یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • بادشاہت کی خوش‌خبری کی مُنادی کیسے کی جا رہی ہے؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
    • 6.‏ ہم مُنادی کرنے سے خدا کے حکم پر عمل کرتے ہیں

      پہلی صدی عیسوی میں مخالفوں نے یسوع کے پیروکاروں کو مُنادی کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔ اِبتدائی مسیحیوں نے خوش‌خبری سنانے کے اپنے حق کا دِفاع کِیا اور اِسے ”‏قانونی حیثیت“‏ دی۔ (‏فِلپّیوں 1:‏7‏)‏ آج یہوواہ کے گواہ بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔‏a

      ویڈیو چلائیں‏۔‏

      ویڈیو:‏ خوش‌خبری کا قانونی طور پر دِفاع (‏28:‏2)‏

      اعمال 5:‏27-‏42 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

      • ہم مُنادی کرنا بند کیوں نہیں کرتے؟—‏29،‏ 38 اور 39 آیتوں کو دیکھیں۔‏

  • غیرجانب‌دار رہنے کا کیا مطلب ہے؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
    • غیرجانب‌دار رہنے کا کیا مطلب ہے؟‏

      یسوع مسیح نے اپنے پیروکاروں کو سکھایا کہ اُنہیں ”‏دُنیا کا حصہ نہیں“‏ ہونا چاہیے۔ (‏یوحنا 15:‏19‏)‏ دُنیا کا حصہ نہ ہونے میں یہ شامل ہے کہ ہم غیرجانب‌دار ہوں یعنی ہم سیاسی معاملوں اور جنگوں میں کسی کی حمایت نہ کریں۔ لیکن ایسا کرنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔ اِس وجہ سے لوگ ہمارا مذاق اُڑا سکتے ہیں۔ ہم غیرجانب‌دار اور یہوواہ خدا کے وفادار کیسے رہ سکتے ہیں؟‏

      1.‏ سچے مسیحی اِنسانی حکومتوں کو کیسا خیال کرتے ہیں؟‏

      سچے مسیحی حکومتوں کا احترام کرتے ہیں۔ یسوع مسیح نے حکم دیا:‏ ‏”‏جو چیزیں قیصر کی ہیں، قیصر کو دیں۔“‏ (‏مرقس 12:‏17‏)‏ اِس کا مطلب ہے کہ ہمیں اُس ملک کے قوانین پر عمل کرنا چاہیے جس میں ہم رہتے ہیں۔ اور اِن قوانین پر عمل کرنے میں ٹیکس ادا کرنا شامل ہے۔ بائبل سے پتہ چلتا ہے کہ اِنسانی حکومتیں صرف اِس وجہ سے حکمرانی کر رہی ہیں کیونکہ یہوواہ خدا نے اُنہیں ایسا کرنے کی اِجازت دی ہوئی ہے۔ (‏رومیوں 13:‏1‏)‏ اِس لیے ہم یہ مانتے ہیں کہ اِنسانی حکومتوں کے پاس خدا کے مقابلے میں بہت کم اِختیار ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ صرف خدا ہی اپنی بادشاہت کے ذریعے اِنسانوں کے مسئلوں کو حل کر سکتا ہے۔‏

      2.‏ ہم کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم غیرجانب‌دار ہیں؟‏

      یسوع مسیح کی طرح ہم سیاسی معاملوں میں حصہ نہیں لیتے۔ جب یسوع مسیح کا ایک معجزہ دیکھ کر لوگوں نے اُنہیں بادشاہ بنانے کی کوشش کی تو یسوع مسیح نے اُنہیں ایسا نہیں کرنے دیا۔ (‏یوحنا 6:‏15‏)‏ لیکن کیوں؟ کیونکہ بعد میں یسوع مسیح نے کہا:‏ ‏”‏میری بادشاہت کا اِس دُنیا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔“‏ (‏یوحنا 18:‏36‏)‏ یسوع مسیح کے پیروکاروں کے طور پر ہم فرق فرق طریقوں سے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ہم غیرجانب‌دار ہیں۔ مثال کے طور پر ہم جنگوں میں حصہ نہیں لیتے۔ (‏میکاہ 4:‏3 کو پڑھیں۔)‏ ہم قومی علامتوں جیسے کہ جھنڈوں کا احترام تو کرتے ہیں لیکن ہم اُنہیں سلامی نہیں دیتے کیونکہ ایسا کرنا اُن کی عبادت کرنے جیسا ہے۔ (‏1-‏یوحنا 5:‏21‏)‏ اِس کے علاوہ ہم کسی سیاسی پارٹی یا اُمیدوار کی نہ تو حمایت کرتے ہیں اور نہ ہی مخالفت۔ایسے طریقوں سے ہم ظاہر کرتے ہیں کہ ہم مکمل طور پر خدا کی بادشاہت کے وفادار ہیں۔‏

      موضوع کی گہرائی میں جائیں

      کچھ ایسی صورتحال پر غور کریں جن میں غیرجانب‌دار رہنا مشکل ہو سکتا ہے اور دیکھیں کہ آپ اِن میں یہوواہ خدا کو خوش کیسے کر سکتے ہیں۔‏

      ایک آدمی غیرجانب‌دار رہ رہا ہے۔ وہ سیاسی پارٹیوں کے کسی بھی اُمیدوار کی حمایت یا مخالفت نہیں کر رہا۔‏

      3.‏ سچے مسیحی غیرجانب‌دار رہتے ہیں

      یسوع مسیح اور اُن کے پیروکاروں نے غیرجانب‌دار رہنے کے سلسلے میں بڑی اچھی مثال قائم کی۔ رومیوں 13:‏1،‏ 5-‏7 اور 1-‏پطرس 2:‏13، 14 کو پڑھیں۔‏ پھر ویڈیو چلائیں اور اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

      ویڈیو:‏ سچے مسیحی غیرجانب‌دار رہتے ہیں—‏حصہ 1 (‏28:‏4)‏

      • ہمیں حکومتوں کا احترام کیوں کرنا چاہیے؟‏

      • کچھ طریقے بتائیں جن کے ذریعے ہم ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم حکومتوں کے تابع‌دار ہیں۔‏

      جب جنگیں ہوتی ہیں تو کچھ قومیں دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ غیرجانب‌دار ہیں۔ لیکن اصل میں وہ اُن دونوں قوموں کی حمایت کر رہی ہوتی ہیں جن کے درمیان جنگ ہو رہی ہوتی ہے۔ غیرجانب‌دار رہنے کا اصل مطلب کیا ہے؟ یوحنا 17:‏16 کو پڑھیں۔‏ پھر ویڈیو چلائیں اور اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

      ویڈیو:‏ سچے مسیحی غیرجانب‌دار رہتے ہیں—‏حصہ 2 (‏11:‏3)‏

      • غیرجانب‌دار رہنے کا کیا مطلب ہے؟‏

      اگر حکومتیں ہمیں کوئی ایسا کام کرنے کے لیے کہتی ہیں جو خدا کے حکموں سے ٹکراتا ہے تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ اعمال 5:‏28، 29 کو پڑھیں۔‏ پھر ویڈیو چلائیں اور اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

      ویڈیو:‏ سچے مسیحی غیرجانب‌دار رہتے ہیں—‏حصہ 3 (‏18:‏1)‏

      • اگر اِنسان کوئی ایسا قانون بناتے ہیں جو خدا کے حکموں سے ٹکراتا ہے تو ہمیں کس کا کہنا ماننا چاہیے؟‏

      • آپ کے خیال میں ایسی کون سی صورتحال ہو سکتی ہیں جن میں مسیحیوں کو حکومتوں کا کہنا نہیں ماننا چاہیے؟‏

      4.‏ اپنی سوچ اور کاموں سے ظاہر کریں کہ آپ غیرجانب‌دار ہیں

      پہلا یوحنا 5:‏21 کو پڑھیں۔‏ پھر ویڈیو چلائیں اور اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

      ویڈیو:‏ سچے مسیحیوں کو دلیری کی ضرورت ہے—‏غیرجانب‌دار رہنے کے لیے (‏49:‏2)‏

      • اینگے سیاسی پارٹی میں شامل کیوں نہیں ہوئے اور جھنڈے کو سلامی کیوں نہیں دی؟‏

      • آپ کے خیال میں کیا اینگے کا فیصلہ صحیح تھا؟‏

      اَور کن صورتوں میں ہمارے لیے غیرجانب‌دار رہنا مشکل ہو سکتا ہے؟ ویڈیو چلائیں اور پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

      ویڈیو:‏ ‏”‏مینارِنگہبانی“‏ سے اہم سبق—‏بٹی ہوئی دُنیا میں غیرجانب‌دار رہیں (‏16:‏5)‏

      • جب ہم فرق فرق ملکوں کے درمیان کھیل کے مقابلے دیکھتے ہیں تو ہم غیرجانب‌دار کیسے رہ سکتے ہیں؟‏

      • ہم اُس وقت بھی غیرجانب‌دار کیسے رہ سکتے ہیں جب سیاست‌دانوں کے فیصلوں کی وجہ سے ہمیں فائدہ یا نقصان ہوتا ہے؟‏

      • اگر ہم سیاسی خبریں سنتے رہتے ہیں اور ایسے لوگوں کے ساتھ اُٹھتے بیٹھتے ہیں جو سیاست کے بارے میں بات کرنا پسند کرتے ہیں تو اِس کا ہم پر کیا اثر ہو سکتا ہے؟‏

      تصویروں کا مجموعہ:‏ 1.‏ غصے سے بھرے لوگوں کا گروہ جو بینر اُٹھا کر احتجاج کر رہا ہے۔ 2.‏ ایک آدمی کھیل کے دوران جھنڈا لہرا کر اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگا رہا ہے۔ 3.‏ ایک طالبِ‌علم وفاداری کا حلف اُٹھا رہا ہے۔ 4.‏ ایک فوجی نے مشین گن اُٹھائی ہوئی ہے۔ 5.‏ سیاسی پارٹیوں کے دو اُمیدوار بحث‌بازی کر رہے ہیں۔ 6.‏ ایک عورت ووٹ ڈال رہی ہے۔‏

      ایک مسیحی کو کن معاملوں میں اپنی سوچ اور کاموں سے غیرجانب‌داری ظاہر کرنی چاہیے؟‏

      شاید کوئی شخص پوچھے:‏ ”‏آپ جھنڈے کو سلامی کیوں نہیں دیتے اور قومی ترانہ کیوں نہیں گاتے؟“‏

      • آپ اِس سوال کے جواب میں کیا کہیں گے؟‏

      خلاصہ

      مسیحی اپنی سوچ، باتوں اور کاموں سے یہ ظاہر کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں کہ وہ غیرجانب‌دار ہیں۔‏

      دُہرائی

      • ہم اِنسانی حکومتوں کے لیے تابع‌داری کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟‏

      • ہم سیاسی معاملوں میں غیرجانب‌دار کیوں رہتے ہیں؟‏

      • کن صورتحال میں ہمارے لیے غیرجانب‌دار رہنا مشکل ہو سکتا ہے؟‏

      اب یہ کرنا ہے:‏

      مزید جانیں

      غیرجانب‌دار رہنے کے لیے ہمیں کون سی قربانیاں دینی پڑ سکتی ہیں؟‏

      یہوواہ نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کِیا (‏14:‏3)‏

      خاندان غیرجانب‌دار رہنے کے لیے پہلے سے کیا کر سکتے ہیں؟‏

      دُنیا کا حصہ نہ بنیں—‏ہر طرح کے حالات میں (‏25:‏4)‏

      کیا اپنے ملک کا دِفاع کرنا سب سے بڑا اعزاز ہے؟‏

      ‏”‏خدا کے لیے سب کچھ ممکن ہے“‏ (‏19:‏5)‏

      دیکھیں کہ آپ ملازمت کے حوالے سے فیصلے کرتے وقت ”‏دُنیا کا حصہ“‏ بننے سے کیسے بچ سکتے ہیں۔‏

      ‏”‏ہر شخص اپنا ہی بوجھ اٹھائے گا“‏ (‏مینارِنگہبانی،‏ 1 اپریل 2006ء)‏

  • آپ اذیت کے باوجود یہوواہ خدا کے وفادار رہ سکتے ہیں
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
    • 5.‏ اذیت کے باوجود یہوواہ خدا کی عبادت کرتے رہیں

      جب دوسرے ہمیں یہوواہ خدا کی عبادت سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہمیں زیادہ دلیری کی ضرورت ہوتی ہے۔ ویڈیو چلائیں اور پھر اِس سوال بات‌چیت کریں:‏

      ویڈیو:‏ اذیت کے باوجود دلیر (‏27:‏6)‏

      • اِس ویڈیو میں دِکھائے گئے لوگوں کی مثالوں سے آپ کو دلیری کیسے ملی ہے؟‏

      اعمال 5:‏27-‏29 اور عبرانیوں 10:‏24، 25 کو پڑھیں۔‏ ہر حوالے کو پڑھنے کے بعد اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

      • یہ ضروری کیوں ہے کہ ہم اُس صورت میں بھی یہوواہ خدا کی عبادت کرتے رہیں جب ہمارے مُنادی کے کام یا اِجلاسوں پر پابندی لگا دی جاتی ہے؟‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں