یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م14 1/‏7 ص.‏ 16
  • پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • دُنیا کا اصل حاکم کون ہے؟‏
  • اِنسانوں کی مصیبتوں کو کون ختم کرے گا؟‏
  • خدا بُرائی کو کیوں نہیں روکتا؟‏
    خدا کی طرف سے خوشخبری
  • خدا بُرائی اور دُکھ‌تکلیف کو ختم کیوں نہیں کرتا؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • یہ دُنیا کس کے ہاتھ میں ہے؟‏
    یہ دُنیا کس کے ہاتھ میں ہے؟‏
  • دُنیا میں اِتنی مصیبتیں کیوں ہیں؟‏
    پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
م14 1/‏7 ص.‏ 16

پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب

دُنیا کا اصل حاکم کون ہے؟‏

ایک عورت اپنے بچوں کے ساتھ اِنتہائی غربت کی زندگی گزار رہی ہے

اگر خدا دُنیا کا حاکم ہوتا تو کیا دُنیا میں اِتنی مصیبتیں ہوتیں؟‏

بہت سے لوگ مانتے ہیں کہ خدا اِس دُنیا کا حاکم ہے۔ لیکن اگر یہ بات سچ ہوتی تو کیا دُنیا میں اِتنی مصیبتیں ہوتیں؟ (‏استثنا 32:‏4، 5)‏ پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ دُنیا ایک بُری ہستی کے قبضے میں ہے۔‏‏—‏1-‏یوحنا 5:‏19 کو پڑھیں۔‏

لیکن اِس بُری ہستی نے دُنیا پر قبضہ کیسے کر لیا؟ اِنسانی تاریخ کے آغاز میں ایک فرشتے نے خدا کے خلاف بغاوت کی اور پہلے اِنسانی جوڑے کو بھی ایسا کرنے پر اُکسایا۔ (‏پیدایش 3:‏1-‏6‏)‏ اُس جوڑے نے اِس باغی فرشتے یعنی شیطان کی بات مان لی اور یوں اُسے اپنا حاکم بنا لیا۔ دراصل صرف خدا ہی حکمرانی کرنے کا حق رکھتا ہے۔ لیکن وہ چاہتا ہے کہ لوگ اُس کی حکمرانی اِس لیے قبول کریں کیونکہ وہ اُس سے محبت کرتے ہیں۔ (‏استثنا 6:‏6؛ 30:‏16، 19)‏ مگر افسوس کی بات ہے کہ زیادہ‌تر لوگ شیطان کے بہکاوے میں آ کر پہلے اِنسانی جوڑے کی طرح خدا کی حکمرانی کو قبول نہیں کرتے۔‏‏—‏مکاشفہ 12:‏9 کو پڑھیں۔‏

اِنسانوں کی مصیبتوں کو کون ختم کرے گا؟‏

کیا خدا شیطان کو ہمیشہ حکمرانی کرنے دے گا؟ بالکل نہیں۔ خدا، یسوع مسیح کے ذریعے شیطان کا نام‌ونشان مٹا دے گا۔‏‏—‏رومیوں 16‏:‏20کو پڑھیں۔‏

یسوع مسیح، شیطان کے تمام بُرے کاموں کو ختم کر دیں گے۔ (‏1-‏یوحنا 3:‏8‏)‏ پھر خدا اِنسانوں پر حکمرانی کرے گا اور اُنہیں ویسی زندگی دے گا جیسی وہ شروع سے اُن کے لیے چاہتا تھا یعنی خوشیوں اور اِطمینان سے بھری زندگی۔‏‏—‏مکاشفہ 21:‏3-‏5 کو پڑھیں۔‏

مزید معلومات کے لیے اِس کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے باب نمبر 3 کو دیکھیں۔ (‏یہ کتاب یہوواہ کے گواہوں نے شائع کی ہے۔)‏

آپ اِسے اِس ویب‌سائٹ سے ڈاؤن‌لوڈ کر سکتے ہیں:‏ www.jw.org

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں