یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ‏”‏اگر آپ پر ٹیکس واجب‌الادا ہیں تو ٹیکس ادا کریں“‏
    مینارِنگہبانی—1994ء | 15 دسمبر
    • بے‌الزام بنیں۔ مسیحی نگہبانوں کو اپنے عہدے کے لائق ثابت ہونے کیلئے ”‏بے‌الزام“‏ ہونا ضروری ہے۔ اسی طرح، پوری کلیسیا کو خدا کے سامنے بے‌الزام ہونا چاہئے۔ (‏۱-‏تیمتھیس ۳:‏۲‏؛ مقابلہ کریں افسیوں ۵:‏۲۷‏۔)‏ اسلئے جب ٹیکس ادا کرنے کی بات آتی ہے تو وہ اس وقت بھی علاقے میں نیکنامی برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یسوؔع مسیح نے خود اس سلسلے میں نمونہ قائم کِیا۔ اسکے شاگرد پطرؔس سے سوال کِیا گیا کہ آیا یسوؔع ہیکل کا ٹیکس ادا کریگا، جو کہ نیم مِثقال کا معمولی سا مسئلہ تھا۔ درحقیقت یسوؔع اس ٹیکس سے مستثنیٰ تھا چونکہ ہیکل اسکے باپ کا گھر تھا اور کوئی بھی بادشاہ اپنے بیٹے پر ٹیکس نہیں لگاتا۔ یسوؔع نے یہی بات کہی؛ تاہم اس نے وہ ٹیکس ادا کِیا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ درکار پیسے مہیا کرنے کیلئے اس نے ایک معجزہ بھی کِیا!‏ کیوں وہ ایسا ٹیکس ادا کرے جس سے وہ واجب طور پر مستثنیٰ تھا؟ جیسے کہ خود یسوؔع نے کہا یہ اسلئے تھا کہ ”‏مبادا ہم اُن کیلئے ٹھوکر کا باعث ہوں۔“‏—‏متی ۱۷:‏۲۴-‏۲۷‏۔‏b

  • ‏”‏اگر آپ پر ٹیکس واجب‌الادا ہیں تو ٹیکس ادا کریں“‏
    مینارِنگہبانی—1994ء | 15 دسمبر
    • b دلچسپی کی بات ہے کہ یسوؔع کی زمینی زندگی کے اس واقعہ کو صرف متی ہی کی انجیل نے ریکارڈ کِیا ہے۔ ماضی میں خود ایک محصول لینے والے کے طور پر، بِلاشُبہ متیؔ اس معاملے میں یسوؔع کے جذبے سے متاثر ہوا تھا۔‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں