پاک کلام سے سنہری باتیں | رومیوں 7، 8
کیا آپ ’بڑی بےتابی سے اِنتظار‘ کر رہے ہیں؟
”مخلوقات“: یہ وہ لوگ ہیں جو زمین پر ہمیشہ کی زندگی کی اُمید رکھتے ہیں۔
”خدا کے بیٹے ظاہر ہوں گے“: یہ اُس وقت ہوگا جب مسحشُدہ مسیحی یسوع مسیح کے ساتھ مل کر شیطان کی بُری دُنیا کو تباہ کریں گے۔
”اُمید“: اِس سے مُراد یہوواہ کا یہ وعدہ ہے کہ یسوع مسیح کی موت اور اُن کے جی اُٹھنے کی وجہ سے اِنسانوں کو نجات ملے گی۔
”تباہی کی غلامی سے آزاد“: اِس کا مطلب ہے کہ اِنسان آہستہ آہستہ گُناہ اور موت کی غلامی سے آزاد ہو جائیں گے۔