یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدا کی بادشاہت حکمرانی کر رہی ہے!‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
    • 2.‏ سن 1914ء سے دُنیا کے حالات اور لوگوں کے رویوں میں کیا تبدیلی آئی ہے؟‏

      یسوع مسیح کے شاگردوں نے اُن سے پوچھا:‏ ”‏ہمیں بتائیں کہ یہ باتیں کب ہوں گی اور آپ کی موجودگی اور دُنیا کے آخری زمانے کی نشانی کیا ہوگی؟“‏ (‏متی 24:‏3‏)‏ اِس سوال کے جواب میں یسوع مسیح نے بتایا کہ جب وہ آسمان پر خدا کی بادشاہت کے بادشاہ کے طور پر حکمرانی شروع کریں گے تو اِس کے بعد کیا کچھ ہوگا۔ مثال کے طور پر یسوع مسیح نے کہا کہ جنگیں ہوں گی، کھانے پینے کی چیزوں کی کمی ہوگی اور زلزلے آئیں گے۔ (‏متی 24:‏7 کو پڑھیں۔)‏ اِس کے علاوہ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ ‏”‏آخری زمانے میں“‏ لوگوں کے رویوں کی وجہ سے زندگی ‏”‏مشکل“‏ ہو جائے گی۔ (‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏1-‏5‏)‏ یہ ساری چیزیں خاص طور پر 1914ء سے دیکھنے میں آ رہی ہیں۔‏

      3.‏ جب سے خدا کی بادشاہت نے حکمرانی شروع کی ہے، دُنیا کے حالات اِتنے خراب کیوں ہو گئے ہیں؟‏

      جب یسوع مسیح خدا کی بادشاہت کے بادشاہ بنے تو اِس کے تھوڑی دیر بعد اُنہوں نے آسمان میں شیطان اور بُرے فرشتوں کے خلاف جنگ کی۔ شیطان اُس جنگ میں ہار گیا۔ بائبل میں لکھا ہے کہ ‏”‏اُسے نیچے زمین پر پھینک دیا گیا اور اُس کے فرشتوں کو بھی اُس کے ساتھ پھینک دیا گیا۔“‏ (‏مکاشفہ 12:‏9، 10،‏ 12‏)‏ شیطان بہت غصے میں ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ بہت جلد اُسے ختم کر دیا جائے گا۔ اِس لیے وہ ایسے کام کرتا ہے جن کی وجہ سے پوری دُنیا میں لوگوں کو تکلیفیں اُٹھانی پڑتی ہیں۔ اِس بات میں کوئی شک نہیں کہ دُنیا کے حالات بہت بُرے ہیں۔لیکن خدا کی بادشاہت سب کچھ ٹھیک کر دے گی۔‏

  • خدا کی بادشاہت حکمرانی کر رہی ہے!‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
    • 5.‏ سن 1914ء سے دُنیا کے حالات بدل گئے ہیں

      ویڈیو چلائیں‏۔‏

      ویڈیو:‏ 1914ء سے یہ دُنیا بدل گئی ہے (‏10:‏1)‏

      یسوع مسیح نے بتایا تھا کہ اُن کے بادشاہ بننے کے بعد دُنیا کے حالات کیسے ہوں گے۔ لُوقا 21:‏9-‏11 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

      • آپ نے اِن میں سے کن باتوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے یا اِن کے بارے میں سنا ہے؟‏

      پولُس رسول نے بتایا کہ اِنسانوں کی حکمرانی کے آخری زمانے میں لوگ کیسے ہوں گے۔ 2-‏تیمُتھیُس 3:‏1-‏5 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

      • آپ نے لوگوں میں اِن میں سے کون سی باتیں دیکھی ہیں؟‏

      تصویروں کا مجموعہ:‏ آخری زمانے میں دُنیا کے مناظر:‏ 1.‏ ایک فوجی افسر سٹیج پر کھڑا زوروشور سے تقریر کر رہا ہے۔ 2.‏ زلزلے کی وجہ سے عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ 3.‏ جنگی جہاز۔ 4.‏ لوگ ماسک پہن کر چل رہے ہیں۔ 5.‏ دہشت‌گردوں کے حملے کے بعد نیو یارک میں ٹوئن ٹاورز سے آگ کے شعلے نکل رہے ہیں۔ 6.‏ ایک آدمی نشہ کر رہا ہے۔ 7.‏ ایک آدمی اپنی بیوی کو مار رہا ہے اور اُس پر چلّا رہا ہے۔ 8.‏ مختلف قسم کی منشیات اور شرابیں۔ 9.‏ دو عورتیں فیشن‌ایبل کپڑے اور زیور پہنے سیلفی لے رہی ہیں۔ 10.‏ ایک ڈی‌جے ایک کنسرٹ میں میوزک بجا رہا ہے۔ 11.‏ احتجاج کے دوران ایک شخص پٹرول بم پھینک رہا ہے۔‏
اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں