یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م93 1/‏8 ص.‏ 11-‏16
  • مسیح کی موجودگی پر روشنی ڈالنا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مسیح کی موجودگی پر روشنی ڈالنا
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏ہمارے خداوند کی موجودگی“‏
  • نشان
  • ملکوتی کارگزاری
  • آسمانی قیامت
  • عالمگیر منادی
  • پاک اور بے‌عیب رہیں
  • یسوع کی آمد یا یسوع کی موجودگی—‏کیا؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
  • یسوع مسیح کے ”‏آنے“‏ سے کیا مُراد ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
  • خدا کی بادشاہت کب آئے گی؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
م93 1/‏8 ص.‏ 11-‏16

مسیح کی موجودگی پر روشنی ڈالنا

‏”‏جب ابن‌آدم اپنے جلال میں آئیگا .‏.‏.‏ وہ ایک کو دوسرے سے جدا کریگا۔“‏—‏متی ۲۵:‏۳۱، ۳۲‏۔‏

۱.‏ مسیحی دنیا کے پادری طبقے نے متی ۲۴:‏۳ کے الفاظ کے معنی کی کیا تشریح بیان کی ہے؟‏

یسوع کی موت سے تین دن پہلے، اس کے شاگردوں میں سے چار اسکے پاس آئے اور سنجیدگی سے پوچھا:‏ ”‏ہم کو بتا کہ یہ باتیں کب ہونگی؟ اور تیرے آنے [‏یونانی، پیروسیا]‏ اور دنیا کے آخر ہونے کا نشان کیا ہوگا؟“‏ صدیوں سے مسیحی دنیا کے پادری طبقہ اور مصنّفین نے متی ۲۴:‏۳ میں یسوع کی طرف سے کہے گئے ان الفاظ کے معنی کی تشریح یہ کی ہے کہ وہ سب بنی‌آدم کو دکھائی دینے کیلئے جسم میں پھر دکھائی دیگا۔ لہذا، انہوں نے تعلیم دی ہے کہ مسیح کی واپسی بڑی دھوم دھام اور دیدنی شان‌وشوکت کے ساتھ ہوگی۔ وہ اسکا حوالہ مسیح کی دوسری آمد کے طور پر دیتے ہیں۔ لیکن کیا انکے مفروضات درست ہیں؟‏

۲، ۳.‏ (‏ا)‏ سٹڈیز ان دی سکرپچرز کی جلد ۲ نے ”‏آنے“‏ اور ”‏موجودگی“‏ کے الفاظ کے درمیان کیا امتیاز ظاہر کیا ہے؟ (‏ب)‏ مسیح کی پیروسیا کے مطلب کے سلسلے میں یہوواہ کے لوگوں نے کیا سمجھ حاصل کی؟‏

۲ ۱۸۸۹ تک، یہوواہ کے ممسوح، ۱۹ ویں صدی کے روشنی برداروں کے طور پر، مسیح کی واپسی کے معاملے پر پہلے ہی اصلاح حاصل کر چکے تھے۔ سٹڈیز ان دی اسکرپچرز کی جلد ۲ کے صفحات ۱۵۸ سے ۱۶۱ میں واچ‌ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی کے پہلے صدر، چارلس ٹی۔ رسل نے لکھا:‏ ”‏پیروسیا .‏.‏.‏ بمعنی موجودگی ہے اور اسکا ترجمہ کبھی بھی آنے نہیں کیا جانا چاہیے جیسے کہ عام انگلش بائبل میں ہے .‏.‏.‏ نیو ٹسٹامنٹ کا ایک نہایت ہی گرانقدر ترجمہ، ایمفیٹک ڈائیگلاٹ، صحیح طور پر پیروسیا کا ترجمہ موجودگی کرتا ہے .‏.‏.‏ نہ کہ آنے ، جیسے کہ راہ پر ہونا، بلکہ آمد کے بعد موجودگی، جیسے کہ [‏یسوع]‏ کہتا ہے، ”‏جیسا نوح کے دنوں میں ہوا ویسا ہی ابن‌آدم کی پیروسیا [‏موجودگی]‏ کے وقت ہوگا۔“‏ غور کریں کہ موازنہ نوح کے آنے اور ہمارے خداوند کے آنے کے درمیان نہیں ہے .‏.‏.‏ پس، موازنہ طوفان سے پہلے لوگوں کے درمیان نوح کی موجودگی کے وقت، اور دنیا میں مسیح کی موجودگی کے وقت یعنی اسکی دوسری آمد پر، آگ—‏خداوند [‏یہوواہ]‏ کے دن کی شدید تکلیف سے پہلے کے درمیان ہے جس کیساتھ یہ دور ختم ہو جاتا ہے۔“‏—‏متی ۲۴:‏۳۷‏۔‏

۳ پس ۱۹ ویں صدی کے یہوواہ کے لوگوں نے صحیح طور پر سمجھ لیا کہ مسیح کا پیروسیا نادیدنی ہوگا۔ وہ یہ بھی سمجھ چکے تھے کے غیرقوموں کی میعاد کا خاتمہ ۱۹۱۴ کے موسم‌خزاں میں ہوگا۔ جب صحیفائی روشن‌خیالی میں اضافہ ہوا تو بعدازاں انہوں نے سمجھا کہ یسوع مسیح بادشاہی کے بادشاہ کے طور پر اسی برس یعنی ۱۹۱۴ میں آسمان میں تخت نشین کر دیا گیا تھا۔—‏امثال ۴:‏۱۸،‏ دانی‌ایل ۷:‏۱۳، ۱۴،‏ لوقا ۲۱:‏۲۴،‏ مکاشفہ ۱۱:‏۱۵‏۔‏

‏”‏ہمارے خداوند کی موجودگی“‏

۴.‏ ”‏ہمارے خداوند یسوع مسیح کی [‏”‏موجودگی،“‏ NW]‏“‏ کس چیز کا اشارہ دیتی ہے؟‏

۴ پس ہمارے زمانے میں بائبل کے اس اظہار ”‏ہمارے خداوند یسوع مسیح کی [‏موجودگی، NW]‏“‏ کا کیا مطلب ہے؟ (‏۱-‏تھسلنیکیوں ۵:‏۲۳‏)‏ ایک ماہر یہ رائے پیش کرتا ہے کہ ”‏موجودگی“‏ پیروسیا کی اصطلا‌ح ”‏کسی بلند مرتبہ شخص خصوصاً بادشاہوں اور شہنشاہوں کے کسی صوبہ کے معائنہ کیلئے آنے کی سرکاری اصطلا‌ح بن گئی۔“‏ پس یہ اصطلا‌ح بادشاہ کے طور پر خداوند یسوع مسیح کی ۱۹۱۴ سے اور اسکے بعد سے آسمان میں اسکی تخت نشینی کے وقت سے لیکر شاہی موجودگی کا اشارہ دیتی ہے۔ وہ ”‏اپنے دشمنوں میں حکمرانی کرنے“‏ کیلئے نادیدنی طور پر موجود ہے اور اس نبوتی حکم کی تکمیل کرنے کیلئے بادشاہ کے طور پر سرگرمی کیساتھ حکمرانی کر رہا ہے۔ (‏زبور ۱۱۰:‏۲‏)‏ کوئی ۷۹ سالوں سے انسان زمین پر مسیح کی نادیدنی شاہی موجودگی کے اثرات کا تجربہ کر رہے ہیں۔‏

۵.‏ اس رسالے کے مطالعے کے دو مضامین میں پیروسیا کے دوران کن تبدیلیوں کو زیربحث لایا جائیگا؟‏

۵ دو مضامین کے اس سلسلے میں، ہم اس عرصہ کے دوران مسیح کی بادشاہتی کامرانیوں کی جاذب‌توجہ شہادت پر نظرثانی کرینگے۔ اول، ہم بائبل کی ان کئی نبوتوں کو پیش کرینگے جو ان واقعات کی پیشینگوئی کرتی ہیں جو پہلے ہی رونما ہو چکے ہیں یا اب بھی واقع ہو رہے ہیں۔ دوسرا مضمون ہمارے لئے عظیم‌الشان خاتمے یعنی ”‏بڑی مصیبت“‏ کے دور کو بیان کریگا۔ یہی وہ وقت ہے جب یہوواہ کی طرف سے سزا دینے والے کے طور پر یسوع ناراست انسانوں کو برباد کرنے اور راستبازوں کو بچانے کیلئے آتا ہے۔ (‏متی ۲۴:‏۲۱،‏ ۲۹-‏۳۱‏)‏ پولس رسول اس تباہی کو ”‏مصیبت اٹھانے والوں کو ہمارے ساتھ آرام“‏ دینے والے وقت کے طور پر بیان کرتا ہے ”‏جب خداوند یسوع اپنے قوی فرشتوں کے ساتھ بھڑکتی ہوئی آگ میں آسمان سے ظاہر ہوگا۔ اور جو خدا کو نہیں پہچانتے اور ہمارے خداوند کی خوشخبری کو نہیں مانتے ان سے بدلہ لیگا۔“‏—‏۲-‏تھسلنیکیوں ۱:‏۷، ۸‏۔‏

نشان

۶.‏ متی ۲۴ اور ۲۵ ابواب میں کس مرکب نشان کو بیان کیا گیا ہے؟‏

۶ انیس سو سال گزرے، یسوع کے روشنی بردار شاگردوں نے اس سے بادشاہتی اختیار میں اسکی آئندہ موجودگی کے نشان، یا شہادت، کی بابت پوچھا۔ متی ۲۴ اور ۲۵ ابواب میں درج اسکے جواب نے ایک مرکب نشان مہیا کیا یعنی تمام باتیں جو اب بین‌الاقوامی سطح پر پوری ہو رہی ہیں۔ اس نشان کی تکمیل مصیبت اور بڑی آزمائش کے ایک وقت کی نشاندہی کرتی ہے۔ یسوع نے آگاہ کیا:‏ ”‏خبردار!‏ کوئی تم کو گمراہ نہ کر دے۔ کیونکہ بہتیرے میرے نام سے آئینگے اور کہینگے میں مسیح ہوں اور بہت سے لوگوں کو گمراہ کرینگے۔ اور تم لڑائیاں اور لڑائیوں کی افواہ سنوگے۔ خبردار!‏ گھبرا نہ جانا!‏ کیونکہ ان باتوں کا واقع ہونا ضرور ہے لیکن اس وقت خاتمہ نہ ہوگا۔“‏—‏متی ۲۴:‏۴-‏۶‏۔‏

۷.‏ ۱۹۱۴ سے لیکر ہم نے نشان کی کن خصوصیات کی تکمیل کو دیکھا ہے؟‏

۷ یسوع نے مزید پیشینگوئی کی کہ بینظیر سطح پر جنگیں ہونگی۔ اسکی تکمیل میں، ان میں سے دو کو عالمی جنگوں کا درجہ دے دیا گیا ہے، ایک ۱۹۱۴ سے ۱۹۱۸ تک اور دوسری ۱۹۳۹ سے ۱۹۴۵ تک۔ اس نے مزید کہا، کہ جگہ جگہ کال پڑینگے اور بھونچال آئینگے۔ سچے مسیحیوں کو شدت کیساتھ ستایا جائیگا۔ واقعی پیشینگوئی کے مطابق، یہوواہ کے گواہ، جدید روشنی بردار، ”‏تمام دنیا میں سب قوموں کی گواہی“‏ کے لئے خدا کی بادشاہت کی خوشخبری کی منادی کرنے کے دوران گزشتہ آٹھ عشروں سے ستائے گئے ہیں۔ (‏متی ۲۴:‏۷-‏۱۴‏)‏ یہوواہ کے گواہوں کی سالانہ کتاب شہادت میں اضافہ کرتی ہے کہ نشان کے یہ پہلو پورے ہو رہے ہیں۔‏

۸، ۹.‏ (‏ا)‏ یسوع کی شاہانہ موجودگی میں کیا شامل ہے؟ (‏ب)‏ جھوٹے مسیحاؤں کی بابت یسوع کی پیشینگوئی اسکی موجودگی کے طریقے اور جگہ کے سلسلے میں کیا ظاہر کرتی ہے؟‏

۸ چونکہ یسوع کی بادشاہی کا اختیار کل زمین کو بھی شامل کرتا ہے، اسلئے سچی پرستش تمام براعظموں میں پھیل رہی ہے۔ اسکی شاہانہ موجودگی (‏پیروسیا)‏ عالمگیر معائنے کا وقت ہے۔ (‏۱-‏پطرس ۲:‏۱۲‏)‏ لیکن کیا کوئی بڑا شہر، یا مرکز ہے جہاں پر یسوع سے مشورہ کیا جا سکتا ہے؟ یسوع نے پیشینگوئی کرنے کے ذریعے سے اسکا جواب دیا کہ اسکی موجودگی کی توقع میں، جھوٹے مسیح اٹھ کھڑے ہونگے۔ اس نے خبردار کیا:‏ ”‏اگر وہ تم سے کہیں کہ دیکھو وہ [‏مسیح]‏ بیابان میں ہے تو باہر نہ جانا یا دیکھو وہ کھوٹھڑیوں میں ہے تو یقین نہ کرنا۔ کیونکہ جیسے بجلی پورب سے کوند کر پچھّم تک دکھائی دیتی ہے ویسے ہی ابن‌آدم کی موجودگی [‏پیروسیا]‏ ہوگی۔“‏—‏متی ۲۴:‏۲۴،‏ ۲۶، ۲۷‏۔‏

۹ ”‏ابن‌آدم،“‏ یسوع، زمین پر کسی اور کی نسبت بہتر جانتا تھا کہ حقیقت میں جب اسکی موجودگی شروع ہوتی ہے تو وہ کہاں ملیگا۔ وہ اپنے آپکو نہ یہاں نہ وہاں یا زمین پر کسی خاص مقام پر نہیں رکھیگا۔ وہ کسی ویران جگہ ”‏بیابان،“‏ میں ظاہر نہیں ہوگا تاکہ مسیحا کی تلاش کرنے والے ملک کے سرکاری حکام کی نظروں سے اوجھل اس سے صلاح مشورہ کر سکیں اور جہاں پیروکار اسکی رہبری میں تربیت پاکر تیار ہو جائیں تاکہ سیاسی ضرب لگا کر اسکو دنیا کے مسیحائی حکمران کے طور پر تخت نشین کر دیں۔ نہ ہی وہ اپنے آپکو ”‏کوٹھڑیوں“‏ میں چھپائیگا کہ صرف چیدہ چیدہ لوگوں ہی کو جگہ کا علم ہو، جہاں پر وہ نظروں سے اوجھل اور خفیہ طور پر اپنے ساتھیوں کیساتھ ملکر دنیا کی حکومتوں کے تختے الٹنے کیلئے سازش اور خفیہ منصوبے تیار کرے اور موعودہ مسیحا کے طور پر خود کو مسح کروائے۔ نہیں!‏

۱۰.‏ بائبل سچائی کی روشنیاں ایک عالمگیر طریقے سے کیسے پھیلی ہیں؟‏

۱۰ اسکے برعکس، اپنی شاہانہ موجودگی کے شروع میں، بادشاہ کے طور پر یسوع کے آنے کی بابت چھپانے والی کوئی بات نہ ہوگی۔ جیسے یسوع نے پہلے ہی سے بتا دیا کہ ایک عالمگیر طریقے سے بائبل سچائی کی روشنیاں مشرقی حصوں سے لیکر مغربی حصوں تک پھیلتی جائینگی۔ واقعی، جدید روشنی برداروں کے طور پر، یہوواہ کے گواہ ”‏قوموں کیلئے نور“‏ ثابت ہوتے ہیں کہ ”‏[‏یہوواہ کی]‏ نجات زمین کے کناروں تک پہنچے۔“‏—‏یسعیاہ ۴۹:‏۶‏۔‏

ملکوتی کارگزاری

۱۱.‏ (‏ا)‏ بادشاہتی روشنی کو پھیلانے میں ملکوتی لشکروں کو کس طریقے سے استعمال کیا گیا ہے؟ (‏ب)‏ گیہوں جماعت کے ممبروں کو کب اور کس گروپ میں جمع کیا گیا ہے؟‏

۱۱ یسوع کی موجودگی کیساتھ وابستہ دیگر صحائف بیان کرتے ہیں کہ وہ فرشتوں کی بڑی تعداد کیساتھ آئیگا یا انہیں ’‏بھیجیگا‘‏۔(‏متی ۱۶:‏۲۷،‏ ۲۴:‏۳۱‏)‏ گیہوں اور کڑوے دانوں کی تمثیل میں یسوع نے بیان کیا کہ ‏”‏کھیت دنیا ہے“‏ اور ”‏کٹائی دنیا کا آخر ہے اور کاٹنے والے فرشتے ہیں۔“‏ تاہم، اسکا یہ مطلب نہیں کہ بادشاہتی اختیار اور جلال میں اپنی موجودگی کے دوران، وہ زمینی کاموں کیلئے صرف ملکوتی پیامبروں ہی کو استعمال کرتا ہے۔ ۱۹۱۹ سے شروع کرکے، یسوع کی زیرہدایت فرشتوں نے زمین پر روح سے پیدا ممسوحوں کی گیہوں جماعت کو الگ کیا، جو پہلی جنگ عظیم کے واقعات کی وجہ سے تتربتر ہو چکے تھے، اور انہیں بادشاہ کے نام سے مزید کارگزاری کیلئے تیار کر دیا گیا تھا۔ (‏متی ۱۳:‏۳۸-‏۴۳‏)‏ ۱۹۲۰ کے عشرے میں دیگر ہزاروں انسان خدا کی قائم‌شدہ بادشاہت کیلئے ڈٹ گئے اور انہیں روح سے مسح کیا گیا۔ ان ممسوح اشخاص کو مؤثر طور پر ابتدائی بقیے کی صفوں میں شامل کر لیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر، وہ ہمارے زمانے کیلئے عقلمند اور دیانتدار نوکر جماعت کو تشکیل دیتے ہیں۔‏

۱۲.‏ صفائی کے کس کام میں فرشتوں نے حصہ لیا ہے، اور زمین کیلئے کس نتیجے کیساتھ؟‏

۱۲ ۱۹۱۴ میں اسکی تخت نشینی کے بعد یسوع کی موجودگی کے دوران ملکوتی شرکت کی ایک اور مثال مکاشفہ ۱۲:‏۷-‏۹ میں درج ہے:‏ ”‏میکائیل [‏یسوع مسیح]‏ اور اسکے فرشتے اژدہا سے لڑنے کو نکلے اور اژدہا اور اسکے فرشتے ان سے لڑے۔ لیکن غالب نہ آئے اور اسکے بعد آسمان پر ان کیلئے جگہ نہ رہی۔ اور وہ بڑا اژدہا یعنی وہی پرانا سانپ جو ابلیس اور شیطان کہلاتا ہے اور سارے جہان کو گمراہ کر دیتا ہے زمین پر گرا دیا گیا اور اسکے فرشتے بھی اسکے ساتھ گرا دئے گئے۔“‏ یوں، اوپر کے آسمان اب پاک صاف ہو چکے ہیں اور بادشاہت کا زمینی قلمرو ہی رہ گیا ہے جسکا یہوواہ کے نام کی تقدیس کیلئے مکمل طور پر پاک صاف کیا جانا باقی ہے۔ ۱۹۹۳ کے اس سال میں، الہٰی آگاہی کا اطلاق جاری رہتا ہے:‏ ”‏اے خشکی .‏.‏.‏ تم پر افسوس!‏ کیونکہ ابلیس بڑے قہر میں تمہارے پاس اتر کر آیا ہے۔ اسلئے کہ جانتا ہے کہ میرا تھوڑا ہی سا وقت باقی ہے۔“‏—‏مکاشفہ ۱۲:‏۱۲‏۔‏

آسمانی قیامت

۱۳، ۱۴.‏ (‏ا)‏ صحائف کیا ظاہر کرتے ہیں کہ ۱۹۱۸ کے بعد سے لیکر کیا کام ہوتا رہا ہے؟ (‏ب)‏ پولس اور یوحنا آجکل کے ممسوح بقیے کی بابت کیا ظاہر کرتے ہیں؟‏

۱۳ مسیح کی موجودگی کے دوران ایک اور حیرت‌انگیز واقعہ آسمانی قیامت کا آغاز ہے۔ پولس رسول نے ظاہر کیا کہ ممسوح مسیحیوں میں سے جو عرصہ‌دراز سے اپنی قبروں میں سوئے پڑے رہیں پہلے انکو زندہ کیا جائیگا اور وہ روحانی قلمرو میں یسوع مسیح کے ساتھ رہینگے۔ یہ ظاہر کرنے کیلئے برسوں سے شہادت دی جا چکی ہے کہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ ۱۹۱۸ کے بعد سے لیکر ہوتا آیا ہے۔ پولس لکھتا ہے:‏ ”‏مسیح میں سب زندہ کئے جائینگے۔ لیکن ہر ایک اپنی اپنی باری سے۔ پہلا پھل مسیح۔ پھر مسیح کی [‏”‏موجودگی،“‏ NW]‏ [‏پیروسیا]‏ کے دوران اسکے لوگ۔“‏ (‏۱-‏کرنتھیوں ۱۵:‏۲۲، ۲۳‏)‏ مسیح کی موجودگی کے دوران ممسوحوں کی قیامت کی تصدیق ۱-‏تھسلنیکیوں ۴:‏۱۵-‏۱۷ میں کی گئی ہے:‏ ”‏چنانچہ ہم تم سے خداوند کے کلام کے مطابق کہتے ہیں کہ ہم جو زندہ ہیں اور خداوند کی [‏”‏موجودگی“‏، NW]‏ [‏پیروسیا]‏ تک باقی رہینگے سوئے ہوؤں سے ہرگز آگے نہ بڑھینگے۔ .‏.‏.‏ اور پہلے تو وہ جو مسیح میں موئے جی اٹھینگے۔ پھر ہم جو زندہ باقی ہونگے انکے ساتھ بادلوں پر اٹھائے جائینگے تاکہ ہوا میں خداوند کا استقبال کریں۔“‏ وہ ۱،۴۴،۰۰۰ ہیں جو ممسوحوں کے طور پر مسیح کے لوگ ہیں جو آخرکار اس شاندار انعام کو حاصل کرتے ہیں۔—‏مکاشفہ ۱۴:‏۱‏۔‏

۱۴ جیسے پولس ظاہر کرتا ہے، ممسوح بقیے کے لوگ جو آجکل زندہ ہیں ان ابتدائی وفادار ممسوح مسیحی شہیدوں اور شاگردوں سے پہلے بادشاہی میں داخل نہیں ہونگے۔ یوحنا رسول ان ممسوحوں کی بابت یوں مزید بیان کرتا ہے جو آجکل مرتے ہیں:‏ ”‏مبارک ہیں وہ مردے جو اب سے خداوند میں مرتے ہیں۔ روح فرماتا ہے بیشک!‏ کیونکہ وہ اپنی محنتوں سے آرام پائینگے اور انکے اعمال انکے ساتھ ساتھ ہوتے ہیں،“‏ یعنی انکے قیامت‌یافتہ وجود میں۔ (‏مکاشفہ ۱۴:‏۱۳‏)‏ اور پولس کہتا ہے:‏ ”‏دیکھو میں تم سے بھید کی بات کہتا ہوں۔ ہم سب تو نہیں سوئینگے مگر سب بدل جائینگے۔ اور یہ ایک دم میں۔ ایک پل میں۔ پچھلا نرسنگا پھونکتے ہی ہوگا کیونکہ نرسنگا پھونکا جائیگا اور مردے غیرفانی حالت میں اٹھینگے اور ہم بدل جائینگے۔“‏ (‏۱-‏کرنتھیوں ۱۵:‏۵۱، ۵۲‏)‏ کیا ہی حیرت‌انگیز معجزہ!‏

۱۵، ۱۶.‏ (‏ا)‏ یسوع نے لوقا ۱۹:‏۱۱-‏۱۵ میں کیا تمثیل پیش کی، اور کس سبب سے؟ (‏ب)‏ یہ پیشینگوئی کسطرح سے تکمیل‌پذیر ہوتی رہی ہے؟‏

۱۵ ایک مرتبہ جب یسوع خدا کی بادشاہی کی بابت اپنے شاگردوں کے گروپ کو تعلیم دے رہا تھا تو اس نے انکی مدد کیلئے ایک تمثیل استعمال کی تاکہ وہ اپنے غلط خیالات کو درست کر لیں۔ بیان یوں پڑھا جاتا ہے:‏ ”‏وہ گمان کرتے تھے کہ خدا کی بادشاہی ابھی ظاہر ہوا چاہتی ہے۔ پس اس نے کہا کہ ایک امیر دور دراز ملک کو چلا تاکہ بادشاہی حاصل کرکے پھر آئے۔ اس نے اپنے نوکروں میں سے دس کو بلا کر انہیں دس اشرفیاں دیں اور ان سے کہا کہ میرے واپس آنے تک لین دین کرنا۔ .‏.‏.‏ جب وہ بادشاہی حاصل کرکے پھر آیا تو ایسا ہوا کہ ان نوکروں کو بلا بھیجا جنکو روپیہ دیا تھا۔ تاکہ معلوم کرے کہ انہوں نے لین دین سے کیا کیا کمایا۔“‏—‏لوقا ۱۹:‏۱۱-‏۱۵‏۔‏

۱۶ یسوع وہ ”‏امیر“‏ تھا جو ”‏دور دراز ملک“‏ آسمان کو گیا جہاں اس نے بادشاہی حاصل کرنی تھی۔ وہ بادشاہی اس نے ۱۹۱۴ میں حاصل کی۔ اسکے فوراً بعد، مسیح بادشاہ کے طور پر اپنے دعویدار پیروکاروں سے حساب لیتا ہے تاکہ معلوم کرے کہ انہوں نے بادشاہتی مفاد جو انہیں سونپے گئے تھے انکی نگرانی کرنے میں کیا کچھ کیا ہے۔ وفادار لوگوں کی تھوڑی تعداد مالک کی شاباش حاصل کرنے کیلئے منتخب کی گئی تھی:‏ ”‏اے اچھے نوکر شاباش!‏ اسلئے کہ تو نہایت تھوڑے میں دیانتدار نکلا اب تو دس شہروں پر اختیار رکھ۔“‏ (‏لوقا ۱۹:‏۱۷‏)‏ مسیح کی موجودگی کے اس دور کا واسطہ بادشاہتی منادی کی لگاتار شریروں کے خلاف خدا کی پرزور سرگرمی بشمول شریروں کے خلاف خدا کے عدالتی فیصلوں کے اعلان سے تھا، اور اس کام کی نگرانی ”‏اچھے نوکر“‏ کو دئے گئے اختیار میں شامل تھی۔‏

عالمگیر منادی

۱۷.‏ کونسی شادمانی پیروسیا کی نشاندہی کرتی ہے؟‏

۱۷ اس پیروسیا کے دوران اور کیا کچھ واقع ہوگا؟ یہ منادی کرنے کے کام میں اور آنے والی بڑی مصیبت سے بچ نکلنے میں نئے اشخاص کو تیار ہونے کیلئے مدد دینے میں بڑی شادمانی کا وقت ہوگا۔ ”‏بڑی بھیڑ“‏ کے یہ لوگ جو بقیے کی مدد کرتے ہیں ”‏نیکنامی کے خط“‏ بن جاتے ہیں۔ (‏مکاشفہ ۷:‏۹،‏ ۲-‏کرنتھیوں ۳:‏۱-‏۳‏)‏ پولس کٹائی کے اس کام کی شادمانی کا ذکر کرتا ہے جب وہ کہتا ہے:‏ ”‏بھلا ہماری امید اور خوشی اور فخر کا تاج کیا ہے؟ کیا وہ ہمارے خداوند یسوع کے سامنے اسکی [‏”‏موجودگی،“‏ NW]‏ [‏پیروسیا]‏ کے وقت تم ہی نہ ہوگے؟“‏—‏۱-‏تھسلنیکیوں ۲:‏۱۹‏۔‏

پاک اور بے‌عیب رہیں

۱۸.‏ (‏ا)‏ پولس کی کونسی دعا پیروسیا کا حوالہ دیتی ہے؟ (‏ب)‏ اس وقت کے دوران ہم سب کو کیا روح ظاہر کرنی چاہیے، اور کن طریقوں سے؟‏

۱۸ پولس نے انکے پاک کئے جانے کیلئے بھی دعا کی جو مسیح کی موجودگی کی اس مدت کے دوران زندہ ہیں:‏ ”‏خدا جو اطمینان کا چشمہ ہے آپ ہی تم کو بالکل پاک کرے اور تمہاری روح اور جان اور بدن ہمارے خداوند یسوع مسیح کی [‏موجودگی، NW]‏ [‏پیروسیا]‏ تک پورے پورے اور بے‌عیب محفوظ رہیں۔“‏ (‏۱-‏تھسلنیکیوں ۵:‏۲۳‏)‏ جی‌ہاں، آجکل، خواہ ہم ممسوح بقیے میں سے ہیں یا دوسری بھیڑوں کی بڑی تعداد میں سے، تعاون کی روح ہمیں وفاداری سے اکٹھا باندھ دیتی ہے تاکہ اس بینظیر دور میں پاک اور بے‌عیب رہ سکیں۔ اسی طرح سے، ہمیں صبر سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ یعقوب نے لکھا:‏ ”‏پس اے بھائیو!‏ خداوند کی [‏”‏موجودگی،“‏ NW]‏ [‏پیروسیا]‏ تک صبر کرو۔.‏.‏.‏ اپنے دلوں کو مضبوط رکھو کیونکہ خداوند کی [‏”‏موجودگی،“‏ NW]‏ [‏پیروسیا]‏ قریب ہے۔“‏—‏یعقوب ۵:‏۷، ۸‏۔‏

۱۹.‏ پیروسیا کے متعلق پطرس نے کیا آگاہی دی، اور ہمیں کیسے اثرپزیر ہونا چاہیے؟‏

۱۹ پطرس رسول کے پاس بھی ہم سے کچھ کہنے کو تھا جو اس موجودہ دور میں زندہ ہیں۔ اس نے ہمیں ہنسی ٹھٹھا کرنے والوں سے خبردار کیا، جن کی طرح کے بہتیرے لوگ زمین کے تمام حصوں میں ہیں۔ پطرس کہتا ہے:‏ ”‏اور یہ پہلے جان لو کہ اخیر دنوں میں ایسے ہنسی ٹھٹھا کرنے والے آئینگے جو اپنی خواہشوں کے موافق چلینگے۔ اور کہینگے کہ اسکی [‏”‏موجودگی،“‏ NW]‏ [‏پیروسیا]‏ کا وعدہ کہاں گیا؟ کیونکہ جب سے باپ دادا سوئے ہیں اس وقت سے اب تک سب کچھ ویسا ہی ہے جیسا خلقت کے شروع سے تھا۔“‏ (‏۲-‏پطرس ۳:‏۳، ۴‏)‏ مسیح کی موجودگی کے دوران ہنسی ٹھٹھا کرنے والوں کے ہر جگہ پھیلے ہونے کے باوجود یہوواہ کے لوگ بہتیروں کی نجات کیلئے دنیا کے نور کی طرح چمکتے رہتے ہیں۔ (‏۹۳ ۵/۱ ۱۰)‏

نظرثانی کیلئے سوالات

▫ یہوواہ کے لوگوں کو پیروسیا کی بابت بتدریج روشن‌خیالی کیسے بخشی گئی تھی؟‏

▫ متی ۲۴:‏۴-‏۸ کس طرح تکمیل‌پذیر ہو رہی ہیں؟‏

▫ تخت نشین مسیح کیساتھ فرشتگان کیسے تعاون کرتے رہے ہیں؟‏

▫ پیروسیا کیساتھ کونسا حیرت‌انگیز معجزہ رونما ہوتا دکھائی دیتا ہے؟‏

▫ اس مدت کے دوران کس شادمانی کا تجربہ ہوا ہے، اور کون اس میں حصہ لیتے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں