یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • یہوواہ کی روح اسکے لوگوں کی راہنمائی کرتی ہے
    مینارِنگہبانی—1993ء | 1 فروری
    • روح جس طرح مدد کرتی ہے

      ۹.‏ (‏ا)‏روح‌القدس کیسے ایک ”‏مددگار“‏ کے طور پر کام کرتی ہے؟ (‏ب)‏ ہم کیسے جانتے ہیں کہ روح‌القدس ایک شخص نہیں؟ (‏فٹ‌نوٹ کو دیکھیں۔)‏

      ۹ یسوع مسیح نے روح‌القدس کو ایک ”‏مددگار“‏ کہا۔ مثال کے طور پر، اس نے اپنے پیروکاروں کو بتایا:‏ ”‏میں باپ سے درخواست کرونگا تو وہ تمہیں دوسرا مددگار بخشیگا کہ ابد تک تمہارے ساتھ رہے۔ یعنی روح‌حق جسے دنیا حاصل نہیں کر سکتی کیونکہ نہ اسے دیکھتی اور نہ جانتی ہے۔ تم اسے جانتے ہو کیونکہ وہ تمہارے ساتھ رہتا ہے اور تمہارے اندر ہوگا۔“‏ دوسری چیزوں کیساتھ ساتھ وہ ”‏مددگار“‏ ایک استاد ہوگا کیونکہ یسوع نے وعدہ کیا تھا:‏ ”‏مددگار یعنی روح‌القدس جسے باپ میرے نام سے بھیجیگا وہی تمہیں سب باتیں سکھائیگا اور جو کچھ میں نے تم سے کہا ہے وہ سب تمہیں یاد دلائیگا۔“‏ روح مسیح کی بابت گواہی بھی دیگا اور اس نے اپنے شاگردوں کو یقین دلایا:‏ ”‏میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ میرا جانا تمہارے لئے فائدہ‌مند ہے کیونکہ اگر میں نہ جاؤں تو وہ مددگار تمہارے پاس نہ آئیگا لیکن اگر جاؤں گا تو اسے تمہارے پاس بھیج دونگا۔“‏—‏یوحنا ۱۴:‏۱۶، ۱۷،‏ ۲۶،‏ ۱۵:‏۲۶،‏ ۱۶:‏۷‏۔‏a

      ۱۰.‏ کن طریقوں سے روح‌القدس ایک مددگار ثابت ہوئی ہے؟‏

      ۱۰ آسمان سے، ۳۳ س۔ع۔ میں پنتِکُست کے دن پر یسوع نے اپنے پیروکاروں پر موعودہ روح‌القدس نازل کر دی ۔ (‏اعمال ۱:‏۴، ۵،‏ ۲:‏۱-‏۱۱‏)‏ ایک مددگار کے طور پر، روح نے انہیں خدا کی مرضی اور مقصد کی اضافی سمجھ بخشی اور اس کے نبوتی کلام کو ان پر واضح کر دیا۔ (‏۱-‏کرنتھیوں ۲:‏۱۰-‏۱۶،‏ کلسیوں ۱:‏۹، ۱۰؛‏ عبرانیوں ۹:‏۸-‏۱۰‏)‏ اس مددگار نے یسوع کے شاگردوں کو یہ قوت بھی بخشی کہ وہ تمام زمین پر گواہ ہوں۔ (‏لوقا ۲۴:‏۴۹،‏ اعمال ۱:‏۸،‏ افسیوں ۳:‏۵، ۶‏)‏ آجکل بھی، روح‌القدس علم میں ترقی کرنے کیلئے ایک مخصوص‌شدہ مسیحی کی مدد کر سکتی ہے اگر وہ خود کو ”‏دیانتدار اور عقلمند نوکر“‏ کے ذریعے حاصل ہونے والی خدا کی روحانی فراہمیوں سے فیضیاب ہونے دیتا ہے۔ (‏متی ۲۴:‏۴۵-‏۴۷‏)‏ خدا کی روح یہوواہ کے خادموں میں سے ایک کے طور پر گواہی دینے کے لئے درکار حوصلہ اور قوت بخشنے سے مدد فراہم کر سکتی ہے۔ (‏متی ۱۰:‏۱۹، ۲۰،‏ اعمال ۴:‏۲۹-‏۳۱‏)‏ تاہم، دوسرے طریقوں سے بھی روح‌القدس خدا کے لوگوں کی مدد کرتی ہے۔‏

  • یہوواہ کی روح اسکے لوگوں کی راہنمائی کرتی ہے
    مینارِنگہبانی—1993ء | 1 فروری
    • a اگرچہ اسے بطور ”‏مددگار“‏ ایک شخص کے طور پر بیان کیا گیا ہے، روح‌القدس ایک شخص نہیں ہے کیونکہ روح کیلئے ایک یونانی بے‌صنف اسم‌اشارہ (‏جسکا ترجمہ ”‏یہ“‏ ہے)‏ استعمال کیا گیا ہے۔ اسی طرح عبرانی مونث اسمائے‌اشارہ بطور شخص حکمت کیلئے استعمال کئے گئے ہیں۔ (‏امثال ۱:‏۲۰-‏۳۳،‏ ۸:‏۱-‏۳۶‏)‏ علاوہ‌ازیں، روح‌القدس ”‏نازل کی گئی“‏ جو کہ ایک شخص کیساتھ نہیں کیا جا سکتا۔—‏اعمال ۲:‏۳۳‏۔‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں