ یہوواہ کی مدد سے آپ کامیاب ہو سکتے ہیں۔‏

      دوڑ میں حصہ لینے والا ایک آدمی گِر کر اُٹھ رہا ہے۔‏
  • بائبل میں شراب کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
    • 6.‏ شراب پینے کی عادت پر قابو پائیں

      دیکھیں کہ ایک شخص نے جو شراب کا عادی تھا، یہ عادت کیسے چھوڑی۔ ویڈیو چلائیں اور پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

      ویڈیو:‏ ‏”‏مَیں اپنے طرزِزندگی سے تنگ آ گیا تھا“‏ (‏32:‏6)‏

      تصویروں کا مجموعہ:‏ ویڈیو ”‏مَیں اپنے طرزِزندگی سے تنگ آ گیا تھا“‏ سے مناظر:‏ 1.‏ دمیتری شراب کی بوتل کو دیکھ رہے ہیں۔ 2.‏ دمیتری، اُن کی بیوی اور بیٹی بائبل پڑھ رہے ہیں۔‏
      • شراب کا دمیتری کے رویے پر کیا اثر ہوتا تھا؟‏

      • کیا وہ ایک دم سے شراب چھوڑ پائے؟‏

      • اُنہوں نے شراب پینے کی عادت پر کیسے قابو پایا؟‏

      پہلا کُرنتھیوں 6:‏10، 11 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

      • شراب کے نشے میں دُھت ہونا کتنا سنگین معاملہ ہے؟‏

      • ہم کیوں کہہ سکتے ہیں کہ ایک شخص شراب پینے کی عادت چھوڑ سکتا ہے؟‏

      متی 5:‏30 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

      • یہاں ہاتھ کاٹنے سے مُراد وہ قربانیاں ہیں جو ہمیں یہوواہ خدا کو خوش کرنے کے لیے دینی پڑ سکتی ہیں۔ اگر آپ شراب پینے کی عادت پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏a

      پہلا کُرنتھیوں 15:‏33 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

      • اگر آپ ایسے لوگوں میں اُٹھتے بیٹھے ہیں جو بہت زیادہ شراب پیتے ہیں تو آپ پر کیا اثر ہو سکتا ہے؟‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں