یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • dml سبق 8
  • صبر سے کام لیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • صبر سے کام لیں
  • محبت دِکھائیں—‏شاگرد بنائیں
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • یسوع مسیح کی مثال
  • ہم یسوع مسیح سے کیا سیکھتے ہیں؟‏
  • یسوع مسیح کی مثال پر عمل کریں
  • صبر سے کام لیتے رہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏ویڈیوز کے ذریعے تعلیم دیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
  • یسوع مسیح کی قربانی سے فائدہ حاصل کریں
    مزید موضوعات
  • دلچسپی دِکھائیں
    محبت دِکھائیں—‏شاگرد بنائیں
مزید
محبت دِکھائیں—‏شاگرد بنائیں
dml سبق 8

بات‌چیت جاری رکھنا

یسوع مسیح یعقوب سے ملنے کے لیے اُن کے کام کی جگہ پر آئے ہیں اور یعقوب اُنہیں دیکھ کر بہت حیران ہیں۔‏

یوح 7:‏3-‏5 ؛‏ 1-‏کُر 15:‏3، 4،‏ 7

سبق نمبر 8

صبر سے کام لیں

اصول:‏ ”‏محبت صبر کرتی ہے۔“‏—‏1-‏کُر 13:‏4‏۔‏

یسوع مسیح کی مثال

یسوع مسیح یعقوب سے ملنے کے لیے اُن کے کام کی جگہ پر آئے ہیں اور یعقوب اُنہیں دیکھ کر بہت حیران ہیں۔‏

ویڈیو:‏ یسوع مسیح نے صبر سے اپنے بھائی کی مدد کی

1.‏ ویڈیو دیکھیں یا یوحنا 7:‏3-‏5 اور 1-‏کُرنتھیوں 15:‏3، 4،‏ 7 کو پڑھیں۔‏ پھر اِن سوالوں پر غور کریں:‏

  1. الف.‏ یسوع مسیح کے بھائیوں نے شروع شروع میں اُن کے پیغام کے لیے کیسا رویہ دِکھایا؟‏

  2. ب.‏ کس بات سے پتہ چلتا ہے کہ یسوع مسیح نے اپنے بھائی یعقوب کی مدد کرنی نہیں چھوڑی تھی؟‏

ہم یسوع مسیح سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

2.‏ ہمیں صبر سے کام لینا چاہیے کیونکہ کچھ لوگوں کو سچائی قبول کرنے میں وقت لگتا ہے۔‏

یسوع مسیح کی مثال پر عمل کریں

3.‏ گواہی دینے کے فرق فرق طریقے آزمائیں۔‏ اگر کوئی شخص فوراً سے بائبل کورس کرنے کے لیے نہیں مانتا تو اُسے مجبور نہ کریں۔ جب بھی مناسب ہو، اُسے ہماری کوئی ایسی ویڈیو یا مضمون دِکھائیں جس سے وہ سمجھ سکے کہ ہم بائبل کورس کیسے کراتے ہیں اور اِس کورس سے اُسے کیا فائدہ ہوگا۔‏

4.‏ موازنہ نہ کریں۔‏ ہر شخص دوسرے شخص سے فرق ہوتا ہے۔ اگر آپ کے گھر کا کوئی فرد یا کوئی ایسا شخص جس سے آپ بائبل کی تعلیم دینے کے لیے دوبارہ ملنے جاتے ہیں، بائبل کورس کرنے یا بائبل سے کسی سچائی کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے تو اِس کی وجہ سمجھنے کی کوشش کریں۔ کہیں اُسے اپنے کسی عقیدے کو چھوڑنا تو مشکل نہیں لگ رہا؟ کہیں اُسے اپنے رشتے‌داروں یا پڑوسیوں کی طرف سے دباؤ کا سامنا تو نہیں کرنا پڑ رہا؟ آپ نے اُسے بائبل سے جو باتیں بتائی ہیں، اُسے اُن باتوں اور اُن کی اہمیت پر سوچ بچار کرنے کے لیے وقت دیں۔‏

5.‏ بائبل کے پیغام میں دلچسپی لینے والوں کے حوالے سے دُعا کریں۔‏ یہوواہ سے دُعا کریں کہ وہ صحیح سوچ اپنانے اور سمجھ‌داری سے بات کرنے میں آپ کی مدد کرے۔ اُس سے یہ فیصلہ کرنے کے لیے مدد مانگیں کہ آپ کو کب اُن لوگوں سے ملنا چھوڑ دینا چاہیے جو بائبل کے پیغام میں دلچسپی نہیں لیتے۔—‏1-‏کُر 9:‏26‏۔‏

اِن آیتوں کو بھی دیکھیں:‏

مر 4:‏26-‏28؛‏ 1-‏کُر 3:‏5-‏9؛‏ 2-‏پطر 3:‏9

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں