-
فریب نہ کھائیںمینارِنگہبانی—2004ء | 15 فروری
-
-
۵. شیطان نے ہمیں گمراہ کرنے کی اپنی کوششوں کو کیسے زیادہ تیز کر دیا ہے اور خاص طور پر کون اُسکا نشانہ ہیں؟
۵ اِس آخری زمانے میں شیطان نے ہمیں گمراہ کرنے کی اپنی کوششوں کو اَور بھی تیز کر دیا ہے۔ اُسے زمین پر گِرا دیا گیا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ اُسکا تھوڑا ہی سا وقت باقی ہے لہٰذا وہ ”بڑے قہر“ میں ہے۔ شیطان زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ختم کرنا چاہتا ہے اِسلئے وہ ”سارے جہان کو گمراہ“ کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ (مکاشفہ ۱۲:۹، ۱۲) شیطان صرف کبھیکبھار لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ وہ لگاتار اِسی کوشش میں رہتا ہے۔a وہ بےایمانوں کی عقلوں کو اندھا کرنے اور اُنکو خدا سے دُور رکھنے کیلئے تمام پُرفریب طریقے استعمال کرتا ہے جس میں مکاری اور دغابازی بھی شامل ہے۔ (۲-کرنتھیوں ۴:۴) شیطان خاص طور پر اُن لوگوں کو پھاڑ کھانے کی کوشش کر رہا ہے جو ”روح اور سچائی“ سے خدا کی پرستش کر رہے ہیں۔ (یوحنا ۴:۲۴؛ ۱-پطرس ۵:۸) یہ کبھی مت بھولیں کہ شیطان نے دعویٰ کِیا ہے کہ ’مَیں ہر شخص کو گمراہ کر سکتا ہوں۔‘ (ایوب ۱:۹-۱۲) آئیے شیطان کے چند دھوکا دینے کے ”منصوبوں“ پر غور کریں اور یہ کہ ہم کیسے ان سے بچ سکتے ہیں۔—افسیوں ۶:۱۱۔
-
-
فریب نہ کھائیںمینارِنگہبانی—2004ء | 15 فروری
-
-
a ایک کتاب کے مطابق مکاشفہ ۱۲:۹ میں جملہ ”گمراہ کر دیتا ہے“ سے مُراد ”ایک ایسا فعل ہے جو کسی کی عادت بن چکا ہے۔“
-