یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ی‌م‌ر باب 34 ص.‏ 82-‏83
  • یسوع مسیح کے بارہ رسول

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یسوع مسیح کے بارہ رسول
  • یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • ملتا جلتا مواد
  • یسوع مسیح کے شاگرد
    عظیم اُستاد سے سیکھیں
  • پہاڑ پر اچھی‌اچھی باتیں
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • یسوع نے 12 رسولوں کو چُنا
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • یسوع مسیح کے پہلے شاگرد
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
ی‌م‌ر باب 34 ص.‏ 82-‏83
یسوع مسیح پہاڑ پر جا رہے ہیں۔‏

باب 34

یسوع مسیح کے بارہ رسول

مرقس 3:‏13-‏19 لُوقا 6:‏12-‏16

  • یسوع مسیح نے 12 رسولوں کو چُنا

یوحنا بپتسمہ دینے والے نے تقریباً ڈیڑھ سال پہلے اپنے شاگردوں کو بتایا تھا کہ یسوع مسیح خدا کے میمنے ہیں۔ اُس وقت جب یسوع مسیح نے اپنا دورِخدمت شروع کِیا تو کچھ آدمی اُن کے شاگرد بنے، مثلاً اندریاس، شمعون پطرس، یوحنا، یعقوب (‏جو یوحنا کے بھائی تھے)‏، فِلپّس اور نتن‌ایل (‏جنہیں برتُلمائی بھی کہا جاتا تھا)‏۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اَور بھی بہت سے لوگ یسوع مسیح کے شاگرد بن گئے۔—‏یوحنا 1:‏45-‏47‏۔‏

اب یسوع مسیح اپنے شاگردوں میں سے کچھ کو رسولوں کے طور پر چُننا چاہتے تھے تاکہ وہ اُن کے قریبی ساتھی بنیں اور اُن سے خاص تربیت پائیں۔ لیکن اِس سے پہلے یسوع مسیح ایک پہاڑ پر گئے جو شاید گلیل کی جھیل اور شہر کفرنحوم کے نزدیک واقع تھا۔ وہاں اُنہوں نے ساری رات دُعا کی اور خدا سے دانش‌مندی کی درخواست کی۔ اگلے دن اُنہوں نے اپنے شاگردوں کو اپنے پاس بلا‌یا اور اُن میں سے 12 کو رسولوں کے طور پر چُنا۔‏

اِن 12 میں سے 6 وہ آدمی تھے جن کا پہلے پیراگراف میں ذ کر ہوا ہے۔ اُن کے علاوہ یسوع مسیح نے اِن آدمیوں کو بھی چُنا:‏ متی جو ٹیکس وصول کرتے تھے، یہوداہ (‏یعنی ”‏یعقوب کے بیٹے“‏ جنہیں تدی بھی کہا جاتا تھا)‏، شمعون قنانی، توما، یعقوب (‏جو حلفئی کے بیٹے تھے)‏ اور یہوداہ اِسکریوتی۔—‏متی 10:‏2-‏4؛‏ لُوقا 6:‏16‏۔‏

یسوع مسیح 12 رسولوں کو چُننے سے پہلے دُعا کر رہے ہیں۔‏

یسوع مسیح نے جن آدمیوں کو رسولوں کے طور پر چُنا، وہ کافی عرصے سے اُن کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ اِن میں سے کچھ یسوع مسیح کے رشتے‌دار تھے۔ یعقوب اور یوحنا، یسوع مسیح کے خالہ‌زاد بھائی تھے۔ حلفئی کے بیٹے یعقوب شاید یسوع مسیح کے چچازاد بھائی تھے کیونکہ خیال کِیا جاتا ہے کہ حلفئی، یسوع کے باپ یوسف کے بھائی تھے۔‏

بِلاشُبہ یسوع مسیح کو 12 رسولوں کے نام یاد تھے لیکن کیا آپ کو اُن کے نام یاد ہیں؟ آپ اُن کے نام اِس طرح یاد رکھ سکتے ہیں:‏ دو کا نام شمعون، دو کا نام یعقوب اور دو کا نام یہوداہ تھا۔ ایک کا نام اندریاس تھا جو شمعون (‏یعنی پطرس)‏ کے بھائی تھے۔ ایک کا نام یوحنا تھا جو یعقوب کے بھائی تھے اور یہ دونوں زبدی کے بیٹے تھے۔ یوں آپ کو آٹھ رسولوں کے نام یاد ہو جائیں گے۔ باقی چار رسولوں میں سے ایک ٹیکس وصول کِیا کرتے تھے (‏متی)‏، ایک نے بعد میں شک کِیا (‏توما)‏، ایک کو یسوع مسیح نے اِنجیر کے درخت کے نیچے دیکھا (‏نتن‌ایل)‏ اور ایک نتن‌ایل کے دوست فِلپّس تھے۔‏

رسولوں میں سے 11 کا تعلق گلیل سے تھا جو کہ یسوع مسیح کا آبائی علاقہ تھا۔ نتن‌ایل گلیل کے قصبے قانا سے تھے جبکہ فِلپّس، پطرس اور اندریاس بیت‌صیدا سے تھے۔ کچھ عرصے بعد پطرس اور اندریاس شہر کفرنحوم میں منتقل ہو گئے جہاں متی بھی رہتے تھے۔ یعقوب اور یوحنا کفرنحوم میں یا اِس کے نزدیک رہتے تھے اور وہیں وہ مچھیروں کے طور پر کام کرتے تھے۔ لگتا ہے کہ صرف یہوداہ اِسکریوتی جو بعد میں غدار بن گئے تھے، یہودیہ سے تھے۔‏

  • یسوع مسیح نے ساری رات دُعا کرنے کے بعد کون سا اہم فیصلہ کِیا؟‏

  • یسوع مسیح کے رسولوں کے نام کیا تھے؟ اور آپ اُن کے نام کیسے یاد رکھ سکتے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں