-
بیاہتا جوڑوں کیلئے دانشمندانہ راہنمائیمینارِنگہبانی—2005ء | 1 مارچ
-
-
۱۵، ۱۶. ایک مسیحی بیوی کا کیسا چالچلن اُسکے شوہر کا دل جیت سکتا ہے؟
۱۵ کس قسم کا چالچلن ایک شوہر کا دل جیت سکتا ہے؟ دراصل یہ بائبل تعلیمات پر مبنی مسیحی عورتوں کا عمدہ چالچلن ہے۔ پطرس رسول بیان کرتا ہے: ”تمہارا سنگار ظاہری نہ ہو یعنی سر گوندھنا اور سونے کے زیور اور طرح طرح کے کپڑے پہننا۔ بلکہ تمہاری باطنی اور پوشیدہ انسانیت حلم اور مزاج کی غربت کی غیرفانی آرایش سے آراستہ رہے کیونکہ خدا کے نزدیک اِسکی بڑی قدر ہے۔ اور اگلے زمانہ میں بھی خدا پر اُمید رکھنے والی مُقدس عورتیں اپنے آپ کو اِسی طرح سنوارتی اور اپنے اپنے شوہر کے تابع رہتی تھیں۔ چنانچہ ساؔرہ اؔبرہام کے حکم میں رہتی اور اُسے خداوند کہتی تھی۔ تُم بھی اگر نیکی کرو اور کسی ڈراوے سے نہ ڈرو تو اُسکی بیٹیاں ہوئیں۔“—۱-پطرس ۳:۳-۶۔
-
-
بیاہتا جوڑوں کیلئے دانشمندانہ راہنمائیمینارِنگہبانی—2005ء | 1 مارچ
-
-
۱۷. سارہ مسیحی بیویوں کیلئے کیسے ایک عمدہ نمونہ ہے؟
۱۷ سارہ تمام مسیحی بیویوں کیلئے ایک عمدہ مثال ہے خواہ اُنکے شوہر بائبل تعلیم کے مطابق چلتے ہیں یا نہیں۔ سارہ ابرہام کو اپنا سردار سمجھتی تھی۔ وہ اپنے دل میں بھی اُسے ”خداوند“ کہتی تھی۔ (پیدایش ۱۸:۱۲) تاہم اس سے اُسکی عزت کم نہیں ہوئی تھی۔ یہوواہ پر مضبوط ایمان کی وجہ سے وہ واقعی روحانی طور پر مضبوط خاتون ثابت ہوئی تھی۔ یقیناً سارہ گواہوں کے ایک بڑے بادل کا حصہ تھی جسکے ایمان کو ہمیں ”اُس دوڑ میں صبر سے“ دوڑنے کی تحریک دینی چاہئے ”جو ہمیں درپیش ہے۔“ (عبرانیوں ۱۱:۱۱؛ ۱۲:۱) پس سارہ کی مانند بننا ایک مسیحی بیوی کی عزت کو کم نہیں کرتا۔
-