یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جنسی معاملوں کے بارے میں بائبل کی تعلیم
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
    • 4.‏ آپ حرام‌کاری کی آزمائش کا مقابلہ کر سکتے ہیں

      حرام‌کاری کی آزمائش کا مقابلہ کرنا مشکل کیوں ہو سکتا ہے؟ ویڈیو چلائیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

      ویڈیو:‏ بائبل پڑھنے کی راہ میں کھڑی رُکاوٹوں سے لڑیں (‏02:‏3)‏

      • جب ایک بھائی کو لگا کہ وہ اپنی بیوی سے بے‌وفائی کرنے کے خطرے میں پڑ سکتا ہے تو اُس نے کیا کِیا؟‏

      کبھی کبھار خدا کے وفادار بندوں کے لیے بھی اپنے خیالات کو پاک رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ آپ کیا کر سکتے ہیں تاکہ آپ اپنے ذہن سے ناپاک خیالات کو فوراً نکال سکیں؟ فِلپّیوں 4:‏8 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

      • ہمیں کن باتوں کے بارے میں سوچنا چاہیے؟‏

      • باقاعدگی سے بائبل پڑھنے اور خدا کی خدمت میں مصروف رہنے سے ہم گُناہ کرنے کی آزمائش کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں؟‏

  • آپ اپنی بات‌چیت سے یہوواہ خدا کو خوش کیسے کر سکتے ہیں؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
    • 3.‏ ہم دوسروں کا حوصلہ بڑھانے والی باتیں کیسے کر سکتے ہیں؟‏

      اکثر ہماری باتوں سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے دل‌ودماغ میں کیا چل رہا ہے۔ (‏لُوقا 6:‏45‏)‏ اِس لیے ہمیں اپنی تربیت کرنی چاہیے تاکہ ہمارا دھیان اچھی باتوں پر رہے یعنی ایسی باتوں پر جو نیک ہیں، جو پاک ہیں، جو محبت کی ترغیب دیتی ہے اور جو قابلِ‌تعریف ہیں۔ (‏فِلپّیوں 4:‏8‏)‏ اِس کے لیے ضروری ہے کہ ہم اِس بات پر دھیان دیں کہ ہم کس طرح کی تفریح کرتے ہیں اور ہمارے دوست کون ہیں۔ (‏امثال 13:‏20‏)‏ اِس کے علاوہ ہمیں پہلے سوچنا چاہیے اور پھر بولنا چاہیے۔ ذرا بائبل میں لکھی اِس بات پر غور کریں جس سے پتہ چلتا ہے کہ ہماری باتوں کا دوسروں پر کتنا گہرا اثر ہو سکتا ہے:‏ ‏”‏بے‌تامل [‏یعنی بغیر سوچے سمجھے]‏ بولنے والے کی باتیں تلوار کی طرح چھیدتی ہیں لیکن دانش‌مند کی زبان صحت‌بخش ہے۔“‏‏—‏امثال 12:‏18‏۔‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں