یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • کیا آپ کا کام آگ کے سامنے قائم رہیگا؟‏
    مینارِنگہبانی—‏1998ء | 1 نومبر
    • ۹.‏ اگرچہ بنیادی طور پر پولس بنیاد ڈالنے والا تھا، جنہوں نے اُس کی سکھائی ہوئی باتوں کی سچائی کو قبول کِیا اُسے اُنکی بابت کیا فکر تھی؟‏

      ۹ پولس نے لکھا:‏ ”‏اگر کوئی اُس نیو پر سونا یا چاندی یا بیش‌قیمت پتھروں یا لکڑی یا گھاس یا بھوسے کا ردا رکھے۔ تو اُسکا کام ظاہر ہو جائیگا کیونکہ جو دن آگ کے ساتھ ظاہر ہوگا وہ اُس کام کو بتا دیگا اور وہ آگ خود ہر ایک کام آزما لیگی کہ کیسا ہے۔“‏ (‏۱-‏کرنتھیوں ۳:‏۱۲، ۱۳‏)‏ پولس کا کیا مطلب تھا؟ پس‌منظر پر غور کریں۔ پولس بنیادی طور پر بنیاد ڈالنے والا تھا۔ اپنے مشنری دَوروں کے دوران اُس نے ایسے بہت سے لوگوں کو منادی کرتے ہوئے شہربہ‌شہر دَورہ کِیا جنہوں نے پہلے کبھی مسیح کا ذکر نہیں سنا تھا۔ (‏رومیوں ۱۵:‏۲۰‏)‏ جب لوگوں نے اُسکی تعلیم کی سچائی کو قبول کر لیا تو کلیسیائیں وجود میں آ گئیں۔ پولس نے ان وفادار لوگوں کیلئے گہری فکرمندی دکھائی۔ (‏۲-‏کرنتھیوں ۱۱:‏۲۸، ۲۹‏)‏ تاہم، اُسکے کام نے اُس سے ہر وقت سفر کرنے کا تقاضا کِیا۔ لہٰذا، کرنتھس میں بنیاد ڈالنے کیلئے ۱۸ ماہ صرف کرنے کے بعد، وہ دوسرے شہروں میں منادی کرنے کیلئے چلا گیا۔ پھربھی وہ گہری دلچسپی رکھتا تھا کہ جو کام اُس نے وہاں پر کِیا ہے دوسرے اُس میں کیسے اضافہ کر رہے ہیں۔—‏اعمال ۱۸:‏۸-‏۱۱؛‏ ۱-‏کرنتھیوں ۳:‏۶‏۔‏

  • کیا آپ کا کام آگ کے سامنے قائم رہیگا؟‏
    مینارِنگہبانی—‏1998ء | 1 نومبر
    • ۱۱ آگ کے سامنے ان عمارات کے ساتھ کیا واقع ہوگا؟ ہمارے دنوں کی طرح پولس کے ایّام میں بھی جواب واضح تھا۔ درحقیقت ۱۴۶ ق.‏س.‏ع.‏ میں رومی جنرل مومیس نے کرنتھس کے شہر کو فتح کر کے اسے آگ لگا دی۔ لکڑی، گھاس اور بھوسے کی عمارتیں یقیناً مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہوں گی۔ سونے اور چاندی سے آراستہ پتھر کی دیوہیکل عمارتوں کے ساتھ کیا ہوا ہوگا؟ بِلاشُبہ وہ بچ گئی تھیں۔ کرنتھس میں پولس کے طالبعلم روزانہ ان عمارتوں کو—‏کمزور عمارتوں کے ساتھ ساتھ تباہی سے بچ جانے والی پتھر کی شاندار عمارتوں کو—‏آتے جاتے دیکھتے ہوں گے۔ پولس نے اپنے نکتے کو کیسے واضح کِیا!‏ تعلیم دیتے وقت ہمیں اپنے آپ کو معمار خیال کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم ممکنہ طور پر بہترین، سب سے زیادہ پائیدار چیزیں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اس طرح ہمارے کام کے قائم رہنے کا زیادہ امکان ہے۔ وہ پائیدار چیزیں کیا ہیں اور اُنہیں استعمال کرنا اتنا ضروری کیوں ہے؟‏

  • کیا آپ کا کام آگ کے سامنے قائم رہیگا؟‏
    مینارِنگہبانی—‏1998ء | 1 نومبر
    • ۱۲.‏ کن طریقوں سے کرنتھس کے بعض مسیحی لاپروائی سے تعمیری کام کر رہے تھے؟‏

      ۱۲ واضح طور پر پولس نے محسوس کِیا کہ کرنتھس میں بعض مسیحی ناقص طریقے سے تعمیر کر رہے تھے۔ برائی کیا تھی؟ جیسے‌کہ اقتباس ظاہر کرتا ہے کلیسیا میں فرقہ‌واریت کی وبا پھیل گئی تھی، کلیسیا کے اتحاد کے خطرے میں ہونے کے باوجود انسانی شخصیات کو سراہا جا رہا تھا۔ بعض کہتے تھے، ”‏مَیں پولسؔ کا ہوں،“‏ جبکہ دوسرے کہہ رہے تھے، ”‏مَیں اپلوؔس کا ہوں۔“‏ بدیہی طور پر، بعض اپنی حکمت پر نازاں تھے۔ نتیجہ، جسمانی سوچ، روحانی ناپختگی کا ماحول تھا اور ”‏حسد اور جھگڑا“‏ قابو سے باہر تھے۔ (‏۱-‏کرنتھیوں ۱:‏۱۲؛‏ ۳:‏۱-‏۴،‏ ۱۸‏)‏ یہ رجحانات یقیناً کلیسیا میں اور خدمتگزاری میں اُن کی تعلیم سے عیاں تھے۔ نتیجہ، گھٹیا سامان سے تعمیر کرنے کی طرح اُنکا شاگرد بنانے کا کام لاپروائی سے کِیا جا رہا تھا۔ یہ ”‏آگ“‏ سے نہیں بچیگا۔ پولس کس آگ کی بات کر رہا تھا؟‏

      ۱۳.‏ پولس کی تمثیل میں آگ کس کی نمائندگی کرتی ہے اور تمام مسیحیوں کو کس چیز سے خبردار رہنا چاہئے؟‏

      ۱۳ ایک ایسی آگ جسکا ہم سب زندگی میں سامنا کرتے ہیں—‏ہمارے ایمان کی آزمائش۔ (‏یوحنا ۱۵:‏۲۰؛‏ یعقوب ۱:‏۲، ۳‏)‏ کرنتھس میں مسیحیوں کو جاننے کی ضرورت تھی جیسے آجکل ہمیں جاننے کی ضرورت ہے کہ ہر شخص جسے ہم سچائی سکھاتے ہیں آزمایا جائیگا۔ اگر ہم ناقص طریقے سے سکھاتے ہیں تو نتائج ناخوشگوار ہو سکتے تھے۔ پولس نے آگاہ کِیا:‏ ”‏جسکا کام اُس پر بنا ہؤا باقی رہیگا وہ اجر پائیگا۔ اور جسکا کام جل جائیگا وہ نقصان اٹھائیگا لیکن خود بچ جائیگا مگر جلتے‌جلتے۔“‏c‏—‏۱-‏کرنتھیوں ۳:‏۱۴، ۱۵‏۔‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں