گیت نمبر 112
یہوواہ—امن اور اِطمینان کا بانی
(فِلپّیوں 4:9)
1. اَے باپ، تُو بانی ہے
اِطمینان اور امن کا
ہم بھی امن کو فروغ دیں
یہ ہماری ہے دُعا
ایمان ہم لائے ہیں
تیرے پیارے بیٹے پہ
تُو نے ہم سے صلح کی ہے
بنے یوں ہم دوست تیرے
2. محفوظ ہم رہتے ہیں
اِس اندھیری دُنیا میں
پاک کلام اور تیری روح بھی
راہ دِکھاتے ہیں ہمیں
ہم نہ گھبرائیں گے
تُو نے وعدہ یہ کِیا
کہ سلامتی اور خوش حالی
کا زمانہ آئے گا
3. یک جان اور متحد
ہم ہیں تیری مدد سے
سو بادشاہت کی خوش خبری
ہم سناتے ہیں مل کے
مسیح جب بنے گا
اِس جہان کا حکمران
جنگ کو ختم وہ کرے گا
سب کو دے گا اِطمینان
(زبور 4:8؛ فل 4:6، 7؛ 1-تھس 5:23 کو بھی دیکھیں۔)