یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م09 1/‏3 ص.‏ 29-‏32
  • ہم آپ کو پُرتپاک دعوت دیتے ہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہم آپ کو پُرتپاک دعوت دیتے ہیں
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏’‏لوگوں کو جمع کرو‘‏
  • خدا کے کلام پر مبنی تقریر
  • مینارِنگہبانی کا مطالعہ
  • کلیسیائی بائبل مطالعہ
  • مسیحی خدمتی سکول
  • خدمتی اجلاس
  • اجلاسوں پر حاضر ہونے والوں کے تبصرے
  • آپ کو پُرتپاک دعوت دی جاتی ہے
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • یہوواہ کے گواہوں کے اِجلاسوں میں جانے سے آپ کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • ہمارے اجلاسوں پر کیا ہوتا ہے؟‏
    کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
  • اجلاس کو مفید بنانے میں آپ کا کردار
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
م09 1/‏3 ص.‏ 29-‏32

ہم آپ کو پُرتپاک دعوت دیتے ہیں

ہو سکتا ہے کہ آپ کبھی اپنے علاقے میں واقع یہوواہ کے گواہوں کے کنگڈم‌ہال (‏یہوواہ کے گواہوں کی عبادت‌گاہ)‏ کے پاس سے گزرے ہوں۔ شاید آپ نے سوچا ہو کہ یہاں کیا ہوتا ہے۔ یہاں منعقد ہونے والے ہفتہ‌وار اجلاسوں پر سب حاضر ہو سکتے ہیں اور آنے والے تمام لوگوں کو خوش‌آمدید کہا جاتا ہے۔‏

شاید آپ کے ذہن میں کچھ سوال ہوں۔ اِس مضمون میں ہم چند سوالات پر غور کریں گے جیسے‌کہ یہوواہ کے گواہ کیوں جمع ہوتے ہیں؟ اُن کے اجلاسوں پر کیا ہوتا ہے؟ اور ایسے لوگ جو یہوواہ کے گواہ نہیں ہیں وہ اِن اجلاسوں پر حاضر ہونے کے بعد کیا کہتے ہیں؟‏

‏’‏لوگوں کو جمع کرو‘‏

قدیم زمانے سے لے کر آج تک لوگ خدا کی عبادت کرنے اور اُس کے بارے میں جاننے کے لئے جمع ہوتے ہیں۔ تقریباً ۳،۵۰۰ سال پہلے اسرائیلی قوم سے کہا گیا تھا:‏ ”‏سب لوگوں کو یعنی مردوں اور عورتوں اور بچوں اور اپنی بستیوں کے مسافروں کو جمع کرنا تاکہ وہ سنیں اور سیکھیں اور [‏یہوواہ]‏ تمہارے خدا کا خوف مانیں اور اِس شریعت کی سب باتوں پر احتیاط رکھ کر عمل کریں۔“‏ (‏استثنا ۳۱:‏۱۲)‏ یوں اسرائیلی قوم میں بڑوں اور بچوں سب کو یہوواہ خدا کی عبادت کرنے اور اُس کے فرمانبردار رہنے کے بارے میں سکھایا جاتا تھا۔‏

اِس کے صدیوں بعد جب مسیحی کلیسیا قائم کی گئی تو اُس وقت بھی لوگ خدا کی عبادت کے لئے باقاعدگی سے جمع ہوتے تھے۔ اِس سلسلے میں پولس رسول نے لکھا:‏ ”‏محبت اور نیک کاموں کی ترغیب دینے کے لئے ایک‌دوسرے کا لحاظ رکھیں۔ اور ایک‌دوسرے کے ساتھ جمع ہونے سے باز نہ آئیں جیسا بعض لوگوں کا دستور ہے بلکہ ایک‌دوسرے کو نصیحت کریں۔“‏ (‏عبرانیوں ۱۰:‏۲۴، ۲۵‏)‏ جب خاندان کے افراد ایک‌دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے ہیں تو اُن کا رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔ اِسی طرح جب خدا کی خدمت کرنے کی خواہش رکھنے والے لوگ عبادت کے لئے جمع ہوتے ہیں تو اُن کے درمیان محبت کا بندھن مضبوط ہوتا ہے۔‏

خدا کے کلام میں درج اِن مثالوں کی نقل کرتے ہوئے یہوواہ کے گواہ باقاعدگی سے ہفتے میں دو مرتبہ عبادت کے لئے اپنے کنگڈم‌ہال میں جمع ہوتے ہیں۔ یہ اجلاس حاضر ہونے والوں کو پاک کلام میں درج اصولوں کو سمجھنے اور اُن پر عمل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ عام طور پر، پوری دُنیا میں اجلاسوں پر ایک ہی جیسا پروگرام پیش کِیا جاتا ہے اور ہر اجلاس ایک خاص مقصد انجام دیتا ہے۔ حاضر ہونے والے لوگ اجلاسوں سے پہلے اور بعد میں ایک‌دوسرے کے ساتھ بات‌چیت کرنے سے ”‏تسلی“‏ یعنی حوصلہ‌افزائی حاصل کرتے ہیں۔ (‏رومیوں ۱:‏۱۲‏)‏ آئیں اب غور کریں کہ اِن اجلاسوں پر کیا ہوتا ہے؟‏

خدا کے کلام پر مبنی تقریر

خدا کے کلام پر مبنی تقریر عام طور پر اتوار کے دن پیش کی جاتی ہے اور زیادہ‌تر لوگ پہلی مرتبہ اِسی اجلاس پر حاضر ہوتے ہیں۔ یہ اجلاس خاص طور پر نئے آنے والوں کو پاک کلام کو سمجھنے میں مدد دینے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔ یسوع مسیح نے بھی اپنی زمینی زندگی کے دوران اکثر ایسی تقاریر پیش کی تھیں۔ اِن میں سے ایک پہاڑی وعظ کے نام سے مشہور ہے۔ (‏متی ۵:‏۱؛‏ ۷:‏۲۸، ۲۹‏)‏ پولس رسول نے بھی اتھینے کے لوگوں سے کلام کِیا تھا۔ (‏اعمال ۱۷:‏۲۲-‏۳۴‏)‏ اِنہی مثالوں کی مطابقت میں، یہوواہ کے گواہوں کے عوامی اجلاس پر حاضرین کے لئے ایک تقریر پیش کی جاتی ہے جن میں سے بعض شاید پہلی مرتبہ اجلاس پر حاضر ہوئے ہیں۔‏

اِس اجلاس کا آغاز کتاب یہوواہ کی حمد کے گیت گائیں میں سے ایک گیت گا کر کِیا جاتا ہے۔‏a تمام حاضرین کو کھڑے ہو کر اِس گیت کو گانے کی دعوت دی جاتی ہے۔ اِس کے بعد دُعا ہوتی ہے اور پھر کلیسیا کا ایک رکن ۳۰ منٹ کے لئے تقریر پیش کرتا ہے۔ (‏بکس ‏”‏لوگوں کے لئے مفید تقاریر“‏ کو دیکھیں۔)‏ یہ تقریر مکمل طور پر خدا کے کلام پر مبنی ہوتی ہے۔ اِس دوران مقرر بارہا سامعین کو دعوت دیتا ہے کہ جب وہ مختلف آیات پڑھتا ہے تو وہ بھی اُس کے ساتھ اپنی بائبل کو کھولیں۔ اِس پروگرام سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کے لئے آپ بھی اپنی بائبل ساتھ لا سکتے ہیں یا پھر عبادت شروع ہونے سے پہلے کسی یہوواہ کے گواہ سے بائبل کے لئے درخواست کر سکتے ہیں۔‏

مینارِنگہبانی کا مطالعہ

یہوواہ کے گواہوں کی بیشتر کلیسیاؤں میں خدا کے کلام پر مبنی تقریر کے بعد مینارِنگہبانی کا مطالعہ ہوتا ہے۔ ایک گھنٹے کے اِس اجلاس کے دوران خدا کے کلام میں سے لئے گئے کسی موضوع پر سوال جواب کی صورت میں بات‌چیت ہوتی ہے۔ یہ اجلاس حاضرین کی حوصلہ‌افزائی کرتا ہے کہ پولس رسول کے زمانے میں رہنے والے بیریہ کے لوگوں کی نقل کریں جنہوں نے ”‏بڑے شوق سے کلام کو قبول کِیا اور روزبروز کتابِ‌مُقدس میں تحقیق کرتے تھے۔“‏—‏اعمال ۱۷:‏۱۱‏۔‏

مینارِنگہبانی کا مطالعہ گیت کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔ کلیسیا کا ایک رکن اِس اجلاس کی پیشوائی کرتا ہے۔ اِس میں زیرِبحث آنے والی معلومات اور سوالات اِس رسالے کے مطالعے کے مضامین سے لئے جاتے ہیں۔ آپ بھی کسی یہوواہ کے گواہ سے مطالعے کے شمارے کی ایک کاپی حاصل کر سکتے ہیں۔ حال ہی میں اِن مضامین کا مطالعہ کِیا گیا ہے:‏ ”‏اَے اولاد والو!‏ اپنے بچوں کی محبت سے تربیت کرو،“‏ ”‏بدی کے عوض کسی سے بدی نہ کرو“‏ اور ”‏دُکھ‌تکلیف کا خاتمہ نزدیک ہے۔“‏ اِس اجلاس کی پیشوائی کرنے والا سوال پوچھتا ہے اور حاضرین میں سے کوئی بھی اپنی خوشی سے جواب دے سکتا ہے۔ لیکن عام طور پر وہ لوگ جواب دیتے ہیں جنہوں نے پہلے سے اِس مضمون اور اِس میں درج صحائف کو پڑھا ہوتا ہے۔ اجلاس کا اختتام گیت اور دُعا کے ساتھ ہوتا ہے۔—‏متی ۲۶:‏۳۰؛‏ افسیوں ۵:‏۱۹‏۔‏

کلیسیائی بائبل مطالعہ

یہوواہ کے گواہ ہفتے کے دوران کسی شام کو تین حصوں پر مشتمل پروگرام کے لئے ایک بار پھر کنگڈم‌ہال میں جمع ہوتے ہیں۔ یہ پروگرام ایک گھنٹے ۴۵ منٹ کا ہوتا ہے۔ پہلا حصہ کلیسیائی بائبل مطالعہ ہے جو ۲۵ منٹ کا ہوتا ہے۔ یہ اجلاس حاضرین کو خدا کے کلام کو اچھی طرح سمجھنے نیز اپنی سوچ اور رویے میں تبدیلی لانے میں مدد دیتا ہے۔ اِس کے علاوہ، یہ اُنہیں یسوع مسیح کے شاگردوں کے طور پر اپنی ذمہ‌داریوں کو پورا کرنے کے قابل بناتا ہے۔ (‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱۶، ۱۷‏)‏ مینارِنگہبانی کے مطالعے کی طرح اِس اجلاس میں بھی بائبل کے کسی موضوع پر سوال جواب کی صورت میں بات‌چیت کی جاتی ہے۔ ہر کوئی اپنی خوشی سے جواب دے سکتا ہے۔ اِس اجلاس کے لئے یہوواہ کے گواہوں کی شائع‌کردہ کوئی کتاب یا بروشر استعمال کِیا جاتا ہے۔‏

اجلاسوں کیلئے بائبل پر مبنی کتابیں اور بروشر ہی کیوں استعمال ہوتے ہیں؟ نحمیاہ ۸:‏۸ بیان کرتی ہے:‏ ”‏اُنہوں نے اُس کتاب یعنی خدا کی شریعت میں سے صاف آواز سے پڑھا۔ پھر اُسکے معنی بتائے اور اُنکو عبارت سمجھا دی۔“‏ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قدیم زمانے میں بھی خدا کے کلام کو محض پڑھا ہی نہیں جاتا تھا۔ حالیہ برسوں میں دانی‌ایل کی نبوّت پر دھیان دیں!‏،‏ عظیم‌ترین انسان جو کبھی ہو گزرا اور پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں جیسی کتابوں نے اِس اجلاس پر حاضر ہونے والے لوگوں کو پاک کلام کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دی ہے۔‏

مسیحی خدمتی سکول

کلیسیائی بائبل مطالعے کے بعد مسیحی خدمتی سکول ہوتا ہے۔ تیس منٹ کا یہ اجلاس خدا کے خادموں کو اپنی ”‏تعلیم“‏ دینے کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد دینے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔ (‏۲-‏تیمتھیس ۴:‏۲‏)‏ کیا آپ کے بچے یا کسی دوست نے کبھی آپ سے خدا یا بائبل کے بارے میں کوئی ایسا سوال پوچھا ہے جس کا جواب دینا آپ کو مشکل لگا تھا؟ مسیحی خدمتی سکول، مشکل سوالات کے پاک کلام میں سے تسلی‌بخش جواب دینے کے لئے آپ کی تربیت کر سکتا ہے۔ یوں ہم یسعیاہ نبی کی طرح یہ کہنے کے قابل ہو سکتے ہیں:‏ ”‏[‏یہوواہ]‏ خدا نے مجھکو شاگرد کی زبان بخشی تاکہ مَیں جانوں کہ کلام کے وسیلہ سے کس طرح تھکے‌ماندے کی مدد کروں۔“‏—‏یسعیاہ ۵۰:‏۴‏۔‏

مسیحی خدمتی سکول کا آغاز خدا کے کلام میں سے منتخب ابواب پر مبنی تقریر کے ساتھ ہوتا ہے اور حاضرین کی حوصلہ‌افزائی کی جاتی ہے کہ وہ پہلے سے اِن ابواب کو پڑھ کر آئیں۔ اِس حصے کے آخر پر تقریر پیش کرنے والا حاضرین کو اِن منتخب ابواب میں سے اُن نکات پر مختصر تبصرہ کرنے کی دعوت دیتا ہے جو اُنہیں مفید لگے ہیں۔ اِس بات‌چیت کے بعد وہ طالب‌علم تقاریر پیش کرتے ہیں جنہوں نے اِس سکول میں اپنا نام لکھوایا ہے۔ اِن تقاریر کے لئے طالب‌علموں کا انتخاب پہلے سے کِیا جاتا ہے۔‏

ایک طالب‌علم کو پلیٹ‌فارم سے بائبل کے کسی حصے کی پڑھائی کرنے کے لئے کہا جاتا ہے جبکہ دیگر کو اِس بات کا مظاہرہ کرنے کے لئے کہا جاتا ہے کہ کیسے کسی دوسرے شخص کے ساتھ بائبل کے کسی موضوع پر بات‌چیت کی جا سکتی ہے۔ ہر حصے کے بعد ایک منتخب شخص جو تقریر پیش کرنے میں تجربہ رکھتا ہے فنِ‌تقریروتعلیم کو بہتر بنانا کتابچے کی مدد سے طالب‌علم کی پیشکش کے عمدہ نکات کی تعریف کرتا ہے۔ بعدازاں، وہ اکیلے میں طالب‌علم کو بہتری لانے کے لئے مشورت یا تجاویز بھی دے سکتا ہے۔‏

مسیحی خدمتی سکول طالب‌علموں کے ساتھ‌ساتھ تمام حاضرین کو بھی اپنی پڑھائی، گفتگو اور تعلیم دینے کی لیاقت کو بہتر بنانے میں مدد دینے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔ مسیحی خدمتی سکول کا اختتام گیت کے ساتھ کِیا جاتا ہے۔‏

خدمتی اجلاس

پروگرام کے آخری حصے کو خدمتی اجلاس کہتے ہیں۔ اِس اجلاس میں نہ صرف تقاریر، مظاہرے اور انٹرویو شامل ہوتے ہیں بلکہ سامعین کو بھی تبصرے کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ یوں حاضرین دوسروں کو مؤثر طور پر بائبل کی سچائیوں کی تعلیم دینا سیکھتے ہیں۔ یسوع مسیح نے بھی اپنے شاگردوں کو بادشاہت کی مُنادی کے لئے بھیجنے سے پہلے جمع کِیا اور اُنہیں بڑی تفصیل سے ہدایات دیں۔ (‏لوقا ۱۰:‏۱-‏۱۶‏)‏ اب وہ خوشخبری سنانے کے لئے پوری طرح تیار تھے اِس لئے اُنہیں خدمت میں بہت سے اچھے تجربات حاصل ہوئے۔ بعدازاں، یسوع کے شاگردوں نے واپس آکر اُسے اپنے تجربات کے بارے میں بتایا۔ (‏لوقا ۱۰:‏۱۷‏)‏ اکثر شاگرد ایک‌دوسرے کو بھی اپنے تجربات سنایا کرتے تھے۔—‏اعمال ۴:‏۲۳؛‏ ۱۵:‏۴‏۔‏

خدمتی اجلاس ۳۵ منٹ کا ہوتا ہے اور اِس کے لئے پروگرام ہر مہینے شائع ہونے والی چند صفحات پر مشتمل ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں دیا جاتا ہے۔ حال ہی میں اِس اجلاس میں اِن موضوعات پر بات کی گئی تھی:‏ ”‏خاندان کے طور پر یہوواہ کی پرستش کریں،“‏ ”‏ہم لوگوں کے پاس باربار کیوں جاتے ہیں؟“‏ اور ”‏مُنادی کرتے وقت یسوع مسیح کی نقل کریں۔“‏ اِس اجلاس کے آخر پر گیت گایا جاتا ہے اور کلیسیا کا ایک رکن اختتامی دُعا کرتا ہے۔‏

اجلاسوں پر حاضر ہونے والوں کے تبصرے

کلیسیا کے رکن اجلاسوں پر آنے والوں کا خوشی سے استقبال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اینڈرو نے یہوواہ کے گواہوں کے بارے میں بہت سی غلط باتیں سنی تھیں۔ لیکن جب وہ پہلی مرتبہ اجلاس پر آیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ کتنی گرمجوشی سے اُس کا استقبال کِیا گیا ہے۔ اینڈرو بیان کرتا ہے:‏ ”‏مجھے وہاں جا کر بہت اچھا لگا۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ وہاں موجود لوگ بہت ہی ملنسار تھے اور سب مجھ سے بڑی محبت سے ملے۔“‏ کینیڈا سے ایک نوجوان لڑکی ایشل بھی اینڈور کی بات سے اتفاق کرتی ہے۔ وہ کہتی ہے:‏ ”‏اجلاس بہت اچھا تھا اور اِس میں بتائی جانے والی باتوں کو سمجھنا بڑا آسان تھا۔“‏

برازیل کا رہنے والا زوزی اپنے علاقے میں ایک جھگڑالو شخص کے طور پر مشہور تھا۔ اِس کے باوجود، اُسے یہوواہ کے گواہوں کے کنگڈم‌ہال میں اجلاس پر حاضر ہونے کی دعوت دی گئی۔ وہ بیان کرتا ہے:‏ ”‏اگرچہ وہاں موجود لوگ یہ جانتے تھے کہ مَیں کیسا شخص ہوں پھر بھی وہ مجھ سے نہایت خلوص سے ملے۔“‏ جاپان کا رہنے والا اتسوشی بیان کرتا ہے:‏ ”‏جب مَیں پہلی مرتبہ یہوواہ کے گواہوں کے ساتھ اُن کی عبادت پر حاضر ہوا تو مَیں تھوڑا گھبرایا ہوا تھا۔ لیکن اُن سے ملنے کے بعد مَیں سمجھ گیا کہ یہ بہت اچھے لوگ ہیں۔ اُنہوں نے مجھے ذرا بھی اجنبیت محسوس نہ ہونے دی۔“‏

آپ کو پُرتپاک دعوت دی جاتی ہے

جیساکہ اُوپر دئے گئے تبصرے ظاہر کرتے ہیں کہ کنگڈم‌ہال میں اجلاسوں پر آنا ایک خوشگوار تجربہ ہو سکتا ہے۔ یقیناً اِن اجلاسوں پر حاضر ہو کر آپ بھی ایسا ہی محسوس کریں گے۔ یہاں آپ نہ صرف خدا کے بارے میں سیکھیں گے بلکہ اُس کے کلام سے ہدایات بھی حاصل کریں گے۔ یوں آپ یہوواہ خدا سے ”‏مفید تعلیم“‏ پا رہے ہوں گے۔—‏یسعیاہ ۴۸:‏۱۷‏۔‏

یہوواہ کے گواہوں کے اجلاسوں پر کوئی چندہ نہیں لیا جاتا۔ کیا آپ اپنے علاقے کے کنگڈم‌ہال میں عبادت پر آنا چاہیں گے؟ ہم آپ کو پُرتپاک دعوت دیتے ہیں۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a اِس مضمون میں جن کتابوں کا ذکر کِیا گیا ہے وہ سب یہوواہ کے گواہوں کی شائع‌کردہ ہیں۔‏

‏[‏صفحہ ۳۰ پر بکس]‏

لوگوں کے لئے مفید تقاریر

خدا کے کلام پر مبنی تقاریر ۱۷۰ مختلف موضوعات سے منتخب کی جاتی ہیں۔ اِن میں سے چند یہ ہیں:‏

▪ انسانوں کی ابتدا—‏اِس کی بابت آپ کا اعتقاد کوئی اہمیت رکھتا ہے؟‏

▪ جنس اور شادی کی بابت خدائی نظریہ

▪ زمین کی تباہی الہٰی سزا کا باعث بنتی ہے

▪ زندگی کی پریشانیوں کا مقابلہ کرنا

▪ کیا یہی زندگی سب کچھ ہے؟‏

‏[‏صفحہ ۳۰ پر تصویر]‏

خدا کے کلام پر مبنی تقریر

‏[‏صفحہ ۳۰ پر تصویر]‏

‏”‏مینارِنگہبانی“‏ کا مطالعہ

‏[‏صفحہ ۳۱ پر تصویر]‏

کلیسیائی بائبل مطالعہ

‏[‏صفحہ ۳۱ پر تصویر]‏

مسیحی خدمتی سکول

‏[‏صفحہ ۳۲ پر تصویر]‏

خدمتی اجلاس

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں