یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ایک بے‌مثال آسمانی باپ
    مینارِنگہبانی—‏2008ء | 1 جنوری
    • سن ۲۹ عیسوی میں، اکتوبر کے مہینے میں یسوع مسیح بپتسمہ لینے کے لئے دریائے‌یردن گیا۔ خدا کے کلام میں اس واقع کے بارے میں یوں بتایا جاتا ہے:‏ ”‏یسوؔع بپتسمہ لیکر فی‌الفور پانی کے پاس سے اُوپر گیا اور دیکھو اُس کے لئے آسمان کُھل گیا اور اُس نے خدا کے رُوح کو کبوتر کی مانند اُترتے اور اپنے اُوپر آتے دیکھا۔ اور دیکھو آسمان سے یہ آواز آئی کہ یہ میرا پیارا بیٹا ہے جس سے مَیں خوش ہوں۔“‏a (‏متی ۳:‏۱۶، ۱۷‏)‏ یہوواہ خدا کے اِن شفقت بھرے الفاظ سے ہم یہ سیکھ سکتے ہیں کہ وہ ایک آسمانی باپ کے طور پر ہم سے کیسے پیش آتا ہے۔ آئیں اب ہم اِن الفاظ پر تفصیل سے غور کرتے ہیں جو یہوواہ خدا نے یسوع مسیح کے بپتسمہ کے موقع پر کہے تھے۔‏

      یہوواہ خدا نے یسوع مسیح کے بارے میں کہا کہ ’‏یہ میرا بیٹا ہے۔‘‏ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہوواہ خدا کو اُس پر فخر تھا۔ ایک اچھا باپ یہ جانتا ہے کہ اُسے اپنے بچے کو توجہ دینی چاہئے اور اُس کی قدر بھی کرنی چاہئے۔ یہ بات بہت اہم ہے کہ بچے محسوس کریں کہ اُن کی انفرادی طور پر قدر کی جاتی ہے۔ ذرا سوچیں کہ یسوع مسیح نے کیسا محسوس کِیا ہوگا جب یہوواہ خدا نے اُسے بتایا کہ وہ اُس پر فخر کرتا ہے۔‏

      یہوواہ خدا نے یسوع مسیح کو اپنا ”‏پیارا“‏ بیٹا کہا۔ یوں وہ یسوع مسیح کے لئے اپنی محبت کا اظہار کر رہا تھا۔ اسی طرح ایک اچھا باپ اپنے بچوں کو بتاتا ہے کہ وہ اُن سے بہت پیار کرتا ہے۔ یہ کہنے کے ساتھ ساتھ جب ایک باپ دوسرے طریقوں سے بھی اپنے بچوں کے لئے پیار ظاہر کرتا ہے تو بچے خوشی سے کھل اُٹھتے ہیں۔ جب یہوواہ خدا نے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے یسوع کو ”‏پیارا“‏ بیٹا کہا تو بِلاشُبہ اِن الفاظ نے یسوع کے دل کو چُھو لیا ہوگا۔‏

      یہوواہ خدا نے یسوع مسیح سے یہ بھی کہا کہ ’‏مَیں تجھ سے خوش ہوں۔‘‏ دوسرے الفاظ میں وہ یسوع مسیح سے کہہ رہا تھا کہ مَیں تیرے اعمال سے خوش ہوں۔ ایک اچھا باپ ایسے موقعوں کی تلاش میں ہوتا ہے جب وہ اپنے بچوں سے کہہ سکے:‏ ”‏شاباش، مَیں آپ سے بہت خوش ہوں۔“‏ ایسی بات سُن کر بچوں کا حوصلہ بڑھتا ہے۔ یسوع مسیح کے لئے بھی یہ کتنی حوصلہ‌افزا بات تھی کہ یہوواہ خدا اُس سے خوش تھا۔‏

  • ایک بے‌مثال آسمانی باپ
    مینارِنگہبانی—‏2008ء | 1 جنوری
    • a لوقا کی انجیل میں درج اِس واقع کے مطابق یہوواہ خدا نے یسوع مسیح سے براہِ‌راست مخاطب ہوتے ہوئے کہا:‏ ”‏تُو میرا پیارا بیٹا ہے۔ تجھ سے مَیں خوش ہوں۔“‏—‏لوقا ۳:‏۲۲‏۔‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں