یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌زب‌ک سبق 17 1 stniop-‏6
  • یسوع مسیح کی شخصیت کیسی ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یسوع مسیح کی شخصیت کیسی ہے؟‏
  • اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • موضوع کی گہرائی میں جائیں
  • خلاصہ
  • مزید جانیں
  • یسوع مسیح کون ہیں؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • بیٹا باپ کو ظاہر کرنا چاہتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • یسوع مسیح کون ہیں؟‏
    پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں
  • یسوع مسیح نے زمین پر کیا کچھ کِیا؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
مزید
اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
خ‌زب‌ک سبق 17 1 stniop-‏6
سبق نمبر 17.‏ یسوع مسیح ہاتھ بڑھا کر ایک آدمی کو شفا دینے لگے ہیں۔‏

سبق نمبر 17

یسوع مسیح کی شخصیت کیسی ہے؟‏

چھاپا ہوا ایڈیشن
چھاپا ہوا ایڈیشن
چھاپا ہوا ایڈیشن

جب ہم یسوع مسیح کی اُن باتوں اور کاموں پر غور کرتے ہیں جو اُنہوں نے زمین پر کیے تو ہمیں اُن کی بہت سی خوبیوں کا پتہ چلتا ہے۔ اِس طرح ہم اُن کے اور اُن کے باپ یہوواہ کے اَور قریب ہو جاتے ہیں۔ اِس سبق میں ہم یسوع کی کچھ ایسی خوبیوں پر غور کریں گے جو ہمارے دل کو چُھو لیتی ہیں۔ ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ ہم یسوع کی طرح یہ خوبیاں کیسے ظاہر کر سکتے ہیں۔‏

1.‏ یسوع مسیح کس لحاظ سے اپنے باپ کی طرح ہیں؟‏

جب یسوع مسیح آسمان پر تھے تو اُنہوں نے اربوں سال تک اپنے شفیق باپ کو دیکھا اور اُس سے سیکھا۔ اِس وجہ سے وہ اپنے باپ کی طرح سوچتے ہیں، اُس کی طرح محسوس کرتے ہیں اور اُس کی طرح کام کرتے ہیں۔ (‏یوحنا 5:‏19 کو پڑھیں۔)‏ یسوع مسیح کی شخصیت اپنے باپ سے اِتنی ملتی ہے کہ اُنہوں نے کہا:‏ ‏”‏جس نے مجھے دیکھا ہے، اُس نے باپ کو بھی دیکھا ہے۔“‏ (‏یوحنا 14:‏9‏)‏ جب آپ یسوع مسیح کی شخصیت کے بارے میں سیکھیں گے تو آپ یہوواہ خدا کو اَور اچھی طرح جاننے لگیں گے۔ مثال کے طور پر جب آپ دیکھیں گے کہ یسوع مسیح کو لوگوں سے کتنی ہمدردی تھی تو آپ سمجھ پائیں گے کہ یہوواہ خدا کو آپ کی کتنی فکر ہے۔‏

2.‏ یسوع مسیح نے یہوواہ خدا کے لیے محبت کیسے ظاہر کی؟‏

یسوع مسیح نے کہا:‏ ‏”‏مَیں وہی کر رہا ہوں جو باپ نے مجھے کہا ہے تاکہ دُنیا جان لے کہ مَیں باپ سے محبت کرتا ہوں۔“‏ (‏یوحنا 14:‏31‏)‏ جب یسوع زمین پر تھے تو اُنہوں نے فرق فرق طریقے سے اپنے باپ کے لیے گہری محبت ظاہر کی۔ اُنہوں نے مشکل سے مشکل حالات میں بھی اپنے باپ کا کہنا مانا؛ بڑے شوق سے اُس کے بارے میں بات کی اور دوسروں کی بھی مدد کی تاکہ وہ اُس سے دوستی کر سکیں۔—‏یوحنا 14:‏23‏۔‏

3.‏ یسوع مسیح نے لوگوں کے لیے محبت کیسے ظاہر کی؟‏

بائبل میں بتایا گیا ہے کہ یسوع کی‏”‏خوشنودی بنی‌آدم کی صحبت میں تھی“‏ یعنی اُنہیں اِنسانوں سے گہرا لگاؤ تھا۔ (‏امثال 8:‏31‏)‏ یسوع نے فرق فرق طریقے سے لوگوں کے لیے محبت ظاہر کی۔ اُنہوں نے لوگوں کا حوصلہ بڑھایا اور بے‌غرضی سے اُن کی مدد کی۔ اُن کے معجزوں سے نہ صرف یہ ظاہر ہوا کہ اُن کے پاس کتنی طاقت ہے بلکہ یہ بھی کہ اُنہیں لوگوں سے کتنی ہمدردی ہے۔ (‏مرقس 1:‏40-‏42‏)‏ وہ لوگوں کے ساتھ مہربانی سے پیش آتے تھے اور سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک کرتے تھے۔ اُن کی باتوں سے اُن لوگوں کو تسلی اور اُمید ملتی تھی جو سچے دل سے اُن سے تعلیم پانا چاہتے تھے۔ یسوع مسیح کو سب اِنسانوں سے اِتنی محبت ہے کہ اُنہوں نے اُن کے لیے تکلیفیں سہیں اور اپنی جان قربان کر دی۔ لیکن یسوع کو خاص طور پر اُن لوگوں سے محبت ہے جو اُن کی تعلیمات پر عمل کرتے ہیں۔—‏یوحنا 15:‏13، 14 کو پڑھیں۔‏

موضوع کی گہرائی میں جائیں

یسوع مسیح کی شخصیت کے بارے میں مزید جانیں۔ یہ بھی سیکھیں کہ ہم اُن کی طرح محبت کیسے ظاہر کر سکتے ہیں اور کُھلے دل سے دوسروں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں۔‏

4.‏ یسوع مسیح اپنے باپ سے محبت کرتے ہیں

یسوع کی مثال سے ہم سیکھتے ہیں کہ ہم خدا کے لیے محبت کیسے ظاہر کر سکتے ہیں۔ لُوقا 6:‏12 اور یوحنا 15:‏10؛‏ 17:‏26 کو پڑھیں۔‏ ہر آیت کو پڑھنے کے بعد اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • ہم یسوع مسیح کی طرح یہوواہ خدا کے لیے محبت کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟‏

یسوع مسیح دُعا کر رہے ہیں۔‏

یسوع مسیح اپنے آسمانی باپ سے پیار کرتے تھے اور اکثر اُس سے دُعا کرتے تھے۔‏

5.‏ یسوع مسیح کو ضرورت‌مند لوگوں کی فکر ہے

یسوع مسیح کو اپنی ذات سے زیادہ دوسروں کی فکر تھی۔ وہ اُس وقت بھی لوگوں کے لیے وقت نکالتے تھے اور اُن کی مدد کرتے تھے جب وہ تھکے ہوتے تھے۔ مرقس 6:‏30-‏44 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  • اِس موقعے پر یسوع مسیح نے کن طریقوں سے دوسروں کے لیے فکر ظاہر کی؟—‏31،‏ 34،‏ 41 اور 42 آیتوں کو دیکھیں۔‏

  • یسوع نے لوگوں کی مدد کیوں کی؟—‏34 آیت کو دیکھیں۔‏

  • یسوع مسیح یہوواہ خدا جیسی خوبیاں ظاہر کرتے ہیں اِس لیے آپ اِس واقعے سے یہوواہ خدا کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟‏

  • ہم یسوع مسیح کی طرح کن طریقوں سے دوسروں کے لیے فکر ظاہر کر سکتے ہیں؟‏

یسوع مسیح پانچ روٹیوں اور دو چھوٹی مچھلیوں کے ذریعے ہزاروں لوگوں کو کھانا کھلا رہے ہیں۔ اُن کے شاگرد وہ کھانا مردوں، عورتوں اور بچوں میں بانٹ رہے ہیں۔‏

6.‏ یسوع مسیح کُھلے دل سے دوسروں کی مدد کرتے ہیں

یسوع مسیح کے پاس زیادہ چیزیں نہیں تھیں لیکن پھر بھی وہ کُھلے دل سے دوسروں کی مدد کرتے تھے۔ اُنہوں نے ہمیں بھی یہ نصیحت کی کہ ہم دل کھول کر دوسروں کی مدد کریں۔ اعمال 20:‏35 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • یسوع کی بات کے مطابق ہم خوشی کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏

ویڈیو چلائیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

ویڈیو:‏ ‏”‏دینے میں زیادہ خوشی ہے“‏—‏حصہ (‏00:‏4)‏

  • اگر ہمارے پاس زیادہ پیسے یا چیزیں نہیں ہیں تو بھی ہم کُھلے دل سے کیسے دے سکتے ہیں؟‏

کیا آپ جانتے ہیں؟‏

بائبل میں بتایا گیا ہے کہ ہمیں یسوع مسیح کے نام سے یہوواہ خدا سے دُعا کرنی چاہیے۔ (‏یوحنا 16:‏23، 24 کو پڑھیں۔)‏ جب ہم ایسا کرتے ہیں تو ہم اُس سب کے لیے قدر ظاہر کرتے ہیں جو یسوع نے ہمارے لیے کِیا تاکہ ہم یہوواہ کے دوست بن سکیں۔‏

کچھ لوگ کہتے ہیں:‏ ”‏خدا کو اِس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کن تکلیفوں سے گزرتے ہیں۔“‏

  • یسوع کی شخصیت اپنے باپ جیسی ہے اِس لیے اُن کے کاموں سے کیسے ثابت ہوتا ہے کہ یہوواہ کو ہماری فکر ہے؟‏

خلاصہ

یسوع مسیح کو یہوواہ خدا اور لوگوں سے محبت ہے۔ چونکہ یسوع کی شخصیت اپنے باپ جیسی ہے اِس لیے جتنا زیادہ آپ اُن کے بارے میں سیکھیں گے، اُتنا زیادہ آپ یہوواہ کے بارے میں جان پائیں گے۔‏

دُہرائی

  • ہم یسوع مسیح کی طرح یہوواہ خدا کے لیے محبت کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟‏

  • ہم یسوع مسیح کی طرح لوگوں کے لیے محبت کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟‏

  • آپ کو یسوع مسیح کی کون سی خوبی سب سے اچھی لگتی ہے؟‏

اب یہ کرنا ہے:‏

مزید جانیں

اِس مضمون میں یسوع مسیح کی کچھ خوبیوں پر غور کریں جو ہم بھی ظاہر کر سکتے ہیں۔‏

‏”‏یسوع مسیح کی طرح ‏.‏ ‏.‏ ‏.‏ “‏ (‏یسوع مسیح—‏راستہ،‏ سچائی اور زندگی،‏ صفحہ 317)‏

اِس مضمون میں پڑھیں کہ یہ کیوں ضروری ہے کہ ہم یسوع مسیح کے نام سے دُعا کریں۔‏

‏”‏ہمیں یسوع مسیح کے نام میں کیوں دُعا کرنی چاہئے؟“‏ (‏مینارِنگہبانی،‏ 1 اپریل 2008ء)‏

کیا بائبل میں اِس حوالے سے کچھ بتایا گیا ہے کہ یسوع مسیح کیسے دِکھتے تھے؟‏

‏”‏یسوع مسیح کیسے دِکھتے تھے؟“‏ (‏ویب‌سائٹ پر مضمون)‏

یسوع مسیح جس طرح عورتوں سے پیش آتے تھے، اُس سے ہم کیا سیکھتے ہیں؟‏

‏”‏عورتیں خدا کے سائے میں“‏ (‏مینارِنگہبانی،‏ 1 اکتوبر 2012ء)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں