یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م01 15/‏4 ص.‏ 29
  • کیا آپ کو یاد ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ کو یاد ہے؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • ملتا جلتا مواد
  • گورننگ باڈی اور لیگل کارپوریشن میں فرق
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • آج خدا کے بندوں کی پیشوائی کون کر رہا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
  • سوالات از قارئین
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی ہماری پیشوائی کیسے کرتی ہے؟‏
    کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
م01 15/‏4 ص.‏ 29

کیا آپ کو یاد ہے؟‏

کیا آپ نے ‏”‏مینارِنگہبانی“‏ کے حالیہ شماروں کی پڑھائی سے لطف اُٹھایا ہے؟‏ پس،‏ آئیے پھر دیکھیں کہ آپ مندرجہ‌ذیل سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں:‏

‏• رومیوں ۵:‏۳-‏۵ میں پولس رسول نے اُمید کا سب سے آخر میں ذکر کیوں کِیا؟‏

پولس نے مسیحیوں کے تجربے میں آنے والی بہت سی چیزوں—‏مصیبت، صبر، مقبولیت اور اُمید—‏کا ذکر کِیا۔ یہ ”‏اُمید“‏ وہ ابتدائی اُمید نہیں جو ایک شخص بائبل سے حاصل کرتا ہے بلکہ یہ مضبوط، گہری اور تن‌من میں سرایت کر جانے والی اُمید ہے جو ایک مسیحی وقت کیساتھ ساتھ حاصل کر سکتا ہے۔—‏۱۵/‏۱۲، صفحہ ۲۳،۲۲۔‏

‏• آجکل ایک مسیحی قدیم یونان میں منعقد ہونے والے کسرتی کھیلوں میں کیوں دلچسپی رکھ سکتا ہے؟‏

اُن کھیلوں کی نوعیت اور رسومات کی بابت جاننا بائبل کی کافی آیات پر روشنی ڈال سکتا ہے۔ ان میں سے چند ایک ’‏باقاعدہ مقابلہ کرنے،‘‏ ’‏ہر بوجھ کو دُور کرکے مسیح کے نمونے کو تکتے رہنے،‘‏ ’‏آخر تک دوڑنے‘‏ اور سہرا یا انعام حاصل کرنے کا حوالہ دیتی ہیں۔ (‏۲-‏تیمتھیس ۲:‏۵؛‏ ۴:‏۷، ۸؛‏ عبرانیوں ۱۲:‏۱، ۲؛‏ ۱-‏کرنتھیوں ۹:‏۲۴، ۲۵؛‏ ۱-‏پطرس ۵:‏۴‏)‏—‏۱/‏۱، صفحہ ۲۸-‏۳۰۔‏

‏• جنوری ۱۹۱۴ میں خوشخبری سنانے کا کونسا نیا طریقہ منظرِعام پر آیا؟‏

اُس وقت ”‏فوٹو ڈرامہ آف کریئیشن“‏ ریلیز ہوا تھا۔ یہ وضاحتی تقاریر کی فونوگراف ریکارڈنگز کیساتھ متحرک تصاویر اور سینکڑوں رنگین سلائیڈز کی چار حصوں پر مشتمل پیشکش تھی۔ اس ڈرامے کے بیس سیٹ تیار کئے گئے جنہیں لوگوں کو بائبل کا پیغام سکھانے کیلئے وسیع پیمانے پر استعمال کِیا گیا تھا۔—‏۱۵/‏۱، صفحہ ۸، ۹۔‏

‏• گورننگ باڈی اور لیگل کارپوریشن میں کیا فرق ہے؟‏

لیگل کارپوریشن کے ڈائریکٹروں کی تقرری اس کے ارکان کے ووٹوں سے ہوتی ہے جبکہ گورننگ باڈی کی تقرری کسی انسان کی بجائے یسوع مسیح کرتا ہے۔ یہوواہ کے گواہوں کی مختلف کارپوریشنوں کے ڈائریکٹروں کا گورننگ باڈی کا رکن ہونا لازمی نہیں ہے۔ واچ ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی آف پینسلوانیہ کے حالیہ سالانہ اجلاس پر، ڈائریکٹروں اور افسروں کے طور پر خدمت انجام دینے والے گورننگ باڈی کے ارکان رضامندی سے اپنے مرتبوں سے دستبردار ہو گئے۔ اُن کی جگہ ”‏دوسری بھیڑوں“‏ میں سے پُختہ بھائیوں کو مقرر کِیا گیا۔ (‏یوحنا ۱۰:‏۱۶‏، این‌ڈبلیو‏)‏ یوں، گورننگ باڈی کے ارکان روحانی خوراک کی تیاری کے علاوہ عالمی برادری کی دیگر روحانی ضروریات کی دیکھ‌بھال کے لئے زیادہ وقت صرف کرنے کے قابل ہونگے۔—‏۱۵/‏۱، صفحہ ۲۹، ۳۱۔‏

‏• حوصلہ‌شکنی سے نپٹنے کا طریقہ سیکھنے کیلئے ہم بائبل کی کونسی دو مثالوں کا جائزہ لے سکتے ہیں؟‏

ایک مثال سموئیل کی ماں حنا کی ہے۔ وہ اسرائیلی سردار کاہن عیلی کی غلط سوچ سے حوصلہ‌شکن ہو سکتی تھی۔ مگر اس نے صاف‌گوئی اور احترام کیساتھ حقائق کو اُسکے سامنے پیش کِیا۔ علاوہ‌ازیں، حنا نے عیلی کے خلاف کینہ نہیں رکھا تھا۔ دوسری مثال مرقس کی ہے جو اس وقت ضرور حوصلہ‌شکن ہوا ہوگا جب پولس رسول اُسے مشنری دورے پر اپنے ساتھ لیجانے کو راضی نہیں تھا۔ اس شرف سے محروم ہو جانے کی وجہ سے غمزدہ ہونے کی بجائے اس نے برنباس کیساتھ اپنی خدمت کو جاری رکھا۔—‏۱/‏۲، صفحہ ۲۰-‏۲۲۔‏

‏• مسیحیوں کو کمپیوٹر سوفٹ‌وئیر پروگراموں کی کاپیاں دوسروں کو دینے یا لینے میں احتیاط کیوں برتنی چاہئے؟‏

بہتیرے کمپیوٹر پروگرامز (‏بشمول گیمز)‏ کا لائسنس ہوتا ہے جسکی رُو سے ایک کمپیوٹر پروگرام کو صرف ایک ہی مالک استعمال کر سکتا ہے۔ دوسروں کو کاپیاں بنا کر بِلامعاوضہ دینا بھی عموماً کاپی‌رائٹ قانون کی خلاف‌ورزی ہوتا ہے۔ مسیحی ’‏جو قیصر کا ہے قیصر کو ادا کرنے سے‘‏ قانون کی تابعداری کرنا چاہتے ہیں۔ (‏مرقس ۱۲:‏۱۷‏)‏—‏۱۵/‏۲، صفحہ ۲۸، ۲۹۔‏

‏• سرل اور میتھوڈئیس کون تھے اور اُنہوں نے بائبل مطالعے کے سلسلے میں کیا کردار ادا کِیا؟‏

یہ دو بھائی تھے جو نویں صدی میں یونان کے شہر تھسلنیکے میں پیدا ہوئے تھے۔ اُنہوں نے سلاوی زبان کیلئے رسم‌الخط ترتیب دیکر بائبل کے بیشتر حصوں کا سلاوی زبان میں ترجمہ کِیا تھا۔—‏۱/‏۳، صفحہ ۲۸، ۲۹۔‏

‏• ‏”‏روحانی نیت“‏ کے اظہار سے کیا مُراد ہے؟—‏رومیوں ۸:‏۶‏۔‏

اس سے مُراد یہوواہ کی سرگرم قوت کے اثر، تسلط اور تحریک کے تحت رہنا ہے۔ ہم بائبل پڑھائی اور مطالعہ کرنے کے علاوہ اپنے پورے دل‌وجان سے خدا کے قوانین کی فرمانبرداری اور خدا کی روح کیلئے دُعا کرنے سے اُس کی روح کو اپنے اندر کام کرنے دیتے ہیں۔—‏۱۵/‏۳، صفحہ ۱۵۔‏

‏• اگر ہمیں غلط سمجھا گیا ہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟‏

محبت کیساتھ معاملے کو درست کرنے کی کوشش کرنا ضروری ہے۔ اگر ایسا کرنا ممکن دکھائی نہیں دیتا تو مایوس نہ ہوں۔ یہوواہ سے مدد اور فہم کی درخواست کریں جو ”‏دلوں کو جانچتا ہے۔“‏ (‏امثال ۲۱:‏۲؛‏ ۱-‏سموئیل ۱۶:‏۷‏)‏—‏۱/‏۴، صفحہ ۲۱-‏۲۳۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں