-
غصہ قتل کی وجہ بناپاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
-
-
سبق نمبر 4
غصہ قتل کی وجہ بنا
جب آدم اور حوّا باغِعدن سے چلے گئے تو اُن کے بہت سے بچے ہوئے۔ اُن کے سب سے پہلے بیٹے کا نام قائن تھا۔ قائن ایک کسان تھا۔ اُن کے دوسرے بیٹے کا نام ہابل تھا۔ ہابل ایک چرواہے تھے۔
ایک دن قائن اور ہابل نے یہوواہ کے سامنے قربانی چڑھائی۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ قربانی کیا ہوتی ہے؟ یہ ایک خاص طرح کا تحفہ ہوتا ہے۔ یہوواہ ہابل کی قربانی سے بہت خوش تھا لیکن قائن کی قربانی سے خوش نہیں تھا۔ اِس وجہ سے قائن کو بہت غصہ آیا۔ یہوواہ نے قائن سے کہا تھا کہ اگر وہ غصہ کرنا نہیں چھوڑے گا تو وہ کچھ غلط کر بیٹھے گا۔ لیکن قائن نے یہوواہ کی بات نہیں مانی۔
قائن نے ہابل سے کہا: ”میرے ساتھ میدان میں چلو۔“ جب وہ میدان میں اکیلے تھے تو قائن نے اپنے بھائی پر حملہ کر کے اُسے مار ڈالا۔ یہوواہ نے قائن کے ساتھ کیا کِیا؟ یہوواہ نے اُسے اُس کے گھرانے سے بہت دُور بھیج دیا اور پھر کبھی واپس نہیں آنے دیا۔
اِس سے ہم کیا سیکھتے ہیں؟ جب سب کچھ ویسا نہیں ہوتا جیسا ہم چاہتے ہیں تو شاید ہمیں غصہ آنے لگے۔ اگر ہمیں لگتا ہے کہ ہمارے اندر غصہ بھر رہا ہے یا دوسرے ہمیں بتاتے ہیں کہ ہم بہت غصہ کرنے لگ گئے ہیں تو ہمیں فوراً خود کو بدلنا چاہیے ورنہ ہم کچھ غلط کر بیٹھیں گے۔
ہابل یہوواہ سے بہت پیار کرتے تھے اور اُنہوں نے ہمیشہ اچھے کام کیے۔ اِس لیے یہوواہ اُنہیں کبھی نہیں بھولے گا۔ جب وہ اِس زمین کو فردوس بنا دے گا تو وہ اُنہیں زندہ کر دے گا۔
”پہلے جا کر اپنے بھائی سے صلح کریں اور پھر واپس آ کر نذرانہ پیش کریں۔“—متی 5:24
-
-
نوح اور اُن کے گھر والے کشتی بنا رہے ہیں اور کھانا جمع کر رہے ہیں۔پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
-
-
سبق نمبر 5
نوح کی کشتی
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زمین پر بہت سے لوگ ہو گئے جن میں سے زیادہتر لوگ بُرے تھے۔ آسمان کے کچھ فرشتے بھی بُرے بن گئے۔ وہ آسمان چھوڑ کر زمین پر آ گئے۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ اُنہوں نے ایسا کیوں کِیا؟ اِس لیے تاکہ وہ اِنسانی جسم اپنا سکیں اور عورتوں سے شادی کر سکیں۔
شادی کے بعد اُن کے بیٹے پیدا ہوئے جو کہ بڑے ہو کر بہت طاقتور اور ظالم بن گئے۔ وہ لوگوں کو نقصان پہنچاتے تھے۔ یہوواہ نہیں چاہتا تھا کہ یہ سب ہوتا رہے۔ اِس لیے اُس نے طوفان لا کر بُرے لوگوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کِیا۔
لیکن ایک شخص سب سے فرق تھا۔ وہ یہوواہ سے پیار کرتا تھا۔ اُس کا نام نوح تھا۔ اُن کی ایک بیوی اور تین بیٹے تھے اور اُن کے تینوں بیٹوں کی ایک ایک بیوی تھی۔ نوح کے بیٹوں کے نام سِم، حام اور یافت تھے۔ یہوواہ نے نوح سے کہا کہ وہ ایک بڑی سی کشتی بنائیں تاکہ وہ اور اُن کا گھرانہ طوفان میں سے بچ سکیں۔ یہ کشتی ایک بہت بڑے ڈبے جیسی تھی اور پانی پر تیر سکتی تھی۔ یہوواہ نے نوح سے یہ بھی کہا کہ وہ کشتی میں اپنے ساتھ جانوروں کو لے کر جائیں تاکہ وہ بھی طوفان میں سے بچ سکیں۔
نوح نے فوراً کشتی بنانی شروع کر دی۔ اُنہیں اور اُن کے گھر والوں کو کشتی بنانے میں تقریباً 50 سال لگے۔ اُن سب نے مل کر بالکل ویسی ہی کشتی بنائی جیسی یہوواہ چاہتا تھا۔ اِس دوران نوح لوگوں کو یہ بھی بتاتے رہے کہ طوفان آنے والا ہے۔ لیکن لوگوں نے اُن کی بات نہیں سنی۔
پھر کشتی میں جانے کا وقت آ گیا۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اِس کے بعد کیا ہوا۔
”اِنسان کے بیٹے کی موجودگی نوح کے زمانے کی طرح ہوگی۔“—متی 24:37
-