یسوع کی بابت سچائی بتائیں
۱ ممسوح مسیحی اپنی ساتھی بھیڑوں کی مدد کرتے ہیں، اور ’یسوؔع کی گواہی دینے پر قائم ہیں۔‘ (مکا ۱۲:۱۷) یہ ایک اہم تفویض ہے، چونکہ نجات صرف یسوع کے ذریعے ہی ممکن ہے۔—یوح ۱۷:۳؛ اعما ۴:۱۲۔
۲ ’راہ، حق، اور زندگی‘: یسوؔع نے کہا کہ ”راہ اور حق اور زندگی مَیں ہوں۔ کوئی میرے وسیلہ کے بغیر باپ کے پاس نہیں آتا۔“ (یوح ۱۴:۶) صرف یسوع کے ذریعے جو ”راہ“ ہے، ہم دُعا میں خدا کے پاس جا کر اُس کے ساتھ رشتہ بنا سکتے ہیں۔ (یوح ۱۵:۱۶) یسوع ہی ”سچائی“ ہے اِس لئے کہ وہ عبرانی صحائف میں تمام پیشینگوئیوں کی تکمیل ہے۔ (یوح ۱:۱۷؛ کل ۲:۱۶، ۱۷) بےشک، یہ سچی پیشینگوئیاں خدا کے مقصد کو پورا کرنے میں یسوع کے مرکزی کردار کو آشکارہ کرتی ہیں۔ (مکا ۱۹:۱۰) مزیدبرآں، یسوع ہی ”زندگی“ ہے۔ اِسلئے ہم سب کو ہمیشہ کی زندگی کی برکات حاصل کرنے کیلئے یسوع کے فدیے کی قربانی پر ایمان لانا چاہئے۔—یوح ۳:۱۶، ۳۶؛ عبر ۲:۹۔
۳ کلیسیا کا سردار اور بادشاہ: لوگوں کو یہ بھی ضرور سمجھنا چاہئے کہ یہوواہ نے اپنے بیٹے کو فیصلہ کرنے اور اِس پر عمل کروانے کا اعلیٰ اختیار دیا ہے اور وہ خدا کی بادشاہت کا بادشاہ مقرر کِیا گیا ہے—”قومیں اُسکی مطیع ہونگی۔“ (پید ۴۹:۱۰) اِس کیساتھ یہوواہ نے اُسے کلیسیا کا سردار بنایا ہے۔ (فس ۱:۲۲، ۲۳) ہمیں اپنے بائبل مطالعوں کی یہ سیکھنے میں مدد کرنے کی ضرورت ہے کہ یسوع کسطرح کلیسیا کی رہنمائی کرتا ہے اور ”دیانتدار اور عقلمند نوکر“ کے ذریعے اُنکو روحانی کھانا ’وقت پر دیتا ہے۔‘—متی ۲۴:۴۵-۴۷۔
۴ رحم دل سردار کاہن: ایک انسان کے طور پر آزمائشوں اور مصیبت کا تجربہ کرنے سے یسوع ”انکی بھی مدد کر سکتا ہے جنکی آزمایش ہوتی ہے۔“ (عبر ۲:۱۷، ۱۸) ناکامل انسانوں کے طور پر یہ سیکھنا کتنی دل کو گرما دینے والی بات ہے کہ یسوع ہماری کمزوریوں کی ہمدردی اور مہربانی سے وکالت کرتا ہے! (روم ۸:۳۴) یسوع کی قربانی کی بنیاد اور جو خدمت اُس نے سردار کاہن کے طور پر دی ہے اُس سے ہم یہوواہ ”کے تخت کے پاس دلیری سے چلیں“ تاکہ ہم پر فضل ہو ”جو ضرورت کے وقت ہماری مدد کرے۔“—عبر ۴:۱۵، ۱۶۔
۵ ہماری یہ کوشش ہے کہ دوسروں کی مدد ہو تاکہ وہ یسوع کی بابت سیکھیں اور ہمارے ساتھ ملکر اُسکی فرمانبرداری اور خدمت کریں۔—یوح ۱۴:۱۵، ۲۱۔