یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م02 15/‏7 ص.‏ 32
  • ایک نامعلوم دیوتا کیلئے‌قربانگاہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایک نامعلوم دیوتا کیلئے‌قربانگاہ
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
م02 15/‏7 ص.‏ 32

ایک نامعلوم دیوتا کیلئے‌قربانگاہ

پولس رسول نے تقریباً ۵۰ س.‏ع.‏ میں اتھینے، یونان کا دورہ کِیا تھا۔ وہاں اُس نے ایک نامعلوم دیوتا کے لئے مخصوص قربانگاہ دیکھی اور بعدازاں یہوواہ کی بابت عمدہ گواہی دیتے ہوئے اُسکا ذکر کِیا۔‏

مریخ کی پہاڑی یا اریوپگس میں اپنی بات‌چیت کی ابتدا کرتے ہوئے پولس نے بیان کِیا:‏ ”‏اے اتھینےؔ والو!‏ مَیں دیکھتا ہوں کہ تم ہر بات میں دیوتاؤں کے بڑے ماننے والے ہو۔ چنانچہ مَیں نے سیر کرتے اور تمہارے معبودوں پر غور کرتے وقت ایک ایسی قربانگاہ بھی پائی جس پر لکھا تھا کہ نامعلوم خدا کے‏۔ پس جسکو تم بغیر معلوم کئے پوجتے ہو مَیں تمکو اُسی کی خبر دیتا ہوں۔“‏—‏اعمال ۱۷:‏۲۲-‏۳۱‏۔‏

اگرچہ اتھینے کی یہ قربانگاہ کبھی دریافت نہ ہو سکی توبھی یونان کے دوسرے حصوں میں ایسی ہی قربانگاہیں پائی جاتی تھیں۔ مثال کے طور پر، دوسری صدی کے یونانی جغرافیہ‌دان، پاؤسانیاس نے بھی اتھینے کے قریب، فالیران میں ”‏نامعلوم یوتاؤں“‏ کی قربانگاہوں کا ذکر کِیا تھا۔ (‏بیانِ‌یونان،‏ ایٹیکا ۱، ۴)‏ اس کتاب کے مطابق، اولمپیا میں ”‏نامعلوم دیوتاؤں کی ایک قربانگاہ“‏ تھی۔—‏الیا ۸ ،XIV ،I۔‏

اپنی تصنیف دی لائف آف اپولونیئس آف ٹیانا (‏III ،VI)‏ میں یونانی مصنف فلوسٹریٹس (‏تقریباً ۱۷۰-‏ ۲۴۵ س.‏ع.‏)‏ نے بیان کِیا کہ اتھینے میں ”‏نامعلوم دیوتاؤں کی تعظیم میں قربانگاہیں مخصوص کی جاتی ہیں۔“‏ نیز، ان دی لائوز آف فلاسفرز (‏۱۱۰.‏۱)‏ میں ڈائوجنس لیرٹیس (‏تقریباً ۲۰۰-‏۲۵۰ ق.‏س.‏)‏ نے لکھا کہ اتھینے کے مختلف علاقوں میں ”‏بے‌نام قربانگاہیں“‏ نظر آتی ہیں۔‏

رومیوں نے بھی نامعلوم دیوتاؤں کے لئے قربانگاہیں تعمیر کیں۔ اس تصویر میں پہلی یا دوسری صدی ق.‏س.‏ع.‏ کی ایک قربانگاہ دکھائی گئی ہے جو روم، اٹلی میں پالاٹائن اینٹی‌قویریم میں محفوظ ہے۔ اسکا لاطینی کتبہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ قربانگاہ کسی ”‏دیوتا یا دیوی“‏ کیلئے مخصوص تھی—‏ایسا اظہار ”‏اکثر تحریروں اور ادب میں دُعاؤں یا تعظیم کے اظہارات کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔“‏

‏”‏جس خدا نے دُنیا اور اُس کی سب چیزوں کو پیدا کِیا“‏ بہتیرے اب بھی اُس سے ناواقف ہیں۔ لیکن اتھینے کے لوگوں سے پولس کے بیان کے مطابق، خدا—‏یہوواہ—‏”‏ہم میں سے کسی سے دُور نہیں۔“‏—‏اعمال ۱۷:‏۲۴،‏ ۲۷‏۔‏

‏[‏صفحہ ۳۲ پر تصویر کا حوالہ]‏

Altar: Soprintendenza Archeologica di Roma

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں