یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • مُردوں کے جی اُٹھنے پر آپ کا ایمان کتنا مضبوط ہے؟‏
    مینارِنگہبانی (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء | دسمبر
    • 15.‏ یسوع کو ”‏پہلا پھل“‏ کیوں کہا گیا ہے؟‏

      15 یسوع وہ پہلے شخص تھے جنہیں روح کے طور پر آسمان پر زندہ کِیا گیا اور روح کے طور پر زندہ ہونے کے حوالے سے یسوع کا جی اُٹھنا سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ (‏اعمال 26:‏23‏)‏ لیکن یسوع وہ واحد شخص نہیں تھے جنہیں آسمان پر زندہ کِیا جانا تھا۔ یسوع نے اپنے رسولوں سے وعدہ کِیا کہ وہ آسمان پر اُن کے ساتھ حکمرانی کریں گے۔ (‏لُوقا 22:‏28-‏30‏)‏ لیکن رسولوں کو آسمان پر زندگی کا اِنعام تبھی ملنا تھا جب اُنہوں نے مرنا تھا۔ اُن کے مرنے کے بعد اُنہیں یسوع کی طرح روح کے طور پر زندہ کِیا جانا تھا۔ پولُس نے لکھا کہ ”‏مسیح کو مُردوں میں سے زندہ کِیا گیا ہے۔ دراصل مسیح اُن لوگوں میں سے پہلا پھل ہے جو موت کی نیند سو رہے ہیں۔“‏ پولُس نے یہ بھی بتایا کہ کچھ اَور لوگوں کو بھی زندہ کِیا جائے گا اور وہ آسمان پر جائیں گے۔ اُنہوں نے کہا:‏ ”‏مُردوں کو ترتیب سے زندہ کِیا جائے گا:‏ پہلا پھل مسیح ہے، پھر مسیح کی موجودگی کے دوران اُن مُردوں کو زندہ کِیا جائے گا جو اُس کے ہیں۔“‏—‏1-‏کُرنتھیوں 15:‏20،‏ 23‏۔‏

      16.‏ پولُس نے اُس وقت کے بارے میں کون سا اِشارہ دیا جب مُردوں کو آسمان پر زندہ کِیا جانا تھا؟‏

      16 پولُس کے الفاظ سے ہمیں اِس بات کا اِشارہ ملتا ہے کہ آسمان پر زندگی کی اُمید رکھنے والوں کو کب زندہ کِیا جانا تھا۔ ایسا یسوع مسیح کی ”‏موجودگی کے دوران“‏ ہونا تھا۔ یہوواہ کے گواہ بہت سالوں سے اِس بات کی تعلیم دے رہے ہیں کہ بائبل کے مطابق یسوع مسیح کی ”‏موجودگی“‏ کا عرصہ 1914ء میں شروع ہوا۔ ہم ابھی بھی اِسی عرصے میں رہ رہے ہیں اور اِس بُری دُنیا کا خاتمہ بہت نزدیک ہے۔‏

      17، 18.‏ مسیح کی موجودگی کے دوران کچھ مسح‌شُدہ مسیحیوں کے ساتھ کیا ہوگا؟‏

      17 آسمان پر زندگی پانے والوں کے حوالے سے بائبل میں مزید بتایا گیا ہے:‏ ”‏ہم نہیں چاہتے کہ آپ اُن کے حوالے سے بے‌خبر رہیں جو موت کی نیند سو رہے ہیں .‏ .‏ .‏ کیونکہ اگر ہمارا ایمان ہے کہ یسوع مر گئے اور پھر زندہ ہوئے تو ہمارا یہ بھی ایمان ہے کہ خدا اُن لوگوں کو زندہ کرے گا جو .‏ .‏ .‏ موت کی نیند سو گئے ہیں تاکہ وہ یسوع کے ساتھ ہوں۔ .‏ .‏ .‏ ہم میں سے جو لوگ مالک کی موجودگی کے وقت باقی ہوں گے، وہ کسی بھی صورت میں اُن لوگوں سے پہلے آسمان پر نہیں جائیں گے جو موت کی نیند سو گئے ہیں۔ کیونکہ ہمارے مالک آسمان سے .‏ .‏ .‏ حکم دیں گے اور وہ لوگ پہلے زندہ ہوں گے جو مسیح کی پیروی کرتے کرتے مر گئے۔ اِس کے بعد ہم جو باقی ہوں گے، بادلوں میں اُٹھائے جائیں گے تاکہ ہم بھی اُن لوگوں کے ساتھ ہوں اور آسمان پر اپنے مالک سے ملیں۔ پھر ہم ہمیشہ اپنے مالک کے ساتھ رہیں گے۔“‏—‏1-‏تھسلُنیکیوں 4:‏13-‏17‏۔‏

      18 جب مسیح کی موجودگی کا عرصہ شروع ہوا تو اِس کے کچھ دیر بعد ہی آسمان پر مُردوں کو زندہ کرنے کے سلسلے کا آغاز ہوا۔ جو مسح‌شُدہ مسیحی بڑی مصیبت کے دوران زمین پر ہوں گے، وہ ”‏بادلوں میں اُٹھائے جائیں گے۔“‏ اِس بات کا کیا مطلب ہے؟ جو مسح‌شُدہ مسیحی ”‏اُٹھائے جائیں گے،“‏ وہ اِس لحاظ سے ”‏موت کی نیند نہیں سوئیں گے“‏ کہ وہ زیادہ دیر تک موت کی حالت میں نہیں رہیں گے۔ اِس کی بجائے وہ ”‏ایک ہی لمحے میں پلک جھپکتے ہی بدل جائیں گے .‏ .‏ .‏ جس وقت آخری نرسنگا بجے گا۔“‏—‏1-‏کُرنتھیوں 15:‏51، 52؛‏ متی 24:‏31‏۔‏

  • مُردوں کے جی اُٹھنے پر آپ کا ایمان کتنا مضبوط ہے؟‏
    مینارِنگہبانی (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء | دسمبر
    • 20.‏ ہم اِس بات پر یقین کیوں رکھ سکتے ہیں کہ مُردوں کو زندہ کرنے کا کام منظم انداز میں کِیا جائے گا؟‏

      20 بائبل میں لکھا ہے کہ جو لوگ آسمان پر جاتے ہیں، اُنہیں ”‏ترتیب سے زندہ“‏ کِیا جاتا ہے۔ (‏1-‏کُرنتھیوں 15:‏23‏)‏ لہٰذا ہم یقین رکھ سکتے ہیں کہ زمین پر مُردوں کو زندہ کرنے کا کام بھی منظم انداز میں کِیا جائے گا۔ لیکن اِس حوالے سے ہمارے ذہن میں کچھ سوال پیدا ہو سکتے ہیں، مثلاً ”‏کیا اُن لوگوں کو مسیح کی ہزار سالہ حکمرانی کے آغاز میں زندہ کِیا جائے گا جو حال ہی میں مرے ہوں گے تاکہ اُن کے عزیز اُن کا اِستقبال کر سکیں؟ کیا خدا کے اُن وفادار بندوں کو پہلے زندہ کِیا جائے گا جنہوں نے ماضی میں خدا کے لوگوں کی پیشوائی کی تاکہ وہ نئی دُنیا میں بھی پیشوائی کا کام انجام دیں؟ اُن لوگوں کو کب اور کہاں زندہ کِیا جائے گا جنہیں کبھی یہوواہ کے بارے میں سیکھنے کا موقع نہیں ملا؟“‏ شاید ہمارے ذہن میں اِس طرح کے اَور بھی بہت سے سوال ہوں۔ لیکن کیا ہمیں ابھی اِن معاملات کے بارے میں حد سے زیادہ سوچنے کی ضرورت ہے؟ کیا یہ بہتر نہیں ہوگا کہ ہم اِنتظار کریں اور دیکھیں کہ اُس وقت کیا ہوگا؟ ہم یقین رکھ سکتے ہیں کہ وہ وقت بہت شان‌دار ہوگا جب ہم نئی دُنیا میں اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے کہ یہوواہ اِن معاملات کو کیسے انجام دیتا ہے۔‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں