یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م00 1/‏3 ص.‏ 3-‏4
  • دُعا کی طاقت

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دُعا کی طاقت
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • تمام درخواستیں پوری نہیں ہوتیں
  • روحانی شفا کا وقت
  • رِبقہ—‏خدا کو خوش کرنے والی لڑکی
    بچوں کو پاک کلام سے سکھائیں
  • رِبقہ نے یہوواہ خدا کی بات مانی
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • ربقہ—‏ایک خداپرست عورت
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
  • اِضحاق کی شادی
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
م00 1/‏3 ص.‏ 3-‏4

دُعا کی طاقت

مشرقِ‌وسطیٰ کے شہر نحور کے قریب غروبِ‌آفتاب کا منظر ہے۔ الیعزر نام کا ایک ارامی شخص دس اُونٹوں کیساتھ شہر کے باہر ایک کنویں پر پہنچتا ہے۔ وہ پیاسا اور تھکاماندہ ہونے کے باوجود دوسروں کی ضروریات کیلئے زیادہ فکرمند ہے۔ وہ ایک پردیسی ملک سے اپنے مالک کے بیٹے کیلئے بیوی تلاش کرنے آیا ہے۔ اِسکے علاوہ، اُسے اپنے مالک کے بیٹے کیلئے اُسی کے رشتہ‌داروں میں سے بیوی تلاش کرنی ہے۔ وہ اس مشکل کام کو کیسے سرانجام دیگا؟‏

الیعزر دُعا کی طاقت پر یقین رکھتا ہے۔ وہ غیرمعمولی اور خالص ایمان کے ساتھ عاجزانہ درخواست کرتا ہے:‏ ”‏اَے [‏یہوواہ]‏ میرے آقا اؔبرہام کے خدا مَیں تیری منت کرتا ہوں کہ آج تُو میرا کام بنا دے اور میرے آقا اؔبرہام پر کرم کر۔ دیکھ میں پانی کے چشمہ پر کھڑا ہوں اور اِس شہر کے لوگوں کی بیٹیاں پانی بھرنے کو آتی ہیں۔ سو اَیسا ہو کہ جس لڑکی سے مَیں کہوں کہ تُو ذرا اپنا گھڑا جھکا دے تو مَیں پانی پی لوں اور وہ کہے کہ لے پی اور مَیں تیرے اُونٹوں کو بھی پلا دُوں گی تو وہ وہی ہو جسے تُو نے اپنے بندہ اِضحاؔق کے لئے ٹھہرایا ہے اور اِسی سے مَیں سمجھ لوں گا کہ تُو نے میرے آقا پر کرم کِیا ہے۔“‏​—‏⁠پیدایش ۲۴:‏۱۲-‏۱۴‏۔‏

دُعا کی طاقت پر الیعزر کا اعتماد بے‌سود نہیں ہے۔ واہ، کنویں پر آنے والی پہلی عورت ابرہام کے بھائی کی پوتی ہے!‏ اُسکا نام ربقہ ہے، وہ کنواری، پاکدامن اور خوبصورت ہے۔ حیران‌کُن طور پر، وہ نہ صرف الیعزر کو پانی پلاتی ہے بلکہ مہربانہ طریقے سے اُسکے اُونٹوں کو پانی پلانے کی پیشکش بھی کرتی ہے۔ اپنے خاندانی صلاح‌مشورے کے بعد ربقہ رضامندی سے ابرہام کے بیٹے اضحاق کی بیوی بننے کیلئے الیعزر کیساتھ ایک دوردراز ملک میں جانے کیلئے تیار ہو جاتی ہے۔ اُس وقت الیعزر کی دُعا کا کیا ہی ڈرامائی اور واضح جواب، جب خدا بعض اوقات حالات‌وواقعات کے پیشِ‌نظر معجزانہ طور پر مداخلت کرتا تھا!‏

ہم الیعزر کی دُعا سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ اِس سے اُسکے غیرمعمولی ایمان، فروتنی اور دوسروں کی ضروریات کیلئے بے‌لوث فکرمندی ظاہر ہوتی ہے۔ الیعزر کی دُعا نوعِ‌انسان کیساتھ یہوواہ کے برتاؤ کے طریقے کیلئے فرمانبرداری کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ بِلاشُبہ، وہ ابرہام کیساتھ خدا کے خاص رشتے اور اُسکے وعدے سے واقف تھا کہ مستقبل میں تمام نوعِ‌انسان کو ابرہام کے ذریعے برکت حاصل ہو گی۔ (‏پیدایش ۱۲:‏۳‏)‏ لہٰذا، الیعزر نے اپنی دُعا اِن الفاظ سے شروع کی:‏ ”‏اَے [‏یہوواہ]‏ میرے آقا اؔبرہام کے خدا۔“‏

یسوع مسیح ابرہام کی نسل سے تھا جسے فرمانبردار نوعِ‌انسان کے لئے برکات کا ذریعہ بننا تھا۔ (‏پیدایش ۲۲:‏۱۸‏)‏ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری دُعائیں سنی جائیں تو اُسکے بیٹے کے ذریعے نوعِ‌انسان کیساتھ یہوواہ کے برتاؤ کے طریقے کو ہمیں فروتنی سے قبول کرنا چاہئے۔ یسوع مسیح نے کہا:‏ ”‏اگر تم مجھ میں قائم رہو اور میری باتیں تم میں قائم رہیں تو جو چاہو مانگو۔ وہ تمہارے لئے ہو جائیگا۔“‏​—‏⁠یوحنا ۱۵:‏۷‏۔‏

مسیح کا ایک شاگرد جس نے اِن باتوں کی سچائی کا تجربہ کِیا وہ پولس رسول تھا۔ دُعا کی طاقت پر اُسکا یقین بے‌سود نہیں تھا۔ اُس نے ساتھی مسیحیوں کی دُعا کے ذریعے اپنی تمام فکریں خدا کے سامنے پیش کرنے کی حوصلہ‌افزائی کی اور گواہی دی:‏ ”‏جو مجھے طاقت بخشتا ہے اُس میں مَیں سب کچھ کر سکتا ہوں۔“‏ (‏فلپیوں ۴:‏۶، ۷،‏ ۱۳‏)‏ کیا اِسکا یہ مطلب ہے کہ پولس کی خدا سے تمام دُعائیہ درخواستیں پوری ہوئیں؟ آئیے دیکھتے ہیں۔‏

تمام درخواستیں پوری نہیں ہوتیں

اپنی بے‌لوث خدمت کے دوران پولس جس تکلیف سے گزرا اُس نے اُسے ”‏جسم میں کانٹا،“‏ کہا۔ (‏۲-‏کرنتھیوں ۱۲:‏۷‏)‏ یہ مخالفوں اور ”‏جھوٹے بھائیوں“‏ کی طرف سے ذہنی یا جذباتی پریشانی ہو سکتی تھی۔ (‏۲-‏کرنتھیوں ۱۱:‏۲۶؛‏ گلتیوں ۲:‏۴‏)‏ یا یہ آنکھ کی کوئی پرانی تکلیف ہو سکتی تھی۔ (‏گلتیوں ۴:‏۱۵‏)‏ جو کچھ بھی تھا، یہ ”‏جسم میں کانٹا“‏ پولس کو کمزور کر دینے والا اثر پیدا کر رہا تھا۔ اُس نے لکھا:‏ ”‏اِسکے بارے میں مَیں نے تین بار خداوند سے اِلتماس کِیا کہ یہ مجھ سے دُور ہو جائے۔“‏ تاہم، پولس کی یہ درخواست پوری نہیں ہوئی۔ پولس کیلئے وضاحت کی گئی کہ جو روحانی فوائد اُسے خدا کی طرف سے پہلے ہی حاصل تھے جیسے‌کہ آزمائش کا مقابلہ کرنے کی طاقت، وہی کافی تھی۔ مزیدبرآں، خدا نے کہا:‏ ”‏میری قدرت کمزوری میں پوری ہوتی ہے۔“‏​—‏⁠۲-‏کرنتھیوں ۱۲:‏۸، ۹‏۔‏

ہم الیعزر اور پولس کی مثالوں سے کیا سیکھتے ہیں؟ یہوواہ خدا اُنکی دُعائیں ضرور سنتا ہے جو فروتنی سے اُسکی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم، اِسکا یہ مطلب نہیں کہ وہ ہمیشہ اُنکی درخواست پوری کرتا ہے کیونکہ وہ معاملات کو دوراندیشی سے دیکھتا ہے۔ وہ ہم سے بہتر جانتا ہے کہ ہمارے مفاد میں کیا اچھا ہے۔ سب سے بڑھ کر وہ ہمیشہ بائبل میں درج اپنے مقصد کی مطابقت میں عمل کرتا ہے۔‏

روحانی شفا کا وقت

خدا زمین پر اپنے بیٹے کی ہزارسالہ حکمرانی کے دوران نوعِ‌انسان کو تمام جسمانی، ذہنی اور جذباتی بیماریوں سے شفا دینے کا وعدہ فرماتا ہے۔ (‏مکاشفہ ۲۰:‏۱-‏۳؛‏ ۲۱:‏۳-‏۵‏)‏ خلوصدل مسیحی مستقبل میں اس وعدے کو پورا کرنے کیلئے خدا کی طاقت پر مکمل بھروسہ رکھتے ہوئے بڑی گرمجوشی کیساتھ اسکا انتظار کرتے ہیں۔ ایسی معجزانہ شفا کی اب توقع نہ کرتے ہوئے وہ خدا سے تسلی اور آزمائشوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت کیلئے دُعا کرتے ہیں۔ (‏زبور ۵۵:‏۲۲‏)‏ جب وہ بیمار پڑتے ہیں تو اپنی مالی حیثیت کے مطابق بہترین طبّی علاج‌معالجے کے سلسلے میں خدا کی راہنمائی کیلئے بھی دُعا کر سکتے ہیں۔‏

بعض مذاہب یسوع اور اُسکے رسولوں کی معجزانہ شفاؤں کا حوالہ دیتے ہوئے بیماروں کی حوصلہ‌افزائی کرتے ہیں کہ وہ اب شفا کیلئے دُعا کریں۔ لیکن ایسے معجزوں کا ایک خاص مقصد تھا۔ اُنہوں نے ثابت کِیا کہ یسوع ہی سچا مسیحا ہے اور ظاہر کِیا کہ خدا کی خوشنودی یہودی قوم سے ہٹ کر نئی مسیحی کلیسیا کو حاصل ہو گئی تھی۔ اُس وقت، نئی مسیحی کلیسیا کے ایمان کو مضبوط کرنے کیلئے معجزانہ بخششوں کی ضرورت تھی۔ جب ابتدائی کلیسیا اپنے پیروں پر کھڑی ہو گئی، گویا پُختہ ہو گئی تو معجزانہ بخششیں ”‏موقوف ہو گئیں۔“‏​—‏⁠۱-‏کرنتھیوں ۱۳:‏۸،‏ ۱۱‏۔‏

اِس فیصلہ‌کُن دَور میں یہوواہ خدا اپنے پرستاروں کو روحانی شفا کے زیادہ اہم کام کیلئے ہدایت فراہم کرتا ہے۔ جبتک لوگوں کے پاس وقت ہے اُنہیں فوری طور پر اِس درخواست کے لئے جوابی‌عمل دکھانے کی ضرورت ہے:‏ ”‏جب تک [‏یہوواہ]‏ مل سکتا ہے اُسکے طالب ہو۔ جب تک وہ نزدیک ہے اُسے پکارو۔ شریر اپنی راہ کو ترک کرے اور بدکردار اپنے خیالوں کو اور وہ [‏یہوواہ]‏ کی طرف پھرے اور وہ اُس پر رحم کریگا اور ہمارے خدا کی طرف کیونکہ وہ کثرت سے معاف کریگا۔“‏​—‏⁠یسعیاہ ۵۵:‏۶، ۷‏۔‏

یہ روحانی شفا تائب گنہگاروں کیلئے خدا کی بادشاہت کی خوشخبری کی مُنادی کے ذریعے عمل میں آ رہی ہے۔ (‏متی ۲۴:‏۱۴‏)‏ یہوواہ اس شریر نظام کے خاتمے سے پہلے اِس زندگی‌بخش کام کیلئے اپنے خادموں کو طاقت بخشنے سے تمام اقوام کے سینکڑوں لوگوں کی مدد کر رہا ہے تاکہ وہ اپنے گُناہوں سے توبہ کریں اور اُسکے ساتھ پسندیدہ رشتہ قائم کرسکیں۔ وہ تمام لوگ جو ایسی روحانی شفا اور اِس شفابخش کام کی بدولت مدد حاصل کرنے کیلئے دُعا کرتے ہیں واقعی اپنی دُعاؤں کا جواب حاصل کر رہے ہیں۔‏

‏[‏صفحہ ۳ پر تصویر کا حوالہ]‏

Dover/‏The Doré Bible Illustrations‏/Eliezer and Rebekah

Publications

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں