-
دعائیں جن کا جواب یقینی ہےمینارِنگہبانی—1992ء | 1 مئی
-
-
دعائیں ایسی بھی ہیں جنکا قطعی طور پر جواب ملے گا۔ انکے مفہوم کا اظہار ایک نمونے میں کیا گیا ہے جو یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو دیا جب اس نے کہا: ”پس تم اس طرح دعا کیا کرو: ”اے ہمارے باپ تو جو آسمان پر ہے تیرا نام پاک مانا جا ئے۔ تیری بادشاہی آ ئے۔ تیری مرضی جیسی آسمان پر پوری ہوتی ہے زمین پر بھی ہو۔““ متی ۶:۹-۱۳۔
-
-
دعائیں جن کا جواب یقینی ہےمینارِنگہبانی—1992ء | 1 مئی
-
-
”تیری بادشاہی آئے“
”تیری بادشاہی آ ئے“ یسوع نے اپنے پیروکاروں کو یہ بھی دعا کرنے کیلئے کہا۔ خدا کی بادشاہی کے آنے کے لئے دعاؤں کا جواب ضرور ہی ملے گا۔ بادشاہی یہوواہ کی مطلقالعنان حکمرانی ہے جسکا اظہار اسکے بیٹے، یسوع مسیح، اور ساتھی ”مقدس لوگوں“ کے ہاتھوں میں ایک آسمانی مسیحائی حکومت کے ذریعے کیا گیا ہے۔ (دانیایل ۷:۱۳، ۱۴، ۱۸، ۲۲، ۲۷، یسعیاہ ۹:۶، ۷) یہوواہ کے گواہ بہت پہلے ہی صحائف سے ثابت کر چکے ہیں کہ یسوع کو آسمانی بادشاہ کے طور پر ۱۹۱۴ کے سال میں تختنشین کیا گیاتھا۔ پھر، کیوں کسی کو بادشاہی کے ”آ نے“ کیلئے دعا کرنی چاہیے؟
بادشاہی کے آنے کیلئے دعا کرنے کا حقیقی مطلب یہ ہے کہ یہ زمین پر الہی حکمرانی کے تمام دشمنوں کے خلاف آئے۔ اب جلد ہی ”[خدا کی] بادشاہت ان تمام [زمینی] مملکتوں کو ٹکڑےٹکڑے اور نیست کر یگی اور خود ابد تک قائم رہے گی۔“ (دانیایل ۲:۴۴) یہ وقوعہ یہوواہ کے نام کی تقدیس کا سبب بنے گا۔
”تیری مرضی پوری ہو“
یسوع نے اپنے شاگردوں کو دعا کرنے “کیلئے مزید ہدایت دی: ”تیری مرضی جیسے آسمان پر پوری ہوتی ہے زمین پر بھی پوری ہو۔“ یہ ایک درخواست ہے کہ یہوواہ زمین کیلئے اپنی مرضی کی مطابقت میں کارروائی کرے۔ یہ زبورنویس کے اظہار کی طرح ہی ہے: ”آسمان اور زمین میں سمندر اور گہراؤ میں [یہوواہ] نے جو کچھ چاہا وہی کیا۔ وہ زمین کی انتہا سے بخارات اٹھاتا ہے وہ بارش کیلئے بجلیاں بناتا ہے اور اپنے مخزنوں سے آندھی نکالتا ہے اسی نے مصر کے پہلوٹھوں کو مارا کیا انسان کے کیا حیوان کے۔ اے مصر! اسی نے تجھ میں فرعون اور اسکے سب خادموں پر نشان اور عجائب ظاہر کئے اس نے بہت سی قوموں کو مارا اور زبردست بادشاہوں کو قتل کیا۔“ زبور ۱۳۵:۶-۱۰۔
زمین پر یہوواہ کی مرضی کے پورا ہونے کے لئے دعا کرنا ایک التجا ہے کہ وہ اس کرہارض کے لئے اپنے مقاصد کو پورا کرے۔ اس میں اپنے مخالفوں کو مستقل طور پر ہٹا دینا شامل ہے، جیسے کہ اس نے قدیم وقتوں میں بھی چھوٹے پیمانے پر ہٹایا تھا۔ (زبور ۸۳:۹-۱۸، مکاشفہ ۱۹:۱۹-۲۱) پوری زمین پر اور کل کائنات میں یہوواہ کی مرضی کے پورا ہونے کے لئے دعاؤں کا جواب یقینی طور پر ملے گا۔
-