یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو08ء جنوری ص.‏ 14
  • ‏”‏تُم شکرگذار ہو“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏تُم شکرگذار ہو“‏
  • جاگو!‏—‏2008ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏تُم شکرگزار رہو“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • ‏”‏شکرگزاری کرتے رہیں“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
  • ‏”‏تُم شکرگذار رہو“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • ‏”‏تم شکرگزار رہو“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
مزید
جاگو!‏—‏2008ء
جاگو08ء جنوری ص.‏ 14

‏”‏تُم شکرگذار ہو“‏

◼ خدا کا کلام بارہا خدا کے پرستاروں کی شکرگزار ہونے کے لئے حوصلہ‌افزائی کرتا ہے۔ زبور ۹۲:‏۱ میں بیان کِیا گیا ہے کہ ”‏کیا ہی بھلا ہے [‏یہوواہ]‏ کا شکر کرنا۔“‏ اِسی طرح پولس رسول نے بھی نصیحت کی:‏ ”‏تُم شکرگذار ہو۔“‏—‏کلسیوں ۳:‏۱۵‏۔‏

ہمارے پاس شکرگزار ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ امریکہ کی ایک یونیورسٹی کے پروفیسر رابرٹ ایمانس کہتے ہیں:‏ ”‏تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شکرگزاری کا احساس بڑی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اِس سے لوگوں کو اپنے روزمرّہ کے مسائل بالخصوص دباؤ سے نپٹنے اور اپنے اندر اعتماد پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔“‏

انگریزی میں شائع ہونے والا ٹائم میگزین شکرگزاری کے دیگر فوائد پر توجہ دلاتے ہوئے بیان کرتا ہے:‏ ”‏جن لوگوں میں شکرگزاری کا جذبہ پایا جاتا ہے وہ چاق‌وچوبند رہتے اور پُراُمید ہوتے ہیں۔ اِس کے علاوہ، وہ دوسرے لوگوں کی نسبت دباؤ اور مایوسی کا بھی کم شکار ہوتے ہیں۔“‏

تاہم، خدا کے کلام میں پہلے ہی سے پیشینگوئی کر دی گئی تھی کہ ”‏اخیر زمانہ“‏ میں لوگ ”‏خودغرض“‏ اور ”‏ناشکر“‏ ہوں گے۔ (‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱-‏۵‏)‏ لیکن سچے مسیحی اِس رجحان سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ بائبل کا مصنف یہوواہ خدا فرماتا ہے:‏ ”‏مَیں ہی [‏یہوواہ]‏ تیرا خدا ہوں جو تجھے مفید تعلیم دیتا ہوں اور تجھے اُس راہ میں جس میں تجھے جانا ہے لے چلتا ہوں۔“‏ (‏یسعیاہ ۴۸:‏۱۷‏)‏ خدا کے حکموں پر عمل کرنے سے ہم اُس پریشانی سے بچ جاتے ہیں جس کا سامنا خودغرض اور ناشکرے لوگوں کو کرنا پڑتا ہے۔ اِس کے علاوہ، خدا اپنے کلام میں ہمیں یہ یقین‌دہانی کراتا ہے کہ وہ ہماری کوششوں کی قدر کرتا ہے اور ہمیں اِن کا اَجر دیتا ہے۔ (‏عبرانیوں ۶:‏۱۰‏)‏ واقعی، اِن فوائد پر غور کرنے سے ہمارے اندر ”‏[‏یہوواہ]‏ کا شکر“‏ کرنے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔—‏زبور ۱۰۷:‏۱‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں