یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ایک چھوٹے گروہ کے ذریعے بہت سے لوگوں کو خوراک ملتی ہے
    مینارِنگہبانی—2013ء | 15 جولائی
    • ۸.‏ عیدِپنتِکُست پر نئے مسیحیوں نے کیسے ظاہر کِیا کہ وہ اُس گروہ کو پہچانتے ہیں جس کے ذریعے یسوع مسیح روحانی خوراک فراہم کر رہے ہیں؟‏

      ۸ سن ۳۳ء کی عیدِپنتِکُست سے یسوع مسیح نے اپنے رسولوں کے ذریعے اپنے باقی ممسوح پیروکاروں کو روحانی خوراک فراہم کرنا شروع کر دیا۔ ‏(‏اعمال ۲:‏۴۱،‏ ۴۲ کو پڑھیں۔)‏ جتنے لوگ اُس دن روح سے مسح ہو کر مسیحی بنے، وہ سب یہ دیکھ سکتے تھے کہ یسوع مسیح اِس گروہ کے ذریعے ہی اُنہیں روحانی خوراک مہیا کر رہے ہیں۔ اِس لئے یہ لوگ ”‏رسولوں سے تعلیم پانے .‏ .‏ .‏ میں مشغول رہے۔“‏ جس یونانی لفظ کا ترجمہ ”‏مشغول رہے“‏ کِیا گیا ہے، ایک عالم کے مطابق اِس کا مطلب ہے:‏ ”‏لگن سے ایک کام کرنا۔“‏ یہ نئے مسیحی روحانی خوراک کے بھوکے تھے اور وہ جانتے تھے کہ اُن کی اِس بھوک کو کون مٹا سکتا ہے۔ اِس لئے وہ بڑی لگن سے رسولوں کی باتیں سنتے تھے۔ اُنہیں اعتماد تھا کہ رسول ہی یسوع مسیح کی تعلیمات اور کاموں کی وضاحت کر سکتے تھے اور اُن صحیفوں پر روشنی ڈال سکتے تھے جن کا تعلق یسوع مسیح سے ہے۔‏c —‏اعما ۲:‏۲۲-‏۳۶‏۔‏

  • ایک چھوٹے گروہ کے ذریعے بہت سے لوگوں کو خوراک ملتی ہے
    مینارِنگہبانی—2013ء | 15 جولائی
    • c پیراگراف ۸:‏ اعمال کی کتاب میں بتایا گیا ہے کہ نئے مسیحی، ”‏رسولوں سے تعلیم پانے .‏ .‏ .‏ میں مشغول رہے۔“‏ اِس سے ہم نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کہ رسول باقاعدگی سے تعلیم دیتے تھے۔ رسولوں کی کئی تعلیمات اُن کتابوں میں درج کی گئیں جو آج بائبل کے یونانی صحیفوں میں شامل ہیں۔‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں