یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌زب‌ک سبق 55 1 stniop-‏5
  • آپ اپنی کلیسیا کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آپ اپنی کلیسیا کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟‏
  • اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • موضوع کی گہرائی میں جائیں
  • خلاصہ
  • مزید جانیں
  • ہم آپ کی محبت کے لیے یہوواہ کا شکر ادا کرتے ہیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • یہوواہ کے حضور خوشی سے دیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
  • کام اور پیسے کے بارے میں خدا کا نظریہ
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • کلیسیا کی ترقی کا باعث بنیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
مزید
اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
خ‌زب‌ک سبق 55 1 stniop-‏5
سبق نمبر 55.‏ بہن بھائی کنگڈم ہال کے باہر صفائی اور مرمت کا کام کر رہے ہیں۔‏

سبق نمبر 55

آپ اپنی کلیسیا کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟‏

چھاپا ہوا ایڈیشن
چھاپا ہوا ایڈیشن
چھاپا ہوا ایڈیشن

دُنیا بھر میں یہوواہ کے گواہوں کی ہزاروں کلیسیائیں ہیں جن میں لاکھوں لوگ خوشی سے یہوواہ کی عبادت کرتے ہیں۔ وہ اُن ہدایتوں اور رہنمائی کے لیے بڑے شکرگزار ہیں جو اُنہیں کلیسیا کے ذریعے ملتی ہے اور وہ بڑی خوشی سے فرق فرق طریقوں سے کلیسیا کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ کیا آپ بھی اپنی کلیسیا کے بارے میں ایسا ہی محسوس کرتے ہیں؟‏

1.‏ آپ اپنے وقت اور توانائی کو کلیسیا کی مدد کرنے کے لیے کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟‏

ہم سب کسی نہ کسی طریقے سے کلیسیا کی مدد کر سکتے ہیں۔ کیا آپ کی کلیسیا میں بوڑھے یا بیمار بہن بھائی ہیں؟ کیا آپ اِجلاسوں پر آنے جانے میں اُن کی مدد کر سکتے ہیں؟ یا کیا آپ دوسرے طریقوں سے اُن کی مدد کر سکتے ہیں جیسے کہ سودا سلف لانے میں اور گھر کے کام‌کاج کرنے میں؟ (‏یعقوب 1:‏27 کو پڑھیں۔)‏ ہم کنگڈم ہال کی صفائی ستھرائی اور دیکھ‌بھال کرنے میں بھی ہاتھ بٹا سکتے ہیں۔ کوئی بھی ہمیں ایسے کام کرنے پر مجبور نہیں کرتا بلکہ ہم خدا اور بہن بھائیوں سے محبت کی وجہ سے ‏”‏خوشی سے اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں۔“‏‏—‏زبور 110:‏3‏۔‏

بپتسمہ‌یافتہ یہوواہ کے گواہ اَور طریقوں سے بھی کلیسیا کی مدد کر سکتے ہیں۔ جو بھائی بائبل میں دی گئی شرائط پر پورا اُترتے ہیں، وہ خادموں اور پھر بزرگوں کے طور پر خدمت کر سکتے ہیں۔ بپتسمہ‌یافتہ بھائی اور بہنیں پہل‌کار بن سکتے ہیں اور بڑھ چڑھ کر مُنادی کا کام کر سکتے ہیں۔ کچھ گواہ عبادت‌گاہوں کی تعمیر میں ہاتھ بٹا سکتے ہیں یا کسی اَور علاقے میں جا کر کسی کلیسیا کی مدد کر سکتے ہیں۔‏

2.‏ ہم اپنے پیسوں اور چیزوں سے کلیسیا کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟‏

ہم ‏”‏اپنے مال سے .‏ .‏ .‏ [‏یہوواہ]‏ کی تعظیم“‏ کر سکتے ہیں‏۔‏ (‏امثال 3:‏9‏)‏ ہمارے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ہم اپنی کلیسیا کی مدد کے لیے اور پوری دُنیا میں ہونے والے مُنادی کے کام کے لیے پیسے اور دوسری چیزیں دے سکتے ہیں۔ (‏2-‏کُرنتھیوں 9:‏7 کو پڑھیں۔)‏ ہمارے عطیات کے ذریعے آفتوں سے متاثر ہونے والے بہن بھائیوں کی بھی مدد کی جاتی ہے۔ بہت سے بہن بھائی کچھ ”‏پیسے ایک طرف کر“‏ لیتے ہیں تاکہ عطیہ ڈال سکیں۔ (‏1-‏کُرنتھیوں 16:‏2 کو پڑھیں۔)‏ ہم اپنی عبادت‌گاہوں میں عطیات کے ڈبوں میں عطیہ ڈال سکتے ہیں یا donate.jw.org پر آن‌لائن عطیات دے سکتے ہیں۔ یہوواہ خدا نے ہمیں شرف دیا ہے کہ ہم اپنے پیسوں اور چیزوں کو اُس کی خدمت کے لیے اِستعمال کریں اور یوں اُس کے لیے محبت ظاہر کریں۔‏

موضوع کی گہرائی میں جائیں

کچھ ایسے طریقوں پر غور کریں جن کے ذریعے آپ اپنی کلیسیا کی مدد کر سکتے ہیں۔‏

3.‏ ہم اپنے پیسوں سے کلیسیا کی مدد کر سکتے ہیں

یہوواہ خدا اور یسوع مسیح اُس شخص سے پیار کرتے ہیں جو خوشی سے دیتا ہے۔ ایک بار یسوع مسیح نے ایک غریب بیوہ کی تعریف کی جس نے ایک چھوٹا سا عطیہ دیا تھا۔ لُوقا 21:‏1-‏4 کو پڑھیں پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  • کیا یہوواہ خدا کو خوش کرنے کے لیے ہمیں بہت زیادہ عطیہ دینے کی ضرورت ہے؟‏

  • جب ہم دل سے عطیات دیتے ہیں تو یہوواہ خدا اور یسوع مسیح کو کیسا لگتا ہے؟‏

یہ جاننے کے لیے کہ ہمارے عطیات کیسے اِستعمال کیے جاتے ہیں، ویڈیو چلائیں‏۔‏ پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

ویڈیو:‏ یہوواہ کے لیے عطیہ (‏47:‏4)‏

  • عطیات کو پوری دُنیا میں کلیسیاؤں کی مدد کرنے کے لیے کیسے اِستعمال کِیا جاتا ہے؟‏

ایک عمررسیدہ بہن بکس میں عطیہ ڈال رہی ہے۔‏

4.‏ ہم رضاکاروں کے طور پر کام کر سکتے ہیں

پُرانے زمانے میں یہوواہ کے بندے بڑی لگن سے یہوواہ کی عبادت کی جگہوں کی دیکھ‌بھال کرتے تھے۔ اور وہ اِس کے لیے صرف عطیات ہی نہیں دیتے تھے۔ 2-‏تواریخ 34:‏9-‏11 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • ہر اِسرائیلی یہوواہ کے گھر یا اُس کی عبادت کی جگہ کی دیکھ‌بھال میں کیسے ہاتھ بٹاتا تھا؟‏

یہ جاننے کے لیے کہ یہوواہ کے گواہ اُن اِسرائیلیوں کی مثال پر کیسے عمل کرتے ہیں، ویڈیو چلائیں‏۔‏ پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

ویڈیو:‏ اپنی عبادت‌گاہوں کی دیکھ‌بھال کریں (‏31:‏3)‏

ویڈیو ”‏اپنی عبادت‌گاہوں کی دیکھ‌بھال کریں“‏ سے منظر:‏ مرد، عورتیں اور بچے کنگڈم ہال کی صفائی کر رہے ہیں۔‏
  • یہ کیوں ضروری ہے کہ ہم اپنی عبادت‌گاہ کو صاف ستھرا اور اچھی حالت میں رکھیں؟‏

  • آپ اِس سلسلے میں کن طریقوں سے مدد کر سکتے ہیں؟‏

کچھ رضاکار یہوواہ کے گواہ کنگڈم ہال کی تعمیر میں حصہ لے رہے ہیں۔‏

5.‏ بھائی کلیسیا میں ذمے‌داری اُٹھانے کے لائق بن سکتے ہیں

بائبل میں مسیحی مردوں کی حوصلہ‌افزائی کی گئی ہے کہ وہ ہر وہ کام کرنے کی کوشش کریں جس کے ذریعے وہ کلیسیا کی مدد کر سکتے ہیں۔ اِس حوالے سے ایک مثال دیکھنے کے لیے ویڈیو چلائیں‏۔‏ پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

ویڈیو:‏ بھائیو—‏اچھے کام کرنے کی خواہش پیدا کریں (‏19:‏5)‏

  • اِس ویڈیو میں رائین نے کلیسیا کی زیادہ مدد کرنے کے لیے کیا کِیا؟‏

بائبل میں اُن بھائیوں کے لیے کچھ شرائط دی گئی ہیں جو خادموں اور بزرگوں کے طور پر خدمت کرتے ہیں۔ 1-‏تیمُتھیُس 3:‏1-‏13 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  • جو بھائی خادموں اور بزرگوں کے طور پر خدمت کرنا چاہتے ہیں، اُن سے کیا توقع کی جاتی ہے؟‏

  • اُن بھائیوں کے گھر والوں سے کیا توقع کی جاتی ہے؟—‏4 اور 11 آیت کو دیکھیں۔‏

  • جب بھائی اِن شرائط پر پورا اُترنے کی کوشش کرتے ہیں تو کلیسیا میں سب کو فائدہ کیسے ہوتا ہے؟‏

ایک نوجوان بھائی ایک عمررسیدہ بھائی کے ساتھ مُنادی کر رہا ہے جو ویل‌چیئر پر بیٹھا ہے۔‏

شاید کوئی شخص پوچھے:‏ ”‏یہوواہ کے گواہوں کی تنظیم کے اخراجات کیسے پورے ہوتے ہیں؟“‏

  • آپ اِس سوال کے جواب میں کیا کہیں گے؟‏

خلاصہ

جب ہم اپنے وقت، توانائی، چیزوں اور پیسوں کو کلیسیا کی مدد کے لیے اِستعمال کرتے ہیں تو یہوواہ خدا اِس کی بڑی قدر کرتا ہے۔‏

دُہرائی

  • ہم اپنے وقت اور توانائی کو کلیسیا کی مدد کرنے کے لیے کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟‏

  • ہم اپنے پیسوں اور چیزوں سے کلیسیا کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟‏

  • آپ کن طریقوں سے اپنی کلیسیا کی مدد کرنا چاہتے ہیں؟‏

اب یہ کرنا ہے:‏

مزید جانیں

اِس مضمون میں پڑھیں کہ اب خدا اپنے بندوں سے یہ توقع کیوں نہیں کرتا کہ وہ دہ‌یکی دیں۔‏

‏”‏پاک کلام میں دہ‌یکی کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے؟“‏ (‏ویب‌سائٹ پر مضمون)‏

جانیں کہ بھائی کلیسیا میں ذمے‌داری اُٹھانے کے لیے آگے کیسے بڑھ سکتے ہیں۔‏

‏”‏کلیسیا کی ذمے‌داری اُٹھانے کے لیے آگے بڑھیں“‏ (‏مینارِنگہبانی،‏ 15 ستمبر 2014ء)‏

یہوواہ کے کچھ ایسے دلیر گواہوں سے ملیں جو اپنے بہن بھائیوں تک کتابیں اور رسالے پہنچانے کے لیے بڑی قربانیاں دیتے ہیں۔‏

کانگو میں بائبل پر مبنی کتابوں کی تقسیم (‏25:‏4)‏

جانیں کہ یہوواہ کے گواہ اپنے اخراجات پورے کرنے کے سلسلے میں دوسری تنظیموں سے فرق کیسے ہیں۔‏

‏”‏یہوواہ کے گواہوں کی تنظیم کے اخراجات کیسے پورے ہوتے ہیں؟“‏ (‏ویب‌سائٹ پر مضمون)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں