یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ‏”‏خدا کے بڑے بڑے کاموں“‏ سے تحریک پانا
    مینارِنگہبانی—‏2002ء | 1 اگست
    • عمل کرنے کی تحریک پانا!‏

      ۴.‏ پنتِکُست ۳۳ س.‏ع.‏ کے دن یوایل کی کس پیشینگوئی کی تکمیل ہوئی تھی؟‏

      ۴ رُوح‌اُلقدس حاصل کرنے کے بعد، یروشلیم میں شاگردوں نے بِلاتاخیر اس صبح جمع ہونے والی بِھیڑ سے شروع کرتے ہوئے دوسروں کو نجات کی خوشخبری سنانا شروع کر دیا۔ انکی منادی نے ایک شاندار پیشینگوئی پوری کی جو آٹھ صدیاں پہلے فتوایل کے بیٹے یوایل نے قلمبند کی تھی:‏ ”‏مَیں ہر بشر پر اپنی روح نازل کروں گا اور تمہارے بیٹے‌بیٹیاں نبوّت کریں گے۔ تمہارے بوڑھے خواب اور جوان رویا دیکھینگے۔ بلکہ مَیں اُن ایّام میں غلاموں اور لونڈیوں پر اپنی روح نازل کرونگا۔ .‏ .‏ .‏ اِس سے پیشتر کہ [‏یہوواہ]‏ کا خوفناک روزِعظیم آئے۔“‏—‏یوایل ۱:‏۱؛‏ ۲:‏۲۸، ۲۹،‏ ۳۱؛‏ اعمال ۲:‏۱۷، ۱۸،‏ ۲۰‏۔‏

      ۵.‏ پہلی صدی کے مسیحیوں نے کس مفہوم میں پیشینگوئی کی تھی؟ (‏فٹ‌نوٹ دیکھیں۔)‏

      ۵ کیا اس کا یہ مطلب تھا کہ خدا مستقبل کے واقعات کی پیشینگوئی کرنے کیلئے داؤد، یوایل اور دبورہ کی طرح مردوزن پر مشتمل نبیوں کی ایک نسل برپا کرنے والا تھا؟ جی‌نہیں۔ یہوواہ کی روح سے تحریک پا کر مسیحی بیٹے اور بیٹیاں، غلام اور لونڈیاں اُن ”‏بڑے بڑے کاموں“‏ کا بیان کرنے کے مفہوم میں پیشینگوئی کرتے ہیں جو اُس نے ماضی میں کئے تھے اور مستقبل میں کرنے والا ہے۔ پس وہ حق‌تعالیٰ کے نمائندوں کے طور پر خدمت کرتے ہیں۔‏a تاہم بِھیڑ کا جوابی‌عمل کیا تھا؟—‏عبرانیوں ۱:‏۱، ۲‏۔‏

  • ‏”‏خدا کے بڑے بڑے کاموں“‏ سے تحریک پانا
    مینارِنگہبانی—‏2002ء | 1 اگست
    • a جب یہوواہ نے اپنے لوگوں کی خاطر موسیٰ اور ہارون کو فرعون سے کلام کرنے کیلئے مقرر کِیا تو اُس نے موسیٰ سے کہا:‏ ”‏مَیں نے تجھے فرعون کے لئے گویا خدا ٹھہرایا اور تیرا بھائی ہارون تیرا پیغمبر ہوگا۔“‏ (‏خروج ۷:‏۱)‏ مستقبل کے واقعات کی پیشینگوئی کرنے کی بجائے موسیٰ کی طرف سے بولنے یا اُسکا نمائندہ بننے سے ہارون نے نبی کے طور پر خدمت کی۔‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں