یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ت‌ت نکتہ 6 ص.‏ 9
  • آیت کو پڑھنے کا مقصد واضح کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آیت کو پڑھنے کا مقصد واضح کریں
  • تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • ملتا جلتا مواد
  • آیتوں کا مؤثر تعارف کرائیں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • مؤثر اِختتام کریں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • موضوع کی اہمیت کو واضح کریں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • معلوماتی مواد پیش کریں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
مزید
تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
ت‌ت نکتہ 6 ص.‏ 9

نکتہ 6

آیت کو پڑھنے کا مقصد واضح کریں

آیت کا حوالہ

یوحنا 10:‏33-‏36

خلاصہ:‏ کسی آیت کو پڑھنے کے فوراً بعد اگلے نکتے پر بات شروع نہ کریں۔ اِس کی بجائے سامعین پر واضح کریں کہ اِس آیت اور اُس نکتے میں کیا تعلق ہے جس پر آپ بات کر رہے ہیں۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • اہم الفاظ پر توجہ دِلائیں۔‏ کسی آیت کو پڑھنے کے بعد اُن الفاظ کو نمایاں کریں جن کا تعلق براہِ‌راست اُس نکتے سے ہے جس پر آپ بات کر رہے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے آپ آیت میں درج اہم الفاظ کو دُہرا سکتے ہیں یا کوئی ایسا سوال پوچھ سکتے ہیں جس کے ذریعے سامعین اہم الفاظ کو پہچان سکیں۔‏

    تجویز

    اگر آپ آیت میں پیش کیے گئے خیال کو اپنے لفظوں میں دُہراتے ہیں تو بھی اِس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کے سامعین آیت میں درج الفاظ اور آپ کی بات کے درمیان تعلق کو آسانی سے سمجھ سکیں۔‏

  • اہم نکتے پر زور دیں۔‏ اگر آپ کسی آیت کو پڑھنے سے پہلے یہ بتاتے ہیں کہ اِسے پڑھنے کا مقصد کیا ہے تو آیت پڑھنے کے بعد یہ واضح کریں کہ آیت میں درج اہم الفاظ کا اُس مقصد سے کیا تعلق ہے۔‏

    تجویز

    جب آپ کسی آیت پر بات کرتے ہیں تو اپنی بائبل کو کُھلا رکھیں۔ اِس طرح آپ کے سامعین یہ دیکھ سکیں گے کہ آپ کی بات اور اُس آیت میں کیا تعلق ہے جو آپ نے ابھی پڑھی ہے۔‏

  • آیت کو پڑھنے کا مقصد سادہ لفظوں میں بیان کریں۔‏ اُن تفصیلات پر بات نہ کریں جن کا زیرِغور نکتے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اِس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ آپ کے سامعین موضوع کے متعلق پہلے سے کیا کچھ جانتے ہیں، یہ فیصلہ کریں کہ اُنہیں آیت کے اِستعمال کا مقصد واضح طور پر سمجھانے کے لیے کتنی معلومات دینے کی ضرورت ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں