یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • کون ہمیں خدا کی محبت سے جُدا کریگا؟‏
    مینارِنگہبانی—‏2001ء | 15 اکتوبر
    • ۱۴.‏ پولس کو ان مشکلات کے باوجود جن کا سامنا مسیحی کر سکتے ہیں خدا کی محبت کا کیوں یقین تھا؟‏

      ۱۴ رومیوں ۸:‏۳۸،‏ ۳۹ پڑھیں۔‏ کس بات نے پولس کو قائل کِیا تھا کہ کوئی چیز مسیحیوں کو خدا کی محبت سے جُدا نہیں کر سکتی؟ بِلاشُبہ پولس کے ذاتی تجربات نے خدمتگزاری میں اس کے یقین کو مضبوط کِیا ہوگا کہ مشکلات خدا کیلئے ہماری محبت پر اثرانداز نہیں ہو سکتی ہیں۔ (‏۲-‏کرنتھیوں ۱۱:‏۲۳-‏۲۷؛‏ فلپیوں ۴:‏۱۳‏)‏ نیز، پولس یہوواہ کے ابدی مقصد اور اپنے لوگوں کیساتھ اس کے سابقہ برتاؤ کا علم بھی رکھتا تھا۔ کیا موت بذاتِ‌خود وفاداری سے اس کی خدمت کرنے والوں کے لئے خدا کی محبت کو مغلوب کر سکتی ہے؟ ہرگز نہیں!‏ وفادار مُتوَفّی اشخاص خدا کی کامل یادداشت میں زندہ رہینگے اور وہ انہیں مقررہ وقت پر زندہ کریگا۔—‏لوقا ۲۰:‏۳۷، ۳۸؛‏ ۱-‏کرنتھیوں ۱۵:‏۲۲-‏۲۶‏۔‏

  • کون ہمیں خدا کی محبت سے جُدا کریگا؟‏
    مینارِنگہبانی—‏2001ء | 15 اکتوبر
    • ۱۶ مسیحیوں کی حیثیت سے، ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ پولس کے مطابق ’‏حال کی چیزیں‘‏—‏موجودہ نظام‌العمل کے حالات‌وواقعات یا مسائل—‏نہ ہی ”‏استقبال کی چیزیں“‏ اپنے لوگوں کیساتھ خدا کے رشتے کو توڑ سکتی ہیں۔ اگرچہ زمینی اور آسمانی قوتیں ہمارے خلاف نبردآزما ہیں توبھی خدا کی وفادار محبت ہمیں سنبھالنے کیلئے تیار ہے۔ پولس زور دیتا ہے کہ خدا کی محبت میں ”‏نہ بلندی نہ پستی“‏ رکاوٹ ڈال سکتی ہے۔ جی‌ہاں، نہ تو پست کرنے والی اور نہ ہی بلند کرنے والی کوئی چیز ہمیں خدا کی محبت سے جُدا کر سکتی ہے؛ نہ ہی کوئی اَور مخلوق وفادار خادموں کیساتھ خالق کے رشتے میں مخل ہو سکتی ہے۔ خدا کی محبت کو زوال نہیں؛ یہ ابدی ہے۔—‏۱-‏کرنتھیوں ۱۳:‏۸‏۔‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں