گیت نمبر 46
ہم تیرے شکرگزار ہیں!
(1-تھسلُنیکیوں 5:18)
1. ہم شکرگزار ہیں یہوواہ تیرے
اُجالا ہوا تیری روشنی سے
دُعا کا خاص شرف تُو نے کِیا عطا
تُو سنتا ہے ہر شخص کی اِلتجا
2. ہم شکرگزار ہیں کہ تُو نے دیا
مسیح جو ہر دم وفادار رہا
مثال اُس نے چھوڑی ہمارے لیے
کہ ہم بھی رہیں وفادار تیرے
3. ہم شکرگزار ہیں کہ سونپا تُو نے
سچائی کی مُنادی کا کام ہمیں
احسان ہے تیرا کہ فردوس میں ہوگی
خوب صورت ہر بشر کی زندگی
(زبور 50:14؛ 95:2؛ 147:7؛ کُل 3:15 کو بھی دیکھیں۔)